تعارف ہوگا کوئی ایسا بھی جو غالبؔ کو نہ جانے

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
خوش آمدید اویس قرنی۔ ہماری ایک بیٹی ہے جیہ، جو غالب کی بھتیجی ہے، اس رشتے سے تو ہم غالب کے بھائی لگتے ہیں۔) بہر حال اس کو معلوم ہو گیا تو پھر خیر نہیں۔
شکریہ
ہاہاہاہاہا کس کی خیر نہیں؟؟
غالبؔ تو بہت صلح پسند اور امن پرست تھے، تو ۔۔۔
 
مقدس

لائبریرین
شکریہ بہن المقدس
ویسے استاد مرحوم خود ہی فرما گئے ہیں
بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
ویسے میرے درویشانہ تعارف میں ایسی بھی کیا مشکل تھی؟؟؟؟
ہمارا نام مقدس ہے بھائی۔۔ المقدس نہیں
اور آپ کے تعارف میں آسان کیا بات تھی۔۔یہ بتا دیں پلیز
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
خوش آمدید چھوٹا غالب!
شکریہ جناب
اتنے بڑے بڑے لوگوں نے مجھے یہاں پر اتنی محبت اور خلوص سے خوش آمدید کہا
میں تو خوشی سے پھول گیا (اپنے علاقے میں کوئی بندہ ہی نہیں سمجھتا مجھے )
آپ کی پوسٹ "اردوئےمعلیٰ" پر آپ کےلئے دل سے اتنی دعائیں نکلیں کہ اللہ جانتا ہے
تم سلامت رہو 1000 برس
ہر برس کے دن ہوں 50،000
اگر آپ ڈاکٹر بجنوری صاحب کی "محاسن کلام غالبؔ" شیئر کریں تو " حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کی"
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہمارا نام مقدس ہے بھائی۔۔ المقدس نہیں
اور آپ کے تعارف میں آسان کیا بات تھی۔۔یہ بتا دیں پلیز
ہاہاہاہا
میں نے تو وزن پورا کرنے کیلئے الف لام لکھ دیا تھا
بیت المقدس بمقابلہ بہن المقدس
(صرف مزاق تھا، حیوان ظریف نہ سہی حیوان نیم ظریف سمجھ کر درگزر فرمائیے گا)
ویسے اتنی اچھی بہن کیلئے اپنے تعارف کا آسان ورژن بھی پیش کر سکتا ہوں
لیکن شرط یہ ہے کہ بہنا جی کو بھیا کی سفارش کرنی ہوگی (لائبریرین کے الیکشن میں فدوی بھی کھڑا ہے نا)
 
مقدس

لائبریرین
آپ کی سفارش تو ہو جائے گی بھائی ۔۔ اس میں تو کوئی پرابلم نہیں لیکن کیا آپ ہمیشہ ایسے ہی باتیں کرتے ہیں ۔۔۔ میرا مطلب جو کم ہی سمجھ آئیں۔۔ یہ نام کا وزن کہاں سے آیا بھلا۔ اس کی تو سمجھ نہیں آئی ۔۔ حیوان ظریف اور حیوان نیم ظریف کیا بلا ہے۔ یہ سر کے اوپر سے گزر گیا۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
لودھراں کے متعلق کچھ فرمائیں لیکن نثر میں۔ اس کا محل وقوع وغیرہ۔
لودھراں کا ایک مختصر تعارف پیش خدمت ہے
تاریخ
زیادہ پرانی تاریخ کا تو نہیں پتہ، مگر لودھراں 1991 سے پہلے ضلع ملتان کی تحصیل ہوا کرتا تھا
محلِ وقوع
ملتان اور بہاولپور کے درمیان میں واقع ہے
لودھراں کے مشرق میں وہاڑی، مغرب میں ملتان، شمال میں خانیوال اور جنوب میں دریائے ستلج اور بہاولپور واقع ہیں

