ہم قافیہ الفاظ لکھیں

مُکتی، جھُکتی، رُکتی قافیوں کے ساتھ شعر کہے ہیں، مزید قوافی سمجھ نہیں آ رہے کوئی مہربان زبان شناس مدد فرمادے
شکریہ
میرا نہیں خیال کہ مزید قافیے مل سکیں۔
البتہ انھی قوافی کو دوبارہ استعمال کر لیں تو کوئی حرج بھی نہیں۔
 

شکیب

محفلین
السلام علیکم
کیا بات اور بساط ہم قافیہ ہیں
صوتی قافیے سرچ کریں۔۔محفل پر۔پہلے بھی کئی بار ڈسکس ہو چکا ہے۔
میری رائے اس کے حق میں ہے۔

قوافی کا عیب نمبر ۵۔ صوتی قوافی

صوت ، آواز کو کہتے ہیں۔ چونکہ اردو میں ہم عربی کی طرح ”س اور ص“، ”ز، ظ، ض اور ذ“ وغیرہ کے الگ مخرج نہیں نکالتے اور سبھی ایک ہی آواز رکھتے ہیں، چنانچہ بعض شعراء کرام ان کو بطور روی استعمال کرنا درست سمجھتے ہیں۔

مثلاً: باز، ریاض اور لحاظ۔ تھوڑا اور آگے بڑھ کے بعض اور وعظ(کہ اردو میں الف اور ع کو بھی یکساں ادا کیا جاتا ہے)

اس پر اختلاف پایا جاتا ہے، اور تو تو میں میں ہوتی رہتی ہے۔ ذاتی طور پر فقیر اس کے جواز (بسبب زبان اردو)قائل ہے، لیکن پھر بھی احتیاطاً اس کے ترک ہی کو اولیٰ سمجھتا ہے۔

آگے آپ کی مرضی! ویسے اگر آپ قادر الکلامی کے کوشاں(یا مدعی) ہیں تو اس کے ترک سے آپ کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔
حوالہ
 

شمشاد خان

محفلین
اردو کے پرچے میں لفظ "شدہ" سے چار لاحقے لکھنے کو کہا گیا، شاگرد نے لکھا :
شادی شدہ
گم شدہ
ختم شدہ
تباہ شدہ

شاگرد کو چار میں سے آٹھ نمبر ملے۔

شاگرد نے استاد سے فالتو نمبروں کے متعلق پوچھا تو ہنس کر کہنے لگے، پُتر، چار نمبر صحیح جواب کے ہیں اور چار صحیح ترتیب کے۔
 

شکیب

محفلین
اُمید کے ہم قافیہ الفاظ

وزن:-=-
اُمِید، بَرِید، بَعِید، بَلِید، تَلِید، ثَرِید، جَدِید، جَرِید، حَدِید، حَمِید، خَرِید، خَوِید، رَسِید، رَشِید، رَغِید، رَگید، رگید، سَدِید، سَعِید، سَمید، سَوید، سَُفَِید، شَدِید، شَنِید، شَہِید، صَعِید، ضَدِید، طَرِید، عَبِید، عَتِید، عَدِید، عَمِید، عَنِید، فرِید، فَقِید، قَعِید، قْدَید، مَجِید، مَدِید، مَرید، مَزید، مُرید، مُعِید، مُفِید، نَبِید، نَجِید، نَدِید، نَُوِید، نَپَید، نِکھید، وَحِید، وَدِید، وَصِید، وَعِید، وَلِید، پَلید، کرید، کَشِید، کَِلِید، کُرید، کُسِید، کُمَید، گَِزِید، یَزید،
وزن:==-
اُمید، اِسْفِید، اِسْمید، بالِید، بَقْرِید، بَکْرِید، تائِید، تابِید، تارِید، تاکِید، تَبْدِید، تَبْرِید، تَجْدِید، تَجْرِید، تَجْمِید، تَجْوِید، تَحْدِید، تَحْمِید، تَخْلِید، تَرْدِید، تَرْصِید، تَرْعِید، تَرْمِید، تَزْئِید، تَسْدِید، تَسْمِید، تَسْوِید، تَشْدِید، تَشْہِید، تَشْیِید، تَصْعِید، تَعْدِید، تَعْقِید، تَعْمِید، تَعْوِید، تَفْرِید، تَقْلِید، تَلْبِید، تَمْجِید، تَمْہِید، تَنْقِید، تَوحِید، تَوکِید، تَکسِید، تَکمِید، تَہْدِید، تَہْنِید، تُبْعِید، جاوِید، خورْشَِید، خُرْشِید، زَواید، صِنْدِید، فَہْمِید، مُسْتَید، ناپَید، ناہِید، نَومِید، نَیبید، وادِید، گومید، یازید،
اَسانِید، تزارید، تَبارِید، دِہانِید، صَنادِید، عَناقِید، مَسانِید، مَقالِید، مَواعِید، مَوالِید، مَواِجید، نواُمِید،

٭٭٭ بشکریہ قافیہ ایکسپرٹ، کل قافیے:176٭٭٭
 
Top