ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

وجی

لائبریرین
داڑھی ترشوائی، بال کٹوائی اور سر پر تیل کی مالش 200 روپے یعنی صرف 70 سینٹ۔ امریکہ میں کم از کم ریٹ 10 ڈالر تھا، اب شاید 28 ڈالر ہے۔ ملائشیا میں 15 رنگٹ۔
اتنے کام اتنی سی رقم میں کہاں سے کروا رہے ہیں ؟؟
150 روپے تو بال کٹوانے کے لے لیتے ہیں اور داڑھی ترشوانے کے 100
 
چھت پر لگنے والا پنکھا2500 روپے میں فروخت کیا۔

لالو کھیت پرپرانے پنکھے کلر بھی ہوتے ہیں اور خرید و فروخت بھی ہوتی ہے۔ یہ بھاری ،مضبوط کاپر وائینڈنگ کے پنکھے ہوتے ہیں۔ ہوا بھی خوب دیتے ہیں، خراب بھی جلد نہیں ہوتے لیکن بجلی کا بل تھوڑا زیادہ آتا ہے۔ موجودہ دور کے پنکھے دیکھنے میں خوبصورت لیکن سلور وائینڈنگ کے ہوتے ہیں۔ بل کم آتا ہے لیکن خراب جلد ہو جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ سولر پنکھے 8000 کے آنے لگے ہیں وہ بھی ہلکے پھلکے کم خرچ ہوتے ہیں۔ مساجد میں سولر کے ساتھ یہ پنکھے آجکل خوب لگ رہے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
سردیوں کی مردانہ سوٹوں کی خریداری کی پچھلے دنوں۔ بہت اچھے گرم سوٹ اٹھارہ، بائیس اور پچیس پچیس سو میں ملے۔ شاہی بازار میں مخصوص دکان سے خریدتی ہوں۔
 
2000 روپے فی کلو میں پتاشے اور الجنت آن لائن اسٹورز سے ایک ایک کلو اخروٹ اور کاجو اخروٹ مکس ڈرائی فروٹ کا حلوہ منگایا۔

تجربہ ناکام رہا۔

حلوہ سوکھا سخت اور ڈرائی فروٹس صرف سطح پر تھوڑے بہت تھے۔ ان سے لاکھ اچھا یونائٹڈڈ کنگ کا فریش حلوہ ہوتا ہے۔
 
2000 روپے فی کلو میں پتاشے اور الجنت آن لائن اسٹورز سے ایک ایک کلو اخروٹ اور کاجو اخروٹ مکس ڈرائی فروٹ کا حلوہ منگایا۔

تجربہ ناکام رہا۔

حلوہ سوکھا سخت اور ڈرائی فروٹس صرف سطح پر تھوڑے بہت تھے۔ ان سے لاکھ اچھا یونائٹڈڈ کنگ کا فریش حلوہ ہوتا ہے۔
واپسی نہیں ہوسکتا کیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
ریڑھی والوں نے بھی پورا حساب رکھا ہوا ہے۔
کلو کا نرخ کچھ اور ہے اور درجن کا کچھ اور۔
عموماً درجن کے حساب سے ہی دیتے ہیں، ۱۵۰ روپے فی درجن
 
Top