ہم کسی سے کم نہیں ( موتیوں سے بنی تصویر نمبر 1)

محمداحمد

لائبریرین
۔۔۔شہکار
گلِ یاسمیں۔ دیکھا ۔تیرا۔ ہنر
میں حیران ہوں بس اِسے دیکھ کر
یہ موتی جنھیں پھول ۔تو ۔نے کیا
مہکنے ۔لگے۔ ان سے۔ قلب و نظر
اِنھیں۔ ڈر خزاؤں۔ کا بالکل۔ نہیں
نہ مرجھائیں۔ گے ۔یہ کبھی عمر بھر
خدا ۔کا۔ کرم۔ تجھ پہ ۔دائم رہے
بڑھے۔ اور ۔بھی۔ تیرا ۔علم و ہنر
رہیں ۔جاوداں۔ تیرے شہکار ۔یہ
رہے۔ ان ۔کی ۔مانند۔ تو ۔بھی اَمَر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گلِ یاسمیں۔ دیکھا ۔تیرا۔ ہنر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گلِ یاسمیں۔ دیکھا ۔تیرا۔ ہنر

واہ ! بہترین منظوم داد!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت عمدہ کام کیا ہے گل پتر۔۔۔۔ مجھے بہت اچھا لگا۔۔۔۔ کتنے عرصے بعد ایسے کوئی تخلیقی کام دیکھنے کا ملا ہے۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت عمدہ کام کیا ہے گل پتر۔۔۔۔ مجھے بہت اچھا لگا۔۔۔۔ کتنے عرصے بعد ایسے کوئی تخلیقی کام دیکھنے کا ملا ہے۔۔۔۔
بہت شکریہ نین بھیا۔
آپ کو اچھا لگا تخلیقی کام تو جلدی ہی دکھاتے ہیں کچھ اور بھی۔ ان شاءطاللہ۔
 
ماشاء اللہ کافی محنت طلب کام لگ رہا ہے۔ کتنا وقت لگا بنانے میں؟

کچھ تیکنیک کے بارے میں بھی لکھیں کہ یہ موتیوں کو پروو کر بناتے کیسے ہیں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاءاللہ۔۔۔
زبردست کام۔۔۔
محمد عبدالرؤوف بھائی۔ اتنی سگھڑ بٹیا ابھی تک دنوا دنوا گن رہی ہے، کچھ کریں۔۔۔ :)
کام پسند آیا آپ کو۔۔ یہ جان کر خوشی ہوئی اور دل کو تسلی بھی کہ گل کچھ تو کر ہی سکتی ہے۔
دنوا دنوا گن رہی ہے تبھی تو سگھڑاپا دکھانے کا وقت مل جاتا ہے۔ ورنہ تو زندگی خدمتوں میں گزرے۔
کہا بھی تو کن بھیا سے۔۔۔ جن کے ہاتھوں سے پہلے ہی بکرا رسی چھڑا کر نہ جانے کس طرف منہ کر گیا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاء اللہ کافی محنت طلب کام لگ رہا ہے۔ کتنا وقت لگا بنانے میں؟

کچھ تیکنیک کے بارے میں بھی لکھیں کہ یہ موتیوں کو پروو کر بناتے کیسے ہیں؟
جی محنت طلب تو بہت ہے ۔مگر سب کے ماشاء اللہ کہنے سے سمجھئیے کہ محنت وصول ہو گئی۔
تین سے چار دن لگے ہیں اسے بنانے میں۔ کافی زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔
موتی پرو کر نہیں ، گوند سے چپکائے جاتے ہیں۔ ایک ایک موتی جوڑنا ہوتا ہے کینوس پر۔
 
ماشاء اللہ!
ویسے میری فرمائش ہے کہ ان تصاویر کو کینوا میں لے جا کر تھوڑا رنگ روغن اور ڈال دو تو کچھ فرمائشیں اور بھی ہو سکتی ہیں۔
:D
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاء اللہ!
ویسے میری فرمائش ہے کہ ان تصاویر کو کینوا میں لے جا کر تھوڑا رنگ روغن اور ڈال دو تو کچھ فرمائشیں اور بھی ہو سکتی ہیں۔
:D
فرمائشی پروگرام شروع ہونے سے ہی تو گھبراتے ہیں 😥
ٹھیک ہے ایک کوشش اور کر لیتے ہیں لیکن اگلی تصویر کے لیے۔
 
حاجی حاجی ملا ملا کرنا ہے یا جو آبزرویشنز ہیں یہ بتانی ہیں ۔ ؟؟ ڈرو نہیں محنت کی تنقیص نہیں کر رہا بس پوچھ رہا ہوں کہ کیسی رائے چاہیئے ۔ مجھے تو یہ تمہاری زندگی کے کافی صفحات دکھا رہا ہے ۔ تربیت کر کے پہلو دکھا رہا ہے اور تمہاری زندگی سے توقعات دکھا رہا ہے ۔

بہن بھائیوں میں لاڈلی سے اچھی اور کچھ اگنورشدہ کا سفر ہے ساتھ ہی ساتھ اچھی معصوم سہیلیوں کا ساتھ ہے۔ بچپن کی بیماری اور جوانی کی ذمہ داری ۔ اللہ جانے یہ آبزرویٹری ڈیزیز مجھے کہاں پہنچا کر چھوڑے گی ۔ المختصر ۔ بہت خوب بس جو شے روح کو چھو جائے وہ سب کو مت بتایا کرو کچھ لوگ پیچھے چھپی چیزیں پڑھنے کے زعم میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔ جزاک اللّہ خیرا کثیرا کثیرا
 

جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ بہت خوبصورت
خوب محنت کی ہے تم نے۔
مزہ آگیا موتیوں سے بنے اتنے پیارے پیارے پھول دیکھ کے۔
ایمی بھی کچھ عرصے سے ایک بڑی سی تصویر بنا رہی ہے۔ لیکن بیچ میں چھوڑ دیتی ہے سو ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی۔ اس میں آپشن تھا کہ آپ اپنی پسند کردہ تصویر بھی بھیج سکتے ہیں۔ وہ اسی کے حساب سے تصویر اور موتی بھیج دیں گے۔ لیکن میں نے جب تصویر اپ لوڈ کرنے کے بعد انھیں کہا کہ پہلے مجھے یہ تصویر دکھا دیں تاکہ مجھے اطمینان ہو جائے تو انھوں نے نہیں دکھائی۔ اب مجھے یاد نہیں کون سی کمپنی تھی۔
 

صریر

محفلین
ماشاءاللہ، بہت خوب! مناسب رنگوں کا انتخاب، اور پھر ان رنگ کے موتیوں کو ٹھیک جگہ پر جڑنے کا کام بخوبی کیا گیا ہے۔ اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ایک ایک موتی کی، اپنے رنگ اور اپنی جگہ کے اعتبار سے برابر اہمیت ہے ۔
 
Top