یادگار لمحات

قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
پچھلے کچھ صفحات کی وقر گردانی کی، خیر سے قیصرانی کے شاعر ہونے کا انکشاف بھی ہوا، مبارک، اب تو آپ کو ہر حال میں وہ نظم “بدلی جیسی استانی“ یہاں شیئر کرنی پڑے گی، نہیں تو :twisted:

دوسری بات “صاحب دھاگہ“ کی شکوہ ہے، مقصد کچھ ہوتا ہے اور ہمارے سب چلبلے ممبران کسی اپنی ہی سمت چل پڑتے ہیں۔

ًچلیں میں اپنا فرض پورا کردوں ، ورنہ دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت سننا پڑے گا(کس سے؟ یہ مت پوچھیں، سب کو خبر ہے :wink: )
۔
عنوان کیوں‌بدلا؟ :( ویسے نہیں‌تو کیا ہوگا؟ یہ بھی بتا دیتیں کہ انتخاب کرنے میں‌آسانی ہوتی۔ویسے میرا ارادہ ہے کہ میں‌ اس کو شئیر کروں۔ اگر آپ سب دوست اسے برداشت کر سکیں۔ کیونکہ میں‌شاعر نہیں اور یہ بالکل عام سی اور فضول سی ہے(اخلاقی نہیں شعری معیار کے حوالے سے)۔ ایک شرط ہے کہ اس کی وضاحتیں‌نہیں مانگیں۔ ٹھیک؟
 

F@rzana

محفلین
ٹھیک بابا ٹھیک،
اب آگے بھی تو بولو ناں،
اسٹامپ پیپر بھیجنا پڑے گا کیا!
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، کبھی دوبارہ ایسی چیز لکھنے کا موقع نہیں‌ملا ناں۔ اس لئے میری پہلی نظم پاکستان میں ہے اور دوسری کو ابھی تلاش کرتا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
لیں‌جی، اتفاق سے میں‌نے ای میل کی تھی، اپنی “بدلی جیسی استانی“ صاحبہ کو، ان کی فرمائش پر۔ اس کی ایک کاپی آپ کے لئے
Jos minä olisin pilvi, kaiki ihmiset rakastaisivat minua.
Jos minä menen Afrikaan ja Asiaan,
ihmiset haluavat että sataisin vettä.
Jos minä menen Europaan, Amerikkaan ja Kanadaan,
ihmiset haluavat lunta. Minulla on paljon värejä.
Jos minä olen sininen, on kaikki pimeä.
Jos minä olen punainen, ihmiset peltäävät minua.
Jos minä olen valkoinen, kaikki rakastavat minä.
Jos minä menen tuulen kanssa, minä matkustan ymparimailman ilmaiseksi.
Talvella minä voin sataa lunta.
Kesällä minä voin sataa vettä.
Kaikki rakastavat minuä.
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے، کیا ہوا؟ آپ کی فرمائش پوری کی اور ناراض‌بھی آپ ہو رہی ہیں۔ اب میں کس سے ٹشو مانگوں؟ :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry:
 

قیصرانی

لائبریرین
دیکھ لیں۔ اگر زیادہ بولیں تو وارننگ دیتی ہیں۔ اور ٹو دی پوائنٹ بات کی تو بھی 14 طبق روشن ہو گئے :(
 

فرذوق احمد

محفلین
باتیں تو بہت چل رہی ہے اور مزہ بھی آ رہا ہے اور آپی فرزانہ بہت اچھی بات شئیر کی ہے بات سے مراد واقع شیئر کیا ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ میں کیا کروں مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آ رہا :cry:
 

F@rzana

محفلین
شکر ہے فرزوق آپ نے اصل موضوع یعنی “خوبصورت لمحے“ کی جانب توجہ دی، دھاگے کا تقاضہ تو یہی ہے ناں!

پر اب کو ہر پل سوچوں میں کھویا کھویا دیکھ کر سمجھ نہیں آتا کہ کیسے سمجھایا جائے؟

ہائے رے ہائے
نیند نہیں آئے
سوچ میں کون سمائے؟

شیئر کر لیں ناں۔ :wink:
 

F@rzana

محفلین
ٹو دی پوائنٹ بات ایسی ہوتی ہے کہ کسی کے پلے ہی نہ پڑے؟

ذرا شمشاد بھائی کا جواب پر بھی غور کر لیجئے

:?
 

قیصرانی

لائبریرین
بزرگوں کی باتوں‌پر غور نہیں کیا کرتے۔ ورنہ ڈانٹ پڑ جاتی ہے۔ میں‌نے بھی اسی لئے غور نہیں کیا۔آپ نے نظم شئیر کرنے کا کہا تھا، میں‌نے کر دی۔ آپ کو بتایا بھی تھا کہ یہ فننش میں‌ہے۔ پھر بھی آپ نے پڑھنا چاہی۔ کسی نے بھی اس کا اردو یا انگریزی ترجمہ نہیں‌مانگا تھا۔ بات مان کر پچھتانا تو پڑتا ہے ہی، خیر اب کیا کروں؟
 

F@rzana

محفلین
بہت خوب بہت خوب بہت خوب
آپ کے سوال کا جواب ہے کہ۔ ۔ ۔
چنے کے جھاڑ پر چڑھ جائیں
:lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
بہت خوب بہت خوب بہت خوب
آپ کے سوال کا جواب ہے کہ۔ ۔ ۔
چنے کے جھاڑ پر چڑھ جائیں
:lol:
کیا چنے کے جھاڑ سے اوپر بھی کوئی اور دوسرا جھاڑ ہوتا ہے؟ میں تو پہلے سے وہیں ہوں۔ بلکہ ساتھ وہ دوسری کہاوت بھی کی، ایک تو قیصرانی، دوسرا نیم چڑھا، کیسا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اچھا نک دے دیا؟
اجازت ہے استعمال کی؟
ویسے میں تو شروع سے ہی سچ کا سامنا کر رہا ہوں۔ کہیں ایسا نہیں محسوس ہوا تو بتائیں؟
 
Top