یادگار لمحات

ظفری

لائبریرین
چلیں میں آپ سب کو پھر دھاگے کی طرف لے چلتا ہوں ۔ :wink:

آج کئی دفعہ اُردو محفل پر ایف ایس سی یا کالج کا ذکر سُنا تو مجھے بھی انہی دنوں کا ایک واقعہ یاد آگیا ۔ ایف -ایس -سی پارٹ 2 کا امتحان ہورہا تھا اور پرچہ میتھمیٹکس کا تھا اور ہو بھی رہا تھا گورنمٹ کامرس کالج میں جہاں نقل تو دُور کی بات کوئی اس کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا اور کامرس کالج کراچی کی ٹاپ کی کالج میں بھی شمار ہوتا تھا۔
خیر پرچہ شروع ہوا اور سب کو پیپرز مل گئے ۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ٹھیک 28 منٹ بعد میں اپنی کرسی سے کھڑا ہوگیا تو وہاں موجود “دو“ ٹیچرز میں سے ایک نے کہا کہ ابھی کوئی باہر نہیں جائے گا ۔ پانی پینے یا باتھ رُوم جانے کا ٹائم ٹھیک 45 منٹ بعد ہوگا۔
میں نے کہا کہ “ سر ! بس میں نے پرچہ کر لیا ہے ۔ مجھے جانا ہے ۔ “
وہ ٹیچر کہنے لگے کہ ابھی کسی کی سمجھ میں پیپر بھی نہیں آیا ہے اور تم کہتے ہو کہ تُم نے پرچہ کر لیا ہے ۔ ارے برخودار ۔۔ اب ایسی بھی مایوسی کیسی ہے ؟ ۔۔ تھوڑا وقت دو ہوسکتا ہے کہ تم ُ کو کچھ سوال آتے ہی ہوں اس پر چے کے “
میں نے کہا نہیں جی میں نے واقعی پرچہ کر لیا ہے ۔
کسی کو کلاس میں یقین نہیں آرہا تھا کہ میں اتنی جلدی یہ پیپر کر سکتا ہوں ۔ سب زیرِ لب مُسکرا رہے تھے کہ یہ تو واقعی ناآمید ہوگیا ہے ۔
میں نے ٹیچر سے اپنا پیپر دیکھنے کو کہا اور جب انہوں نے میرا حل شدہ پیپر دیکھا تو اُن کو یقین نہیں آیا ۔ کہنے لگے کہ کیا کسی جن سے پیپر حل کروایا ہے ۔ فی الحال پیپر اپنے پاس ہی رکھو ۔ ضابطے کے مطابق 45 منٹ بعد ہی تم سے پیپر لیا جاسکے گا ۔
(میں نے اُس پیپر میں 100 مارکس لیئے تھے ۔)

مجھے آج یہ واقعہ اچانک ہی یاد آگیا اور میں یہ سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ وہ بھی کیا دور تھا کہ ذہن کیا روشن ہوتا تھا ، اب یہ دور ہے کہ کل کی بھی بات یاد نہیں رہتی ۔
:wink:
 
شمشاد

لائبریرین

جیہ

لائبریرین
میں نے تو نہیں کھائے مگر لگتا آپ آج موڈ میں ہیں۔ ورنہ پرسوں تو آپ مجھے اتنا ڈانٹا تھا کہ مجھے بھاگتے ہی بنی
 
فرذوق احمد

محفلین
بس جی ظفری بھائی میرے دھاگے کی عزت کا کسی کو خیال نہیں :(

مجھے خود بھی نہیں ہے :wink: اوروں کو میں نے کیا کہنا کسی کی زندگی میں اچھا واقع ہوا ہی نہیں ہے میں نے بھی تو شاعروں کی محفل میں یہ دھاگہ کھولا ہے :p
 
قیصرانی

لائبریرین
فرزوق بھائی، جس دن اس محفل کو جائن کیا تھا، اسی دن کے بارے میں‌ لکھ دیں
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
ماشاءاللہ۔ یہاں تو بڑی رونق لگی ہوئی ہے۔huh
اور اب میں یہاں مزید رونق لگانے بالکل نہیں آئی۔ لیکن میری آپ سب سے یہی درخواست ہے۔ کہ پلیز کبھی انسان کو اچھی اور کام کی بھی باتیں کر لینی چاہیں۔ ہر وقت ادھر ادھر کی ہی نہیں مارنی چاہیں۔ huh
~~
 
ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:
چلیں میں آپ سب کو پھر دھاگے کی طرف لے چلتا ہوں ۔ :wink:

