جاسمن
لائبریرین
واقعی ایسا ہی ہے۔ کوڑا پھینکنے کے علاوہ جگہ جگہ تھوکنا۔ اُف!ایک رویہ جس کی ہمیشہ سے مذمت کی جاتی ہے لیکن وہ بھی معاشرے سے ختم نہیں کیا جا سکا ۔ اپنا کوڑا کہیں بھی ڈمپ کر دینا۔ کل شہر کی ایک الیٹ سوسائٹی میں میری گاڑی کے آگے ایک ہنڈا سوک جا رہی تھی۔ بچے بھی بیٹھے تھے اس میں۔ گاڑی کا شیشہ نیچے ہوا اور فروٹ کی چھلکوں سے بھرا شاپنگ بیگ سڑک کنارے اچھا ل دیا گیا۔ میں نے خوب باتیں سنائیں ۔ آج صبح آفس آتے ہوئے ایک سڑک پر یک موٹر سائکل پر مزدور ٹائپ بندہ جا رہا تھا۔ اس نے بڑے آرام سے موٹر سائکل سے لٹکا کوڑے کا تھیلا اتارا اور سڑک کے کنارے پھینک کر یہ جا وہ جا۔
سو قانون اور اخلاقیات کی خلاف ورزی کسی ایک طبقے تک محدود نہیں۔ امیر غریب ، پڑھا لکھا ان پڑھ سب ایک برابر ہیں کیوں کہ تربیت اور اکاونٹیبلیٹی دونوں روایات ناپید ہیں۔
نصف ایمان نہیں حاصل کر سکتے ہم، جو کس قدر آسان ہے تو باقی نصف کے لیے کیسے کوشش کر سکیں گے!