یادگار لمحات

شمشاد

لائبریرین
واہ بھئی واہ کیا خوبصورت لمحات بیان کیئے جا رہے ہیں،
بعد میں ڈانٹ مجھے پڑے گی زکریا بھائی سے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سوری سوری، مگر یہ خوبصورت لمحات نہیں تھے :( اب اگلا پیغام ہم خوبصورت لمحات کا ہی کریں گے۔میری طرف سے وعدہ۔ اب خوش؟
 

فرذوق احمد

محفلین
ایک بار ہم کافی دوست کرکٹ کھیلنے لاہور جلو پارک میں گئے
گرمی بھی کافی تھی اور ویسے جلو میں گرمی کافی ہوتی ویسے تو وہ جنگل ٹائپ ہی ہے مگر پھر بھی گرمی بہت لگتی ہے ،تو ہم کھیل رہے تھے اور تقریباََ 3 کا ٹائم تھا
کہ ایسے میں ایک بزرگ ہمارے پاس آئیں بہت خوبصورت اور لمبی سفید داڑھی اور آ کر ہمارے ایک دوست کو بلا کر کہاں کہ بیٹا اپنے گھر چلے جاؤں گھر میں تمہاری ضرورت ہے بس یہ بات کہہ کر وہ چلیں گئے خیر ہم سب نے بزرگ کی بات پر دھیان نہ اور کھیلنے لگے اور کھیلتے کھیلتے کافی ٹائم گزر گیا اور جب ہم گھر پہنچے تو لڑکے کی چھوٹی بہن فوت ہو چکی تھی ،پتا کرنے پہ پتا چلا کہ لڑکی ماں لڑکے کو بہت ڈھونڈ رہی تھی مگر کہیں سے نہ مِل سکا
 

شمشاد

لائبریرین
ہو سکتا ہے وہ کوئی بزرگ ہوں لیکن فرذوق یہ تو دکھ کا لمحہ ہوا نا،

عنوان تو “ خوبصورت لمحہ “ ہے۔
 

زیک

مسافر
یہاں خوبصورت لمحوں کی بہت کمی ہے حالانکہ پیغامات بہت ہیں۔ کہاں ہے ناظم نکما؟

ایک لمحہ میں شیئر کرتا ہوں۔

کچھ دن پہلے کی بات ہے رات کو بیٹی کو سلا رہا تھا۔ اس کی عمر اس وقت 21 مہینے ہے۔ اس کے کمرے سے باہر نکلتے وقت اسے خدا حافظ کہا تو اس نے جواب میں “love you" کہہ دیا۔ یہ پہلی دفعہ تھی کہ اس نے love you کہا۔ بہت جی چاہا کہ واپس اس کے crib میں جا کر اسے اٹھاؤں اور چوموں مگر پھر سوچا کہ اس کے سونے کا وقت ہے اسے سونے دوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نکمے ناظموں میں سے 33 فیصد تو حاضر ہے باقی 67 فیصد عرصہ بعید سے غیر حاضر ہیں۔
ان کا کچھ سوچیں۔
 

F@rzana

محفلین
How sweet,I'm ever so touched
ذکریا آپ کا بیٹی سے یہ پیار سدا قائم و دائم رہے۔ ۔ ۔ آمین
۔
۔

="زکریا"]یہاں خوبصورت لمحوں کی بہت کمی ہے حالانکہ پیغامات بہت ہیں۔ کہاں ہے ناظم نکما؟

ایک لمحہ میں شیئر کرتا ہوں۔

کچھ دن پہلے کی بات ہے رات کو بیٹی کو سلا رہا تھا۔ اس کی عمر اس وقت 21 مہینے ہے۔ اس کے کمرے سے باہر نکلتے وقت اسے خدا حافظ کہا تو اس نے جواب میں “love you" کہہ دیا۔ یہ پہلی دفعہ تھی کہ اس نے love you کہا۔ بہت جی چاہا کہ واپس اس کے crib میں جا کر اسے اٹھاؤں اور چوموں مگر پھر سوچا کہ اس کے سونے کا وقت ہے اسے سونے دوں۔[/quote]
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو سب ٹھیک ہے لیکن یہ کاپی کرنے کی کہ “ کہاں ہے ناظم نکما؟“
کیا ضرورت تھی۔ :cry:
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بار میں‌نے کالج کے بہترین دوست سے پوچھا کہ سکول میں ہم ایک جماعت میں مختلف سیکشن میں تھے۔ میں نے تو تمھیں‌کبھی نہیں دیکھا۔ کیا تم نے مجھے کبھی دیکھا۔ کہتا ہے کہ ہم نے نہ صرف دیکھا بلکہ ہم سب دوست مل کر تمھیں مائی کا لال یعنی اینگری ینگ میں‌کہتے تھے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
بھئی یہ نکِما ناظم کون ہے ؟

اور شمشاد بھائی وہ لمحہ تو دکھ کا ہی تھا مگر اس نے سوچنے پر مجبور کر دیا تھا -

اور آپی فرزانہ مجھے تصویر ہی یہی اچھی لگی ہے اور ایسی تصویریں اچھی لگتی کہ بندہ سوچ میں ڈوبا ہوا ہو

اور زکریا بھائی نے بہت اچھا واقع شئیر کی اور یہ احساس بھی بہت اچھا ہوتا جس میں اچانک کسی پہ پیار آتا ہے بے ساختہ جی کھینچا جاتا ہے ایسا ہی واقع میرے ساتھ بھی ہوا تھا جو میں کبھی نہیں بھول سکتا اور نہ ہی میں بھولنا چاہتا ہوں

کافی عرصہ پہلے کی بات ہے میں ایک شادی پر گیا وہاں پر میری ایک کزن بھی تھی اس سے میری بڑی سسٹر نے کہا کہ کیا تم فرذوق سے شادی کروں گی تو اس نے کہا میں اس سے شادی کیسے کر سکتی ہوں یہ بھی دوسری کلاس میں ہے اور میں تیسری میں ۔۔مجھے یہ بات بہت اچھی لگی کیونکہ آج ہم دونوں ایک ہی کلاس میں ہے اور وہ میری ہونے والی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

F@rzana

محفلین
مبارک فرذوق :lol:
بچپن کی محبت۔ ۔ ۔ ۔ معصوم اور پاک۔ ۔ ۔ ۔ دل سے مت جدا کیجیئے گا کبھی بھی۔
 

F@rzana

محفلین
شمشاد بھائی آپ پاکستانی تھانے دار کا روپ کیوں دھار لیتے ہیں؟

رہنے دیں نا، کتنی معصومیت سے آپ کو تک رہے ہیں، جی میں آئے گا تو خود ہی ساری کہانی منظر عام پر پیش کردیں گے۔
 
Top