پاکستان کا سب سے پسماندہ لیکن سب سے پر امن علاقہ ہے، یہاں کی مقامی زبان سرائیکی ہے
پاکستان کے ایک وزیرخارجہ محمد صدیق خان کانجو کا تعلق بھی لودھراں سے تھا
اس کی حدود میں واقع ایک چھوٹا سا قصبہ دھنوٹ ہے (میرا شہر)
جو کہ پاکستان کے قدیم ترین علاقوں میں سے ایک ہے
دھنوٹ کی تاریخ بہت بہت پرانی ہے، اور اس کی کڑیاں موئن جودڑو اور ہڑپہ سے ملائی جاتی ہیں
دھنوٹ موئن جودڑو سے ہڑپہ جانے والی قدیم گزرگاہ کے راستے میں واقع تھا، اب تو اس کے آثار مٹتے جا رہے ہیں
قدیم زمانے میں یہاں ایک دریا بھی ہوا کرتا تھا، جسے دریائے ہاکڑہ کہا جاتا تھا،
بس یہی کچھ خاص خاص باتیں تھیں جو بیان کر دیں
گر قبول افتد زہے عزوشرف
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آپ کی سفارش تو ہو جائے گی بھائی ۔۔ اس میں تو کوئی پرابلم نہیں لیکن کیا آپ ہمیشہ ایسے ہی باتیں کرتے ہیں ۔۔۔ میرا مطلب جو کم ہی سمجھ آئیں۔۔ یہ نام کا وزن کہاں سے آیا بھلا۔ اس کی تو سمجھ نہیں آئی ۔۔ حیوان ظریف اور حیوان نیم ظریف کیا بلا ہے۔ یہ سر کے اوپر سے گزر گیا۔
ارے بہنا!!!
غالبؔ کو حیرانی ہوئی تھی اور مجھے بھی ہو رہی ہےکہ
"یہ تجاہل عارفانہ کیا"
نام کا وزن تو چلو مان لیا کہ اس وقت آپ کے ذہن میں نہیں آیا
لیکن یہ کیا آپ حیوان طریف کو نہیں جانتیں؟؟؟
سچی؟؟؟
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آپ کی سفارش تو ہو جائے گی بھائی ۔۔ اس میں تو کوئی پرابلم نہیں لیکن کیا آپ ہمیشہ ایسے ہی باتیں کرتے ہیں ۔۔۔ میرا مطلب جو کم ہی سمجھ آئیں۔۔ یہ نام کا وزن کہاں سے آیا بھلا۔ اس کی تو سمجھ نہیں آئی ۔۔ حیوان ظریف اور حیوان نیم ظریف کیا بلا ہے۔ یہ سر کے اوپر سے گزر گیا۔
حیوان ظریف مولانا حالی ؔ نے مرزا غالبؔ کیلئے لکھا تھا پہلی بار
اصل میں جانداروں کی اقسام کے لحاظ سے انسان کو بھی حیوان ہی کہا جاتا ہے
پھر حیوانوں کی دو اقسام ہیں
1 :۔ حیوان ِ ناطق (یعنی انسان)
2 :۔ حیوان غیر ناطق (یعنی دوسرے جانور وغیرہ )
تو جس طرح نطق (قوت گویائی) انسان میں بلٹ ان ہے
مولانا حالیؔ نے فرمایا کہ اسی طرح مرزا غالبؔ میں اس قدر ظرافت تھی کہ انہیں حیوان ناطق کی بجائے حیوان ظریف کہنا مناسب لگتا ہے
" غالبؔ کی باتوں میں ظرافت اس قدر کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی تھی جیسے ستار میں سر" (یادگار غالبؔ)
تو چونکہ میں چھوٹا غالبؔ ہوں اس لیے اسی مناسبت سے میں حیوان نیم ظریف ہوا نا
 
مغزل

محفلین
اویس قرنی بھائی اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ۔
قتیلانِ غالب کی جانب سے فرشی سلام قبول کیجے ۔۔
امید ہے کہ آپ ایسی ہستی سے محفل کی رونقوں میں اضافہ ہوگا اور ہمیں سیکھنے کو ملے گا۔والسلام
 
شاید کچھ کچھ سمجھ آیا ہے یا وہ بھی نہیں
خیر کوئی بات نہیں
 
شمشاد

لائبریرین
تم اپنے ننھے مُنے ذہن پر اتنا زور مت دو۔ بس یہ سمجھ لو کہ ایک نئے رکن کی اردو محفل میں آمد ہوئی ہے اور ان کی پہچان "چھوٹا غالب" ہے۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اویس قرنی بھائی اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ۔
قتیلانِ غالب کی جانب سے فرشی سلام قبول کیجے ۔۔
امید ہے کہ آپ ایسی ہستی سے محفل کی رونقوں میں اضافہ ہوگا اور ہمیں سیکھنے کو ملے گا۔والسلام
قتیلانِ غالبؔ کو مژدہ ہو کہ ان کا سلام اور خوش آمدید قبول ہوا
مجھے ہستی اور رونق محفل وغیرہ کہہ کر بانس پر نہ چڑھائیں ہاہاہاہا میں تو کنویں کا مینڈک تھا جسے خوش قسمتی سے میٹھے پانی کا اتنا زبردست تالاب مل گیا، اب مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ میں اب سے پہلے کہاں جھک مارتارہا،
آپ لوگوں کا بڑا پن ہے،ورنہ من آنم کہ من دانم
اتنےخلوص اور محبت سے مجھے خوش آمدید کہا گیا (آگے لکھنے کیلئے مجھے الفاظ نہیں سوجھ رہے)
زندہ باد یہ محفل اور سدا شاد رہیں محفل والے
 
الف عین

لائبریرین
ایک بات کہوں گا اویس، تمہارے دوسرے جوابات تو واقعی دلچسپ اور متاثر کن ہیں، لیکن یہ تمہاری دستخط اس کی گواہی نہیں دے رہی، تصویر کی بات کر رہا ہوں، مصرع غالب کی نہیں۔
اور اطلاع دے دوں کہ اس میں ایک ٹائپو ہے، زیر زبر زیر و زبر ہو گئے ہیں، یہ محفل کے کلیدی تختے کی غلطی ہے جس میں ان پیج کے صوتی کلیدی تختے کا الٹ ہو گیا ہے۔ کئی بار میں نے نبیل کو اس طرف متوجہ کیا لیکن ان کو فرصت نہیں ملی یا شاید مناسب نہیں سمجھا۔ بہر حال تدوین کر لو تو بہتر ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

اعجاز اختر صاحب، ہو سکتا ہے کہ آپ کی پوسٹ پڑھنے سے رہ گئی ہو۔ میرا ارادہ ہے کہ جلد ہی کلیدی تختے کی غلطیوں کو درست کیا جائے اور اس میں اضافہ کیا جائے۔ آپ کس غلطی کی نشاندہی کرنا چاہ رہے تھے؟
 
الف عین

لائبریرین
نبیل، اس غلطی کی طرف کہ زیر اور زبر الٹے ہیں، اسی لئے اکثر احباب زیر کی جگہ زبر لگا دیتے ہیں، مثال اویس کی دستخط ہی ہے:
مدعا عنقا ہے اپنے عالمَ تقریر کا
 
Top