آج کئی دفعہ اُردو محفل پر ایف ایس سی یا کالج کا ذکر سُنا تو مجھے بھی انہی دنوں کا ایک واقعہ یاد آگیا ۔ ایف -ایس -سی پارٹ 2 کا امتحان ہورہا تھا اور پرچہ میتھمیٹکس کا تھا اور ہو بھی رہا تھا گورنمٹ کامرس کالج میں جہاں نقل تو دُور کی بات کوئی اس کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا اور کامرس کالج کراچی کی ٹاپ کی کالج میں بھی شمار ہوتا تھا۔
خیر پرچہ شروع ہوا اور سب کو پیپرز مل گئے ۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ٹھیک 28 منٹ بعد میں اپنی کرسی سے کھڑا ہوگیا تو وہاں موجود “دو“ ٹیچرز میں سے ایک نے کہا کہ ابھی کوئی باہر نہیں جائے گا ۔ پانی پینے یا باتھ رُوم جانے کا ٹائم ٹھیک 45 منٹ بعد ہوگا۔
میں نے کہا کہ “ سر ! بس میں نے پرچہ کر لیا ہے ۔ مجھے جانا ہے ۔ “
وہ ٹیچر کہنے لگے کہ ابھی کسی کی سمجھ میں پیپر بھی نہیں آیا ہے اور تم کہتے ہو کہ تُم نے پرچہ کر لیا ہے ۔ ارے برخودار ۔۔ اب ایسی بھی مایوسی کیسی ہے ؟ ۔۔ تھوڑا وقت دو ہوسکتا ہے کہ تم ُ کو کچھ سوال آتے ہی ہوں اس پر چے کے “
میں نے کہا نہیں جی میں نے واقعی پرچہ کر لیا ہے ۔
کسی کو کلاس میں یقین نہیں آرہا تھا کہ میں اتنی جلدی یہ پیپر کر سکتا ہوں ۔ سب زیرِ لب مُسکرا رہے تھے کہ یہ تو واقعی ناآمید ہوگیا ہے ۔
میں نے ٹیچر سے اپنا پیپر دیکھنے کو کہا اور جب انہوں نے میرا حل شدہ پیپر دیکھا تو اُن کو یقین نہیں آیا ۔ کہنے لگے کہ کیا کسی جن سے پیپر حل کروایا ہے ۔ فی الحال پیپر اپنے پاس ہی رکھو ۔ ضابطے کے مطابق 45 منٹ بعد ہی تم سے پیپر لیا جاسکے گا ۔
(میں نے اُس پیپر میں 100 مارکس لیئے تھے ۔)

مجھے آج یہ واقعہ اچانک ہی یاد آگیا اور میں یہ سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ وہ بھی کیا دور تھا کہ ذہن کیا روشن ہوتا تھا ، اب یہ دور ہے کہ کل کی بھی بات یاد نہیں رہتی ۔
:wink:

~~
جب بندہ پیپر گھر سے ہی حل کر کے آیا ہو تو ذہن روشن ہی نظر آتا ہے۔ وہ نقل کرنے کا کیا فارمولا تھا۔
نقل+ عقل = پاس​
:p :D
~~
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے کزن ہیں، بالکل میرے جیسے ہیں، نٍرے پروفیسر :)۔ پہلے ایم بی اے کیا، پھر ماسٹرز کی فزکس میں، پھر انگریزی میں، پھر اسلامیات میں، پھر میتھ کی باری آئی۔ اس کے بعد سکالر شپ پر ہوائی سے اکنامکس میں ماسٹرز، پھر ایم فٍل اور پھر پی ایچ ڈی۔ میتھ کی ماسٹرز کے لئےکوئی دوسری یونیورسٹی اجازت نہ دے رہی تھی کہ اتنی ماسٹرز کے بعد بھی ایک اور۔ تو انہوں نے کوئٹہ سے داخلہ بھیج دیا۔ نوٹس لینے گئے مائیکرو کاپی ملی۔ پتہ چلا کہ سٹوڈنٹ کو یہی راس آتی ہے۔ اسی کو کمرہ امتحان میں‌لے گئے اور سوالات حل کئے۔ نوٹسوں کا انڈیکس بھی تھا، تاکہ ڈھونڈھنے میں آسانی رہے۔ جب پہلا پرچہ شروع ہوا تو سب نے مل جل کر حل کیا۔ میرے کزن کو ایک لڑکا تنگ کر رہا تھا کہ نقل دو۔ میرے کزن نے شکایت کی تو انتظامیہ میں‌کھلبلی مچ گئی۔ اور میرے کزن کے پرچے کی تمام حل شدہ کاپیاں‌لے کر کمرے میں تقسیم کر دی گئیں، “انجمن امدادٍ باہمی“ کے تحت۔ اس پرچے میں میرے کزن کے سوا سارے امیدوار پاس تھے :D
دوسرا واقعہ دوسرے پرچے والے دن ہوا۔ جب پرچہ تقسیم ہوا تو کزن صاحب بہت پریشان کہ پرچہ اگلے مضمون کا غلطی سے تقسیم ہو گیا تھا۔ انہوں‌نے نشاندہی کی تو ایک امیدوار نے پستول نکال لیا۔ اور کہنے لگا کہ تم پنجابی ہمارے دشمن ہو۔ ہمیں پاس نہیں ہونے دینا چاہتے۔ کیا پہلے سوال میں Measure اور Find کے الفاظ نوٹس کے فلاں سوال میں‌نہیں‌موجود؟ کیا چار میں سے تین مقداریں بھی اس سوال سے نہیں مل رہیں؟ بعد ازاں ایگزامینر نے پرچہ دیکھا تو واقعی غلط تھا۔ :)
بےبی ہاتھی
 
