عبداللہ محمد
محفلین
کوہلی کا انوشکا پر تنقید کرنے والوں کو بھر پور جواب، 153 بنائے۔
150 کرنے کے بعد ایک لاکٹ نکال کر چوما تھا جو کہ غالباً انوشکا جی نے مُنہ دکھائی میں دیا ہونا-
کوہلی کا انوشکا پر تنقید کرنے والوں کو بھر پور جواب، 153 بنائے۔
ڈی میرٹ پوائنٹس کے بارے میں کچھ بتائیںبریکنگ: کوہلی کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ جبکہ 1 ڈی میرٹ پوائنٹ سے نوازا گیا ہے-
یہ غالباً کل اسٹمپس کال کرنے پر ایمپائرز سے بحث پر دیا گیا ہے-
کوڈ آف کنڈکٹ کی ہر خلاف ورزی کے ساتھ جرمانے کے ساتھ ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں اور یہ خلاف ورزی کے لیول کے ساتھ منسلک ہیں جیسے لیول 1 کی خلاف ورزی کے ساتھ 1 سے 2 ڈی میرٹ پوائٹنس اور لیول 4 کی خلاف ورزی کے ساتھ 7 سے 8 ڈی میرٹ پوائنٹس۔ ایک بار ڈی میرٹ پوائٹ مل جائے تو وہ دو سال تک کھلاڑی کی ہسٹری پر رہتا ہے، دو سال کے اندر 4 ڈی میرٹ پوائنٹس ہو جائیں تو ایک ٹیسٹ میچ یا دو ون ڈے کی پابندی آٹو میٹک لگ جاتی ہے، 8 پوائنٹس کی صورت میں دو ٹیسٹ یا چار ون ڈے کی پابندی۔ڈی میرٹ پوائنٹس کے بارے میں کچھ بتائیں
اگرچہ محمد وارث بھائی نے کافی اچھے سے بتلا دیا ہے- مزید تفصیل کے لئے یہ دیکھیں-ڈی میرٹ پوائنٹس کے بارے میں کچھ بتائیں
یہ اس بات پر منحصر ہے کل موسم کی کیا صورتحال ہوگی، اگر تو کل موسم سارا دن صاف ہے تو پھر آج شام دس پندرہ کے قریب اوورز اور کل کا سارا دن انڈیا کو دے دینا چاہیئے، آج ابھی 60 اوورز کا کھیل باقی ہے سو افریقہ اگر 45 اوورز مزید کھیل جاتا ہے تو لیڈ 350 کے قریب جا لگے گی۔