ایک اداکارہ نے اپنے لیے ہیروں کا ایک ہار منتخب کیا جس کے لیے اسے رقم درکار تھی۔ وہ ایک سیاستدان کے پاس گئی اور کہنے لگی۔ آپ مجھے دس لاکھ روپے دے دیں، مجھے بہت سخت ضرورت ہے۔ میں پرسوں آپ کو لوٹا دوں گی۔ یہ میرا وعدہ ہے۔
سیاستدان نے اُسے رقم دے دی جس سے اس نے اپنا من پسند ہار خرید لیا۔
تیسرے دن اداکارہ وہی ہار پہن کر اور ایک عدد لوٹا لے کر سیاستدان کے گھر گئی اور بولی، یہ لیجیئے میں حسب وعدہ آپ کو لوٹا دے رہی ہوں۔ سیاستدان بہت جزبز ہوئے تو وہ بولی، میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ " پرسوں آپ کو لوٹا دوں گی۔" رکھ لیں، ویسے بھی یہ آپ کے لیے بہت کام کی چیز ہے