ہمارے جگر گوشوں کی سالگرہ

سین خے

محفلین
:) عرفان سعید بھائی بہت ہی عمدہ لڑی شروع کی ہے۔ جزاک اللہ۔ اللہ پاک آپ کو اور آپ کی فیملی کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے آمین۔

موبائل پر چلتے پھرتے تصاویر دیکھیں اب ڈیسکٹاپ پر دیکھیں تو زیادہ مزہ آیا۔

سب سے پہلے تو بھابھی کو بے انتہا داد میری جانب سے ضرور پہنچائیے گا۔ ماشاءاللہ بہترین کک ہیں اور آپ بہت لکی ہیں۔ سب سے زیادہ جو مجھے چیز پسند آئی وہ بھابھی کا پریزینٹیشن سینس ہے۔ گارنش وہی اچھی ہے میرے نزدیک جو ضائع نہ جائے۔ سبزیوں کے پھول وغیرہ مجھے کبھی بھی نہیں بھاتے ہیں۔ یہ بہت ہی اچھا طریقہ ہے کہ مختلف رنگ کی سبزیوں سے کھانے کی خوبصورتی کو بڑھایا گیا ہے۔ (y)(y)(y)

کمرے کی سجاوٹ بھی بے انتہا داد طلب ہے۔ چھوٹی اسپیس کو اس خوبصورتی سے سجانا نفاست کی نشانی ہے۔ کبھی کبھی دیکھنے میں آتا ہے کہ بڑے بڑے کمروں میں اتنی بے ربط قسم کی ڈیکوریشن کی گئی ہوتی ہے کہ آنکھوں کو بری محسوس ہوتی ہے۔

ابھی وقت کی کمی ہے جیسے ہی ذرا اور وقت میسر آتا ہے تو تفصیلی کمنٹس کروں گی۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب عرفان بھائی!! کمال کی سجاوٹ اور پکوان ہیں۔ کچھ پکوان جن کا اعادہ کیا گیا ہے، وہ گھر میں سب کے من پسند لگتے ہیں۔ :)
کیک بھی بہت زبردست تھے۔ ہمارے یہاں کیک کے اوپر ہاتھ سے (کریم کی ایک کون سے) نام لکھا جاتا ہے۔ جس میں کبھی کبھی صفائی نہیں آتی۔ حسن کے کیک پہ تو ایلفابیٹ پرنٹ کر کے لگائے گئے لگتے ہیں۔ :)
 
یہ fondant icing ہے :) اب پاکستان میں بھی فونڈینٹ آئسنگ کے کیکس ملنے لگے ہیں پر عام نہیں ملتے ہیں :)
 
عرفان سعید

محفلین
بہت خوب عرفان بھائی!! کمال کی سجاوٹ اور پکوان ہیں۔ کچھ پکوان جن کا اعادہ کیا گیا ہے، وہ گھر میں سب کے من پسند لگتے ہیں۔ :)
بہت بہت شکریہ لاریب صاحبہ!
بیگم کے ہاتھ کا کوئی بھی پکوان ہو اس سے بڑھ کر ذائقہ کبھی نہیں چکھا۔
کیک بھی بہت زبردست تھے۔ ہمارے یہاں کیک کے اوپر ہاتھ سے (کریم کی ایک کون سے) نام لکھا جاتا ہے۔ جس میں کبھی کبھی صفائی نہیں آتی۔ حسن کے کیک پہ تو ایلفابیٹ پرنٹ کر کے لگائے گئے لگتے ہیں۔ :)
جیسا کہ سین خے صاحبہ نے اشارہ کیا کہ کیک پر فونڈنٹ استعمال کرنے کی وجہ سے آرائش میں کافی آزادی میسر آجاتی ہے۔ ایک اور فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کیک جلدی خشک بھی نہیں ہوتا۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
:) عرفان سعید بھائی بہت ہی عمدہ لڑی شروع کی ہے۔ جزاک اللہ۔ اللہ پاک آپ کو اور آپ کی فیملی کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے آمین۔
آپکی پسندیدگی اور دعاؤں کا بہت بہت شکریہ سین خے صاحبہ!

سب سے پہلے تو بھابھی کو بے انتہا داد میری جانب سے ضرور پہنچائیے گا۔ ماشاءاللہ بہترین کک ہیں اور آپ بہت لکی ہیں۔ سب سے زیادہ جو مجھے چیز پسند آئی وہ بھابھی کا پریزینٹیشن سینس ہے۔ گارنش وہی اچھی ہے میرے نزدیک جو ضائع نہ جائے۔ سبزیوں کے پھول وغیرہ مجھے کبھی بھی نہیں بھاتے ہیں۔ یہ بہت ہی اچھا طریقہ ہے کہ مختلف رنگ کی سبزیوں سے کھانے کی خوبصورتی کو بڑھایا گیا ہے۔ (y)(y)(y)
آپ جیسی کوکنگ کی رمز شناس اور عالی ذوق شخصیت نے تبصرہ کیا ہے تو میرے لیے بے حد وقیع ہے۔ کھانے پینے کے معاملے میں مجھ سے زیادہ خوش قسمت کون ہوگا؟ بیگم کے آئے روز نئے اور اچھوتے خیالات، اور اس پر ذائقہ اس کا تو جواب نہیں ہوتا۔ اس لیے کبھی کبھی بیگم کو مذاق سے کہتا ہوں کہ مجھے جنت کی حور ملے نہ ملے لیکن جنت کا ایک باورچی ضرور دنیا میں مل گیا ہے!

کمرے کی سجاوٹ بھی بے انتہا داد طلب ہے۔ چھوٹی اسپیس کو اس خوبصورتی سے سجانا نفاست کی نشانی ہے۔ کبھی کبھی دیکھنے میں آتا ہے کہ بڑے بڑے کمروں میں اتنی بے ربط قسم کی ڈیکوریشن کی گئی ہوتی ہے کہ آنکھوں کو بری محسوس ہوتی ہے۔
سجاوٹ ہمیشہ میرے ذمے ہوتی ہے جس کا آئیڈیا کافی عرصے تک ذہن میں تیار ہوتا رہتا ہے۔ اس میں بیگم کی مداخلت برائے نام ہوتی ہے۔

ابھی وقت کی کمی ہے جیسے ہی ذرا اور وقت میسر آتا ہے تو تفصیلی کمنٹس کروں گی۔ :)
آپ کی ذرہ نوازی ہے۔ بہت شکریہ!
 
عرفان سعید

محفلین
سارہ کی پہلی سالگرہ

حسن ساڑھے تین سال کا تھا کہ اللہ نے ایک شہزادی کی صورت میں جان سے بھی زیادہ قیمتی تحفہ عنایت کیا۔ اگست 2014 میں سارہ کی پہلی سالگرہ تھی اور اس بار تو رنگ ڈھنگ یکسر بدل گئے۔ اقبال نے کیا خوب کہا ہے

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں
 
آخری تدوین:
Top