نیرنگ خیال
لائبریرین
میں سوچ رہا تھا کہ اپنا پرچہ آخر میں جمع کرواؤں گا مگر کچھ صورتحال ایسی ہے کہ یہ پرچہ پہلے ہی حل کر رہا ہوں۔ جیت تو میں نے جانا ہی ہے۔ مگر امتحان میں بیٹھنے کی یہ رسمی کاروائی پوری کرنا ضروری تھا۔ تا کہ کل کلاں کوئی یہ نہ کہے کہ جی اس بندے نے تو پیپر ہی نہیں تھا دیا۔
اعلان: اگر اس بار بھی ہم یہ مقابلہ نہ جیتے تو اس کو دھاندلی سمجھا جائے گا۔
میرا پسندیدہ ڈرامہ
اک نظر میری طرف
میرا پسندیدہ ناول!!
پیرِ کامل
میری پسندیدہ ڈش
بریانی
ناپسندیدہ عادت
جھوٹ
میرےپسندیدہ لوگ
خوش اخلاق
میرا پسندیدہ سنگر
راحت فتح علی خان
میرا پسندیدہ رشتہ
ماں بیٹی
میری پسندیدہ سواری
Scooty
میری پسندیدہ جیولری
ایرنگز(earrings)
میری پسندیدہ مووی
جب وی میٹ
پس نوشت: اگر میرے جوابات درست ہو گئے جیسا کہ مجھے یقین ہے تو انکی وجوہات بھی بیان کروں گا ۔نیز وہ تمام حضرات جن کو اپنی ہار سے دل کا دورہ پڑنے کا خدشہ ہے نتیجہ والے دن خود پتہ کرنے کی بجائے کسی دوست سے نتیجہ معلوم کروائیں۔