ہم محبوب کو یوں بھی سجاتے ہیں

شمشاد

لائبریرین
تو اس کا مطلب ہے کہ اردو محفل پر تین ڈاکٹر ہیں۔ کیا خیال ہے ایک ہسپتال نہ کھول لیں اب۔
 
زینب

محفلین
اگر آپ سنجیدگی سے پوچھ رہے ہیں تو اردو محفل میں دو ڈاکٹر صاحبان موجود ہیں، ایک ڈاکٹر عباس صاحب اور ایک ڈاکٹر یونس صاحب، ان کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ میری خدمات اس سلسلے میں ہیں کہ اگر کسی کا سر دکھ رہا ہو یا گلہ درد کر رہا ہو تو بتا سکتا ہوں۔

یونس رضا۔۔۔۔۔۔۔۔میڈیکل ڈاکٹر ہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔؟میں تو سمجھی تھی "وہ" والے جس کو ہم لوگ پڑھے لکھے داکٹر کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔:grin:ہائے اللہ پڑھ کے غصہ آ گی اتو۔۔۔میں بھاگی ۔۔۔آپ نپٹ لینا شمشاد بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 
پپو

آپ لڑکیوں کا کام ہی یہی ہے پنگا ڈال کے کسسک لیتی ہو :grin::grin::grin:
 
شمشاد

لائبریرین
میں کیوں نمٹوں؟ جس نے غلطی کی ہے وہی بھگتے، ہاں یہ کر سکتا ہوں کہ یونس بھائی کو اس پیغام کا پتہ نہ چلے۔
 
حسن علوی

محفلین
تو اس کا مطلب ہے کہ اردو محفل پر تین ڈاکٹر ہیں۔ کیا خیال ہے ایک ہسپتال نہ کھول لیں اب۔

شمشاد بھائی آپ لوگ محفل پر علویز کی تعداد سے خائف تھے لیجیئے یہاں تو ڈاکٹر برادری بھی بڑھتی جا رہی ھے۔ اب کیا کہیئے گا؟:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
حسن، علویز کی تعداد سے کوئی بھی خائف نہیں بلکہ ہمیں تو خوشی ہے جتنے زیادہ آئیں۔ اور ڈاکٹر بھی جتنے زیادہ آئیں، اچھا ہے۔ کسی نہ کسی کی کوئی مشکل ادھر بھی حل ہو سکتی ہے۔
 
حسن علوی

محفلین
حسن، علویز کی تعداد سے کوئی بھی خائف نہیں بلکہ ہمیں تو خوشی ہے جتنے زیادہ آئیں۔ اور ڈاکٹر بھی جتنے زیادہ آئیں، اچھا ہے۔ کسی نہ کسی کی کوئی مشکل ادھر بھی حل ہو سکتی ہے۔

کیا زمانہ آ گیا ھے کیا اب مذاق کر کے بتانا بھی پڑے گا کہ مذاق کیا تھا شمشاد بھائی:confused: مجھے سب پتہ ھے مجھے کوئی کاکا نہ سمجھیں:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
حسن میرا مطلب تمہاری دلازاری نہیں تھا۔ مجھے معلوم ہے کہ تم نے مذاق میں یہ بات لکھی اور میں تمہارے مذاق کو سمجھتا بھی ہوں۔ لیکن جب کوئی تیسرا رکن اس کو پڑھے گا تو کہیں غلط فہمی نہ ہو جائے اس لیے میں نے لکھا تھا۔
 
حسن علوی

محفلین
کیا بات ھے آپکی شمشاد بھائی یعنی کہ ایک پوسٹ کرتے وقت کتنے ہی پہلو مدِنظر رکھتے ہیں۔ چھا گئے ہیں۔ :grin:
آج پتہ نہیں کیوں کسی کو تنگ کرنے کو دل کر رہا ھے اگر کوئی موزوں بندہ ھے تو تجویز کیجیئے گا:grin:
 
قیصرانی

لائبریرین
پہلے پہل عنوان دیکھ کر میں‌ یہ سمجھا تھا کہ محبوب نامی کسی شخص کو مار مار کر سُجایا جا رہا ہے۔ پھر دیکھنے پر اندازہ ہوا کہ اصل بات کیا ہے
 
زینب

محفلین
میں کیوں نمٹوں؟ جس نے غلطی کی ہے وہی بھگتے، ہاں یہ کر سکتا ہوں کہ یونس بھائی کو اس پیغام کا پتہ نہ چلے۔

شمشاد بھائی/۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو نمٹنے کا موقعہ ہی نہیں ملے گا۔۔۔۔۔۔۔یونس نے اگر پوسٹ دیکھ بھی لی جس کا امکان زیادہ ہے تو۔مجھے ڈانٹ‌نہیں پڑے گی۔۔۔۔۔۔۔پکا:grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
لو جی آپ کو پتہ ہی نہیں میں ڈاکٹر بھی ہوں لیکن علاج اپنی مرضی کے مریضوں کا ہی تجویز کرتا ہوں۔

اچھا تو آپ ڈاکٹر بھی ہیں شمشاد بھائی بہت خوب یہ تو اچھی بات ہے میرا کام آسان ہو گیا ہے سنا ہے ڈاکٹر صاحب کے پاس بڑا دماغ ہوتا ہے وہ بہت زہین ہوتے ہیں تو پھر میرا ایک مسئلہ تو حل کرے

مسئلہ کچھ یہ ہے
۔
۔

۔
۔

۔۔

۔۔

۔۔
۔۔
۔۔
۔۔
۔۔
اگر ایک مکان بنایا جائے تو اس میں کتنا خرچہ آئے گا اور مکان میں کتنے دروازے لگانے چاہیے جواب جلد دیجیے گا آخر کار آپ ڈاکٹر ہیں
 
فرخ منظور

لائبریرین
پپو یار نے لکھا ہے کی وہ ڈاکٹری پیشے سے وابستہ ہیں ڈاکٹر ہیں یا نہیں‌ اسکی تصدیق یا تردید نہیں‌کی - کیا پتہ کمپاؤنڈر ہی ہوں- ;)
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا تو آپ ڈاکٹر بھی ہیں شمشاد بھائی بہت خوب یہ تو اچھی بات ہے میرا کام آسان ہو گیا ہے سنا ہے ڈاکٹر صاحب کے پاس بڑا دماغ ہوتا ہے وہ بہت زہین ہوتے ہیں تو پھر میرا ایک مسئلہ تو حل کرے

مسئلہ کچھ یہ ہے

اگر ایک مکان بنایا جائے تو اس میں کتنا خرچہ آئے گا اور مکان میں کتنے دروازے لگانے چاہیے جواب جلد دیجیے گا آخر کار آپ ڈاکٹر ہیں

یہ طبی مسئلہ نہیں ہے جو کوئی ڈاکٹر اس کا جواب دے۔ یہ حکمت کا مسئلہ ہے۔ اس کو جواب کوئی حکیم ہی دے سکتا ہے۔
 
Top