ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
یاز بھائی ، شاید آپ کی مراد اساتذہ سے ہے ۔ یا پھر آپ اُستا نیذ کہنا چاہ رہے ہیں ۔اس بابت اساتیذ ہی روشنی ڈال سکتے ہیں۔
یاز بھائی ، شاید آپ کی مراد اساتذہ سے ہے ۔ یا پھر آپ اُستا نیذ کہنا چاہ رہے ہیں ۔اس بابت اساتیذ ہی روشنی ڈال سکتے ہیں۔
ظہیر بھائی! سب سے پہلے تو ہم ممنون و شکرگزار (وغیرہ) ہیں کہ آپ نے اتنی خندہ پیشانی سے ہماری اونگیوں بونگیوں کو برداشت کیا، اور اس پہ اصلاح (بمعنی مرمت) بھی فرمائی۔یاز بھائی ، ان میں سے صرف قحط ہی ایسا لفظ ہے کہ جس کے قافیہ کا قحط ہے ۔ ورنہ دیگر تمام الفاظ کے قوافی ممکن ہیں۔ ریوڑ اور گیدڑ ( وَڑ اور دَڑ) ہم قافیہ ہیں ۔ تلفظ اور تحفظ ، تفریط اور تخلیط ہم قافیہ ہیں ۔ ریوڑی کا بیشک کوئی جواب نہیں لیکن قافیے تو بے شمار ہیں ۔ مثلاً دوسری ، آخری ، بیکسی وغیرہ وغیرہ ۔
وہ جن کے قافیے کم یا ناپید ہیں عموماً فارسی اور عربی کے ایسے الفاظ ہیں کہ جن کے آخر میں دو ساکن حروف اصلی (consonant) ہوں ۔ مثلاً سبز ، حرص وغیرہ ۔
واللہ، پہلا لفظ جو ہمارے ذہن میں آیا، وہ "قبض" تھا۔ بعد میں خیال آیا کہ نبض، مرض وغیرہ شاید اس کے ہم قافیہ ہوں۔پتہ نہیں کیوں مجھے اس پر "پیچش" یاد آیا، جبکہ اسکے خاصے قافیے ہیں...
۔۔
ظہیر بھائی! سب سے پہلے تو ہم ممنون و شکرگزار (وغیرہ) ہیں کہ آپ نے اتنی خندہ پیشانی سے ہماری اونگیوں بونگیوں کو برداشت کیا، اور اس پہ اصلاح (بمعنی مرمت) بھی فرمائی۔
ہمیں لگتا ہے کہ آپ کی اور لاآلما بہن کی نشاندہی کے بعد قافیہ جات کی بابت ہمارے علم میں بدرجہا اضافہ ہوا ہے۔
اب کچھ اور الفاظ ذہن میں آ رہے ہیں۔ ان کی بابت بھی اظہارِ رائے فرمائیے گا۔
چمچ
باعث
مغز
چنانچہ
پتہ نہیں کیوں مجھے اس پر "پیچش" یاد آیا، جبکہ اسکے خاصے قافیے ہیں...
واللہ، پہلا لفظ جو ہمارے ذہن میں آیا، وہ "قبض" تھا۔ بعد میں خیال آیا کہ نبض، مرض وغیرہ شاید اس کے ہم قافیہ ہوں۔
قافیہ میں ایک بات یہ بھی ہے کہ شاعر اپنے اوپر "فرض" کیا کرتا ہے۔ دراصل قافیہ کا کسی نہ کسی آواز پر مدار ہوتا ہے، مثال کے طور ایک لفظ ہے "رہتا"، اب اس کے ہم قافیہ الفاظ بنائیں تو ذہن میں آئیں گے، کہتا، بہتا، سہتا، مہتا (ہندی نام) وغیرہ لیکن ناصر کاظمی کی شہرہ آفاق غزل کا مطلع دیکھیے:۔۔
ظہیر بھائی! سب سے پہلے تو ہم ممنون و شکرگزار (وغیرہ) ہیں کہ آپ نے اتنی خندہ پیشانی سے ہماری اونگیوں بونگیوں کو برداشت کیا، اور اس پہ اصلاح (بمعنی مرمت) بھی فرمائی۔
ہمیں لگتا ہے کہ آپ کی اور لاآلما بہن کی نشاندہی کے بعد قافیہ جات کی بابت ہمارے علم میں بدرجہا اضافہ ہوا ہے۔
اب کچھ اور الفاظ ذہن میں آ رہے ہیں۔ ان کی بابت بھی اظہارِ رائے فرمائیے گا۔
چمچ
باعث
مغز
چنانچہ
بہت نوازش جناب۔یاز بھائی ، ان سب کے قوافی موجود ہیں ۔ قافیہ چونکہ ہم آواز لفظوں کو کہتے ہیں اس لئے قافیہ پیمائی کے لئے درست تلفظ کا علم ہونا ضروری ہے۔
باعِث ، وارِث ، حادِث
مغز ، نغز ( بفتح اول و سکون دوم و سوم)
چنانچہ ، حالانکہ ، چونکہ
چمَّچ ، سچ ، بچ ، رچ ۔ ( ویسے فصیح لفظ چمچہ ہے ۔ چمچ غلط العوام ہے اور سنجیدہ حلقوں میں اس لفظ کے استعمال پر اکثر ناک بھوں چڑھائی جاتی ہے ) ۔
پلا، دلا، کھلا، طلا، ہلاازراہِ کرم
مِلا صِلہ گِلہ جِلا ۔۔۔۔۔
ان کے چند مزید ہم آواز الفاظ کوئی بتا سکے
طلا میں ط مکسور ہے، بمعنی سونا. درست قافیہ ہےپِلا کھِلا دِلا تو ٹھیک ہے طلا پر زبر آتا ہے
ذرا مزید وضاحت فرما دیں
طلا بمعنی سونا یا بمعنی مالش کا تیل، ہر دو میں ط مکسور ہے۔طلا میں ط مکسور ہے، بمعنی سونا. درست قافیہ ہے
مجھے تو ایک ہی معنی پتہ تھے، بہت شکریہ!طلا بمعنی سونا یا بمعنی مالش کا تیل، ہر دو میں ط مکسور ہے۔
نرالے، جیالے، مسالے، حوالےاجالے، سنبھالے کے اوزان پر ہم آواز الفاظ مدد کرے اگر کوئی پلیز
ناز، انداز، آواز، پروازراز ، ساز ، باز
ان کے ہم قوافی الفاظ کیا ہیں ،
براہ کرم رہنمائی فرمائیں
جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء
اور بھی مل سکتے ہیں، مگر بحر معلوم ہو تو درست قافیہ ڈھونڈنا آسان ہو جاتا ہے۔راز ، ساز ، باز
ان کے ہم قوافی الفاظ کیا ہیں ،
براہ کرم رہنمائی فرمائیں
جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء
شکراً جنابناز، انداز، آواز، پرواز