یادگار لمحات

قیصرانی

لائبریرین
ارے نہیں ماوراء۔ اصل میں ابتدائی کورس میں میری استانی صاحبہ کا نام تھا کرسٹینا۔ پلوی صاحبہ سے بعد میں تعارف ہوا جب انہوں‌نے ہماری کلاس کا ایڈوانسڈ کورس پڑھانا شروع کیا۔اسے سے قبل ہم انہیں لمبے کالے بالوں والی استانی کہا کرتےتھے‌ :D
بے بی ہاتھی
 
زیک

مسافر
تو آپ یہ باور کرنا چاہتے ہیں کہ آپ نے اپنی استانی کے حوالے سے مضمون نہیں لکھا تھا :?:
 
ماوراء

محفلین
لیکن تعارف تو پہلے دن ہی کروا دیا جاتا ہے۔ :? خیر۔۔۔کیا آپ وہ مضمون ہمارے ساتھ شیئر کرنا پسند کریں گے۔ تاکہ ہم بھی دیکھ سکیں کہ اگر آپ بادل ہوتے تو کیا کرتے۔؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
لیکن تعارف تو پہلے دن ہی کروا دیا جاتا ہے۔ :? خیر۔۔۔کیا آپ وہ مضمون ہمارے ساتھ شیئر کرنا پسند کریں گے۔ تاکہ ہم بھی دیکھ سکیں کہ اگر آپ بادل ہوتے تو کیا کرتے۔؟؟
ہمارے سکول میں یہ بات بہت عجیب ہے کہ ہمیں صرف اپنی متعلقہ استانی سے متعارف کرایا جاتا ہے۔ ہم دوسرے کورس کی استانی سے سوال بھی نہیں کر سکتے کہ ہماری ٹیچر برا منا جاتی ہیں۔
بے بی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
یہ تو واقعی عجیب ہے۔ کیا یہ رسم صرف آپ کے سکول کی ہے یا پورے فن لینڈ کے سکولز کی؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
لیکن تعارف تو پہلے دن ہی کروا دیا جاتا ہے۔ :? خیر۔۔۔کیا آپ وہ مضمون ہمارے ساتھ شیئر کرنا پسند کریں گے۔ تاکہ ہم بھی دیکھ سکیں کہ اگر آپ بادل ہوتے تو کیا کرتے۔؟؟
مضمون شئیر کرنے سے معذرت، کہ اس کی وجوہات ہیں چند ایک۔۔۔
بے بی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
لیکن ایک خوبی ہے یہاں کے سکولوں کی کہ لباس جو دل کرے پہنیں۔ مگر اخلاقی حدود میں رہ کر۔ کوئی یونیفارم وغیرہ کا چکر نہیں ہے۔
 
یار لوگ اپنے وطن کو یاد کرنے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں اور نعرے لگانے کا شوق تو رچا بسا ہوا ہے خون میں :)
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
لیکن ایک خوبی ہے یہاں کے سکولوں کی کہ لباس جو دل کرے پہنیں۔ مگر اخلاقی حدود میں رہ کر۔ کوئی یونیفارم وغیرہ کا چکر نہیں ہے۔

یہ آزادی تو پاکستان میں بھی ہے بعض سکول کالجز میں ہے۔
 
F@rzana

محفلین
پچھلے کچھ صفحات کی وقر گردانی کی، خیر سے قیصرانی کے شاعر ہونے کا انکشاف بھی ہوا، مبارک، اب تو آپ کو ہر حال میں وہ نظم “بدلی جیسی استانی“ یہاں شیئر کرنی پڑے گی، نہیں تو :twisted:

دوسری بات “صاحب دھاگہ“ کی شکوہ ہے، مقصد کچھ ہوتا ہے اور ہمارے سب چلبلے ممبران کسی اپنی ہی سمت چل پڑتے ہیں۔

ًچلیں میں اپنا فرض پورا کردوں ، ورنہ دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت سننا پڑے گا(کس سے؟ یہ مت پوچھیں، سب کو خبر ہے :wink: )
۔
 
Top