ی،ہ،و کاکھیل۔الٹی گنگا۔15

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زلفی شاہ

لائبریرین
ظاہر ہے لوگوں میں دوڑ کا مقابلہ کروانے کے لئے ، مجھے تو ایسا ہی لگتا ہے، شمشاد بھائی کی تقریر کروانے والی پوسٹ سے۔
 

الف عین

لائبریرین
سنا شمشاد، لوگ اس دھاگے کو محفل کا تھانہ سمجھ رہے ہیں! عزیزو یہ شریفوں کا محلہ ہے، یہاں محض الف بے یاد کی جاتی ہے۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
خیر آنا جانا تو لگا رہتا ہے۔ دیر سے ہو یا جلد۔ یہ بتائیے کہ اس کھیل میں تھوڑی تبدیلی ممکن ہے یا نہیں؟ میرے ذہن میں ایک آئیڈیا پنپ رہا ہے۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے کہ آپ نے وہ آئیڈیا ابھی تک اپنے ذہن میں رکھا ہوا ہے۔ اسے جلدی سے محفل میں پیش کریں۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
چرچا تو کرنا ہوگا جناب! پر بجلی صاحبہ نہیں چھوڑ رہی۔ خیر! آمدن۔
تفصیل کچھ یوں ہے صاحب کہ ابھی تک ہم الٹی سیدھی گنگا میں بہہ رہے تھے۔ کبھی سیدھی یعنی الف سے ے تک ( جوکہ ترتیب کے لحاظ سے بالکل درست مگر تسلسل ٹوٹ جاتا ہے یعنی الف سے ے، الف سے ے، الف سے ے) اور کبھی الٹی یعنی ے سے الف تک ( جو کہ ترتیب کے لحاظ سے بالکل درست مگر تسلسل ٹوٹ جاتا ہے یعنی ے سے الف، ے سے الف، ے سے الف)۔
آئیڈیا کچھ یوں کہ کیوں نا ترتیب اور تسلسل، دونوں کو برقرار رکھتے ہوئے سفر جاری رکھیں یعنی الف سے ے اور پھر ے سے الف جوکہ کچھ یوں بنتا ہے؛ الف سے ے سے الف سے ے سے الف وغیرہ۔
اگر نہیں سمجھے تو ریاضی کا ایک سیٹ سے سمجھاتا ہوں۔ (9+8+7+6+5+4+3+2+1+0-1-2-3-4-5-6-7-8-9)
تفصیل کچھ زیادہ ہی لمبا ہو گیا۔ امید ہے سمجھ گئے ہونگے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top