لیجئے ہم بھلا ایسی بات کیوں کہیں گے؟ فورم ہم سب کا ہے اس لئے اس کی ضروریات بھی ہم سب مل کر ہی پوری کرتے ہیں۔ اس میں کسی کو کہنے اور یاد دلانے کی ضرورت تھوڑی نہ ہوتی ہے۔ اکثر احباب حسب توفیق اپنا حصہ شامل کرتے ہیں۔
کیا کہہ سکتا ہوں میں آپ کی بات پر سوائے اس کے کہ کم از کم میں نے تو ایسی کوئی بات نہیں کہی۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ نئے آنے والے محفل کو اپنا تسلیم نہ کریں یا کئی ماہ پرانی رکنیت کے باوجود جونئیر کہلانے پر بضد ہوں۔