ہم نے بھی لینکس کے اوبنٹو کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا

مکی

معطل
میرے پاس کارمک کی سی ڈی نہیں ہے اس لیے چیک نہیں کر سکا.. تاہم میرے خیال سے کوئی پیکج نصب ہونے سے رہ گیا ہے.. آپ ایسا کریں کہ سارے پیکج ہوم فولڈر میں رکھ دیں اور یہ کمانڈ چلائیں:

کوڈ:
sudo dpkg -i *deb

پھر حسبِ سابق کنکٹ کرنے کی کوشش کریں..
 

وجی

لائبریرین
ایک سوال وہ ہے کہ اس بات کا کتنا چانس ہے یوبنٹو سے نیٹ چلانے سے وائرس آسکتا ہے
اور وہ وائرس یوبنٹو تنگ کرے
یا پھر وہ وینڈوز ایکس پی کو تنگ کرے
 

وجی

لائبریرین
بھائی یہ بھی بیان کردیتے کہ کس کو تنگ نہیں کرے گا یوبنٹو کو یا پھر ایکس پی کو
 

محمد سعد

محفلین
ایک سوال وہ ہے کہ اس بات کا کتنا چانس ہے یوبنٹو سے نیٹ چلانے سے وائرس آسکتا ہے
زیادہ سے زیادہ ایک فیصد۔ اور یہ بھی ایک نہایت محتاط اندازہ ہے۔
اور وہ وائرس یوبنٹو تنگ کرے
یا پھر وہ وینڈوز ایکس پی کو تنگ کرے
صفر فیصد۔
بلکہ اگر کوئی کسی طریقے سے آپ کے کمپیوٹر میں وائرس داخل کرنے میں کامیاب بھی ہو گیا تو وہ وائرس زیادہ سے زیادہ تب تک آپ کا مہمان ہوگا جب تک آپ اسے اپنے پاس رہنے دیں۔ جس دن آپ کا دل چاہے، خود ہی اپنے ہاتھوں سے اسے اٹھا کر باہر پھینک دیں۔ وہ ذرا سی مزاحمت بھی نہیں کر پائے گا۔ اگر آپ نے اسے منتظم کے اختیارات کے ساتھ نہیں چلایا (جس کے لیے پاس ورڈ لازمی ہوتا ہے) تو وہ آپ کے ذاتی فولڈروں سے نکل بھی نہیں پائے گا کہ سسٹم کی سطح پر تنگ کرے۔ اسی لیے سیانے بابے کہتے ہیں کہ روٹ کے اختیارات تب تک استعمال نہیں کرنے چاہئیں جب تک ضرورت نہ ہو۔ اور اس کی ضرورت صرف تبھی پڑتی ہے جب پورے نظام کی سطح پر کوئی تبدیلیاں کرنی ہوں۔
 
سن 2004 سے لینکس استعمال کر رہا ہوں ابھی تک تو کسی وائرس، مالوئیر، ٹروجن ہارس یا ورم سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ہاں ونڈوز والے وائرسیز لینکس کے ایک فولڈر میں قید کرکے رکھتا ضرور تھا کبھی تفریح کے لئے۔
 

وجی

لائبریرین
اب معلوم نہیں کہ یہ وائرس کہاں سے آیا تھا ایکس پی سے یا پھر یوبنٹو سے لیکن وہ اپنا کام کرگیا
اور مجھے دوبارہ سب کچھ انسٹال کرنا پڑا مگر ابھی میں نے یوبنٹو پھر سے انسٹال نہیں کی
خیر آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے
 

وجی

لائبریرین
بھائی صاحب دراصل حملہ ایکس پی پر ہوا اور جب ایکس پی کی حالت پتلی ہوگئی تو پھر یونبٹو بھی نہیں چل پایا
ہو یہ رہا تھا کہ فائروال خود با خود بند ہوگئی تھی اور آٹو میٹیک اپڈیٹ آن ہوگیا تھا
اور بار بار میسج دے رہا تھا اس کے علاوہ CTRL + ALT Delete کی اوپشن بھی بند کر دی تھی
اور آخر میں نیٹ بھی بند بس پھر دوبارہ سے سب کچھ انسٹال کرنا پڑا
 

خواجہ طلحہ

محفلین
سن 2004 سے لینکس استعمال کر رہا ہوں ابھی تک تو کسی وائرس، مالوئیر، ٹروجن ہارس یا ورم سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ہاں ونڈوز والے وائرسیز لینکس کے ایک فولڈر میں قید کرکے رکھتا ضرور تھا کبھی تفریح کے لئے۔
یعنی اذیت پسندی:grin:
 
جی نہیں اذیت کب دیتے تھے ہم ان بے چارے وائرسوں کو۔ ہم تو بس یہ تماشا دیکھتے تھے کہ ان کی ساری بدمعاشیاں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
الحمد للہ آج میں اوبنٹو سے آن لائن ہوں۔ عجیب سا لگ رہا ہے۔ الفاظ ٹوٹے ہوئے ہیں۔ اس فقرے میں چھوٹی ، نون غنہ ٹ وغیرہ کے الفاظ ٹوٹے ہوئے ہیں۔

در اصل ہارڈ ڈسک تبدیل کرنے کے بعد میں نے آج دوبارہ اوبنٹو انسٹال کیا ۔ اوبنٹو ہی کی خاطر ڈی ایس ایل کنکشن لگوایا۔ اس وقت انسٹالیشن کے بعد اپڈیٹ مینیجر پیکیج فائلز ڈاونلوڈ کرنے میں مصروف ہے۔ 247 فائلز میں سے 50 فائلز ڈاونلوڈ ہو چکے ہیں۔ اگر بجلی نے دغا نہیں دیا تو ایک گھنٹے میں ڈاونلوڈ مکمل ہو جائیں گے۔ اس کے بعد دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے
 

شازل

محفلین
اپڈیٹ کے دوران بجلی چلی جائے تو بعض اوقات مسائل پیدا ہو جاتے ہیں کوشش کریں کہ بجلی جانے کے اوقات میں اپڈیٹ نہ کیا کریں
اگرچہ ان مسائل کاحل بھی ہے
 
اگر سوفٹوئیر اپڈیٹ کئے جا رہے ہوں یم یا ایپٹ گیٹ سے تو عموماً بجلی جانے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ لیکن سسٹم اپگریڈ کیا جا رہا ہو تو بات اور ہے۔
 
Top