ما شاء اللہ جویریہ بٹیا۔
شکریہ شازلاپڈیٹ کے دوران بجلی چلی جائے تو بعض اوقات مسائل پیدا ہو جاتے ہیں کوشش کریں کہ بجلی جانے کے اوقات میں اپڈیٹ نہ کیا کریں
اگرچہ ان مسائل کاحل بھی ہے
سارے اپگریڈز مکمل ہو گئے ہیں۔ مگر میں سمجھ نہیں پا رہی کہ ان اپگریڈز کا کیا فائدہ ہوا ہے۔ میں کوئی نئی بات نہیں دیکھ پا رہی اوبنٹو میں۔اس کا ایک دیسی حل ہے کہ ریپازٹری لسٹ کو نئے ورژن کے مطابق کرکے پھر اپگریڈ کیا جائے۔ ایسی صورت میں صرف اتارنے کا آپشن بھی ہوتا ہے۔
آن ہمہ دفتر را گاؤ خورد
ساری محنت بے کار گئی میری
فانٹس کا مسئلہ تو بڑی آسانی سے حل ہو گیا اب میں اس ویب پیج کو ایشیا ٹائپ اور جمیل نستعلیق دونوں میں دیکھ سکتی ہوں۔ ایشیا ٹائپ نسخ میں تو بڑا خوبصورت نظر آ رہا ہے۔ مگر جمیل نستعلیق میں اب بھی مسئلہ ہے ۔ اب نقطے بائیں طرف کو بھاگے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
فانٹ انسٹال کرنے کا یہ طریقہ استعمال کیا۔ فانٹ فائل پر ڈبل کلک کرکے کھولا۔ ایک وینڈو کھل گئی۔ ایک طرف ایک بٹن نظر آیا۔ انسٹال فانٹ۔ بس اسی بٹن کو کلک کرنے سے فانٹ انسٹال ہو گئے۔
کیا خورد؟ کیا ہوا اپگریڈ ناکام ہوگئی؟
کیا ہوا بٹیا؟؟
اگر تفصیلی طریقہء کار مل جائے تو کیا کہنے۔ میں نے کوشش کی مگر اس ڈر سے کہ کہیں ڈیٹا ضایع نہ ہو، تو بیچ میں چھوڑ دیا۔اگلی بار جب کوئی لینکس ڈسٹربیوشن نصب کریں تو تنصیب ونڈوز میں سے کرنے کے بجائے سی ڈی بوٹ کر کے الگ پارٹیشن پر ext4 فائل سسٹم بنا کر کریں۔ یہ فائل سسٹم ذرا "لوڈ شیڈنگ پروف" ہوتا ہے چنانچہ اس میں ڈیٹا کے کرپٹ ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ ہاں اپڈیٹس کے وقت پھر بھی احتیاط کرنی پڑے گی کہ بجلی جانے نہ پائے۔
شکریہ فیڈورا تو میں کہیں سے ڈاونلوڈ کر دوں گی۔ آپ خواہ مخواہ تکلیف نہ کریں۔ البتہ یہ بتا دیں کہ اوبنٹو اور فیڈورا میں کیا فرق ہے؟ اور اسے انسٹال کیسے کروں گی؟جویریہ بٹیا ہم آپ کو فیڈورا کی ڈی وی ڈی نہ بھیج دیں؟