ظفری

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~
جب بندہ پیپر گھر سے ہی حل کر کے آیا ہو تو ذہن روشن ہی نظر آتا ہے۔ وہ نقل کرنے کا کیا فارمولا تھا۔
نقل+ عقل = پاس​
:p :D
~~

اچھا جی ۔۔۔ آپ کو بڑا یاد ہے یہ فارمولا ۔۔۔۔۔۔۔ ویسے سُنا ہے تجربہ بولتا ہے ۔ :wink:

:lol:
 
فرذوق احمد

محفلین
ماوراء نے کہا:
~~
ماشاءاللہ۔ یہاں تو بڑی رونق لگی ہوئی ہے۔huh
اور اب میں یہاں مزید رونق لگانے بالکل نہیں آئی۔ لیکن میری آپ سب سے یہی درخواست ہے۔ کہ پلیز کبھی انسان کو اچھی اور کام کی بھی باتیں کر لینی چاہیں۔ ہر وقت ادھر ادھر کی ہی نہیں مارنی چاہیں۔ huh
~~

یہی تو میں کہتا ہوں پر میری سنتا کون ہے :x
 
ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:
ماوراء نے کہا:
~~
جب بندہ پیپر گھر سے ہی حل کر کے آیا ہو تو ذہن روشن ہی نظر آتا ہے۔ وہ نقل کرنے کا کیا فارمولا تھا۔
نقل+ عقل = پاس​
:p :D
~~

اچھا جی ۔۔۔ آپ کو بڑا یاد ہے یہ فارمولا ۔۔۔۔۔۔۔ ویسے سُنا ہے تجربہ بولتا ہے ۔ :wink:

:lol:

~~
واقعی آپ نے بالکل صحیح جانا۔ جس دن میں نے یہ فارمولا رٹ لیا تھا۔ اس کے بعد مجھے کسی قسم کی مشکل نہیں ہوئی۔ :lol:
~~
 
فرذوق احمد

محفلین
قیصرانی نے کہا:
فرزوق بھائی، جس دن اس محفل کو جائن کیا تھا، اسی دن کے بارے میں‌ لکھ دیں
بےبی ہاتھی
ہاں مجھے یاد آ ہے جب میں نے جوائن کی تھی۔ تو سب سے پہلے میں نے وہاب بھائی کی پوسٹ پڑھی تھی ۔ اور حیرانگی کا اظہار کیا تھا کہ اتنی زیادہ اردو یہ کیسے لکھ لیتے ہیں بہت سپیڈ ہے ان کی تو پھر اعجاز بھائی نے مجھے کہا کہ آپ پہلے تعارف کے زمرے میں جا کر اپنا تعارف کروایں بس ایسا ہی کچھ ہوا تھا ۔ اور پھر آہستہ آہستہ سب سمجھ میں آ گیا مگر مجھے ٹوکا بہت جاتا تھا کہ اپنی اِملا ٹھیک کروں کبھی یہ کروں کبھی وہ کروں یہ نہ کروں یہ کروں ان باتوں سے میں بہت تنگ تھا ۔مگر نہ جانے کیوں یہ سب بہت اچھا لگتا تھا اور لگتا ہے اور لگتا بھی رہے گا ۔اب خیر سمجھ لے کہ پتا نہیں کیا ہو گیا ہے ۔اب کچھ نہیں ہوتا ہو سکتا ہے کہ میری اِملا ٹھیک ہو گئی ہو
یا شائد سب نے سوچا ہوں کہ بھئ اس کو اس کے حال پر چھوڑ دوں :p باقی بہت بہت اور دل کی گہرائیوں سے میں اردو ویب کا شکر گزار ہوں کہ مجھے یہاں سے بہت کچھ سیکھنے سمجھنے کا موقع ملا ،،،
میں اردو ویب کے تمام ٹیم تمام ارکان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے اچھا ذوق دینے میں ان کا بہت کردار ہے

اور میں خاص طور پر جن ارکان شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ان میں
اعجاز بھائی
نبیل بھائی
زکریا بھائی
شمشاد بھائی
آپی باجو
ماوراء آپی
تفسیر بھائی
محب بھائی
آپی سیدہ
اور شمیل بھائی سرِ فہرست ہیں
بہت بہت شکریہ آپ لوگوں کا
 
Top