ہم کسی سے کم نہیں ( 4۔۔۔ 28 مئی)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل کی خوشبو کرونا نے ختم کردی
آپ ماشاءاللہ بہت لائق، سگھڑ، کامیدہ، گھرسنبھالو، آلو پکالو ہیں. خدا آپ کو خوش رکھے
دعاؤں کے لئے بہت شکریہ ڈاکٹر بھائی۔
یہ ساری پُھرتیاں کرونا سے متاثر ہو جانے کے بعد آئی ہیں ورنہ پہلے تو سپیڈ نارمل ہی تھی۔
آلو پکالو تو نہیں آلو کچالو سُنا ہے ہم نے

آلو کچالو بولو بیٹا کہاں گئے تھے
سبزی کی ٹوکری میں سو رہے تھے
بینگن نے لات ماری۔۔۔ رو رہے تھے
ممی نے پیار کیا۔۔۔ ہنس رہے تھے
ابو نے لڈو دیا ۔۔۔ کھا رہے تھے
 

اکمل زیدی

محفلین
پہلے تو یہ بتائیں یہ" کیسا بَنا" یا "کیسابُنا" ہے ؟ دوسری بات بَنا یا بُنا دونوں صورتوں میں اس کا منہ کیوں نہیں نظر آرہا ۔۔۔۔۔:thinking:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وقتِ رنگ سازی بھی، کشتِ سخن بھی آتا ہے
دادِ ہنر صاحبہ گڑیا، بنانا، طوطا، ہرن بھی آتا ہے
بہت عمدہ تخلیق
دلی خوشی ہوئی آپ کی داد سے عین عین عین بھائی ۔۔
اردو محفل کی طرف سے آپ کو خوش آمدید

ذرا یہاں اپنا تعارف تو دیجئیے تاکہ ہم سب آپ کے بارے تھوڑا بہت جان سکیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے تو یہ بتائیں یہ" کیسا بَنا" یا "کیسابُنا" ہے ؟ دوسری بات بَنا یا بُنا دونوں صورتوں میں اس کا منہ کیوں نہیں نظر آرہا ۔۔۔۔۔:thinking:
پہلی بات کا جواب یہ کہ
یہ بُن کر بلکہ کروشیا سے بَنا۔
اور جو بن کر اس کا منہ نظر نہیں آ رہا ، تو اس کی وجہ یہ ہوئی کہ جتنا یہ نظر آ رہا ہے ، اتنا بنانے کے بعد ہم نے بھابی کو اس کی تصویر بھیجی۔ انھوں نے کہا "اچھا ہے"
سوچا کہ دوسری بھابی کی رائے بھی لے لی جائے۔ انھوں نے کہا " اتنے غصے میں کیوں لگ رہا ہے"
اب تیسری بھابی سے پوچھنا لازم تھا کہ جو دو رائے ایک جیسی ہوں گی، اسی کے مطابق اس کی فنشنگ کریں گے۔ تیسری بھابی کا جواب تھا "بڑا اکھڑ ہے"
چوتھی بھابی سے پوچھنے کا ارادہ ہی ترک کر دیا اور اب جوں کا توں ہے۔
خود ہی سوچئیے اکمل بھائی کہ اتنا کچھ سننے کے بعد ہم کس منہ سے اس کا منہ بناتے :(
 

امین شارق

محفلین
کیوں نہیں ہو سکتا بھلا۔
ہم نے تو آپ کے مذاق میں کہے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور یقین کیا ہے آپ کے کہے پر امین بھائی۔
اتنا سنجیدہ ہونا بھی اچھی بات نہیں ہے اور ہر کسی پر یقین نہیں کرنا چاہئے آپ نے اس بے چارے کبوتر کا قصہ نہیں سنا جس نے اس یقین پر آنکھیں بند کر لی تھیں کہ بلی اسے کچھ نہیں کہے گی۔
 
Top