تعارف ہم ہیں بنتِ شبیر

نایاب

لائبریرین
bint.gif
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ارے نہیں بھائی ایسی بات نہیں ہے میں نے سوچا تھا کہ شاہد یہاں کم لوگ آئیں اس لیے ٹیگ کر رہا تھا کہ ٹیگ کے دوران ہی تبصرے آنا شروع ہوگے تو میں نے ٹیگ کرنا چھوڑ دیا۔ معافی چاہتا ہوں

اب ہرجانہ تو پڑے گا
ہرجانے کے طور پہ یہ بتائیں کہ آپ کی تعریف کی کوئی خاص وجہ
 

پپو

محفلین
بنت شبیر کو اردو محفل پر دل کی گہرائیوں سے
جی آیاں نوں
امید ہے اس محفل میں آپ اچھا اضافہ ثابت ہونگی
 

بنت شبیر

محفلین
شکریہ اور زبردست
ماشاء اللہ تحریر بتلا رہی ہے کہ لکھنے والی نئی نہیں ہے۔ خوش آمدید بہنا۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔
نوٹ: زور آپ نے لکھنے پر دینا ہے، قلم پر یا کی بورڈ پر نہیں :D
کی بورڈ پر تو ابھی زور دینے کے قابل نہیں ہوں کیونکہ ابھی ٹائپنگ سیکھ رہی ہوں۔ اور قلم تو اپنا ہے نا:D حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
 

بنت شبیر

محفلین
خوش آمدید بنت شبیر بہن جی، خرم نے بہت اچھا کام کیا کہ آپ کو بھی ادھر کی راہ دکھائی۔ اور آپ نے اپنا تعارف بھی بہت خوبصورت لکھا ہے۔

ہاں یہ آپ نے محاورہ بدل دیا یعنی بڑے چھوٹے والا، اور اس پر ایک لطیفہ بھی یاد آگیا۔ کسی شاعر کا دوست اس سے ملنے آیا تو اس شاعر نے مہمان کی مدارات کے سارے کام اپنے چھوٹے بھائی سے لیے، مہمان بہت شرمندہ ہوا کہ اس کو کام کرنا پڑ رہا ہے آخر اپنے دوست کے چھوٹے بھائی کو مخاطب کر کے کہنے لگا کہ آج وہ محاورہ سچ ثابت ہوا کہ سگ باش برادرِ خورد مباش یعنی کتا بن جا، چھوٹا بھائی نہ بن۔

اس پر چھوٹے صاحب مسکرا اٹھے اور کہنے لگے کہ صاحب محاورہ بدل چکا ہے اور اب کچھ یوں ہے کہ سگ باش، برادرِ سگ مباش، کتا بن جا، کتے کا بھائی نہ بن۔

آپ نے بھی کچھ اسی قسم کی تبدیلی کی ہے :)
:hypnotized: مجھےتو خرم بھائی بھی پُتری کہتے ہیں اور آپ نے مجھے بہن کہہ کر جو اپنی عمر چھپانے کی کوشش کی ہے وہ ناکام ہو چکی ہے:D کیونکہ میں تو آپ کو انکل ہی کہوں گی:)۔
حوصلہ افزائی اور تعارف پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ آپ سے ہی اصلاح لیا کروں گی
 

بنت شبیر

محفلین
ماشاء اللہ ماشاء اللہ

اہلاً و سہلاً یا اختی خرم

بہت اچھا تعارف دیا ہے۔

اور ہاں میں بھی وہیں رہتا ہوں جہاں آپ لوگ رہتے ہیں، بلکہ قریب ہی رہتا ہوں۔
کھانے میں سب سے اچھی چیز کیا بناتی ہو؟
تعارف پسند کرنے کا بہت شکریہ۔ شمشاد انکل کھانے میں تو ابھی کچھ نہیں بنا سکتی۔ لیکن بے وقوف بہت اچھا بنا لیتی ہوں:)
 

بنت شبیر

محفلین
ماشاءاللہ۔۔۔ ۔!

ایک اور گُڑیا کا اضافہ ہوگیا اردو محفل میں۔ تعارف بھی خوب لکھا ہے آپ نے۔ :)

ہم بھی بہت بہت خوش آمدید کہتے ہیں آپ کو ۔

خوش رہیے شاد آباد رہیے۔ :)
گُڑیا تو میں ہوں:p تعارف پسند کرنے کا اور خوش آمدید کہنے کا بہت بہت شکریہ محمد احمد بھائی/انکل
 

بنت شبیر

محفلین
و علیکم السلام

اردو محفل فورم میں خوش آمدید بنت شبیر!
تعارف آپ نے بہت دلچسپ لکھا ہے یعنی اب ہمیں بہت اچھی اچھی اور دلچسپ دلچسپ تحریریں پڑھنے کو ملتی رہیں گی !
ذرا چپکے سے یہ بتا دیں کہ مشہور شاعر نے کچھ مک مکا تو نہیں کیا تھا آپ کو یہاں لانے اور اپنی تعریف کروانے کے لیے :happy:
شگفتہ آپی بہت شکریہ۔ دلچسپ اور اچھا لکھنے کی کوشش تو کروں گی اب اس میں کتنا کامیاب ہوتی ہوں یہ تو آپ ہی بتائیں گئی۔
جی ہاں مک مکا تو ہوا ہے یعنی اب وہ میری تعریف بھی کریں گے نا:D
 

بنت شبیر

محفلین
ما شا اللہ محفل میں ایک اور ننھی پری کی آمد۔ چلیں ہم مان لیتے ہیں کہ آپ کو غبارے بے حد پسند ہوں گے اس لئے گڑیا رانی کے لئے بازار سے لیتے آئے ہیں۔ :) :) :)

1449465-9-1334409901588.jpg


ایک چیز اور لائے ہیں جو سب سے چھپا کر اپنی ننھی پری کو چپکے سے دیں گے۔ یہ لیجیے لیکن کسی کی نظر بھی نہ پڑنے دیجئے گا اس پر۔ :) :) :)

Chocolate_Egg.jpg
غبارے اور چاکلیٹ دونوں ہی مجھے بہت پسند ہیں۔ اور آپ نے میرا بہت شاندار استقبال کیا مجھے بہت خوشی ہوئی۔ چاکلیٹ تو بہت مزے کی ہے ہممممم بہت شکریہ ابن سعید بھائی
 

بنت شبیر

محفلین
بنت شبیر کو اردو محفل پر دل کی گہرائیوں سے
جی آیاں نوں
امید ہے اس محفل میں آپ اچھا اضافہ ثابت ہونگی
آپ کے نام سے مجھے ایک گانا یاد آ گیا لیکن آپ کی عزت کی خاطر یہاں نہیں بتاؤں گی لیکن خود گنگناؤں گی:D جی آیاں نوں کہنے کا بہت شکریہ کوشش کروں گی کہ ایک اچھا اضافہ ثابت ہو کر ہی دیکھاؤں۔
 
Top