شکریہ شکریہ شکریہ ۔۔
بھائیو اور بھائیو ۔۔
میں اس انعام کا حقدار تو کافی پہلے سے تھا ، بہت محنت کرتا رہا پر ہر بار قسمت ساتھ نہ دیتی۔
پر اس بار بہت محنت اور لگن سے یہ انعام حاصل کیا ہے۔
اس کے لیے سب سے پہلے تو میں
نیرنگ خیال کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
اس کے بعد ہماری انتظامیہ جو دھاندلی کرتی رہتی ہے اور ہم جیسے ممبران کو اس انعام کا حقدار بناتی رہی ہے۔
اس کے بعد میں شکریہ ادا کرنا چاہوں گا اپنا کہ میں نے باذات خود اس میں حصہ لیا اور سب غلط جوابات پرصحیح صحیح نشان لگائے۔ ایسا کرنا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں۔
یہ انڈہ کوئی معمولی انڈہ نہیں۔
یہ اس مرغی کا انڈہ ہے جس کی کہانی ہم بچپن میں سنا کرتے تھے۔ وہ تو مرگئی پر اپنی نشانی چھوڑ گئی۔
مجھ سے پہلے یہ ہمارے نونہال
انیس الرحمن کے پاس رہا اور اب مجھ سمیت
قیصرانی اور
مدیحہ گیلانی کو دیا گیا ہے، ان دونوں نے بھی بہت ہمت دکھائی ۔ داد قبول کریں میری جانب سے۔
آخری میں ایک شعر
آؤ سیکھاؤں تمھیں انڈے کا فنڈا
یہ نہیں پیارے کوئی معمولی بندا
واہ ۔۔۔ ۔