یہ ہندو یہودی لابی کیا ہوتا ہے؟
شاید کوئی اس ماضی کو بھولا ہو۔ کم از کم میں تو نہیں بھولاویسے میرا ارادہ ادھر کوئی تصویر لگانے کا نہیں تھا۔ لیکن لئیق احمد بھائی نے عمران کی تصویر مشرف کے ساتھ لگا دی۔ جو کہ حالیہ ہی بات ہے اور اتنی پرانی نہیں۔ تو میں نے سوچا کچھ پرانے جنرل کی یادیں بھی تازہ کروا دوں۔ جن کو شاید احباب نے طاق میں رکھ دیا ہے۔
اس کے ساتھ اخبار کا نام اور تاریخ بھی ہونی چاہئے پھر ہی اس خبر کا تجزیہ ہوسکتا ہے۔
ہندو لابی یا یہودی لابی کا ایجنٹ کون ہے ؟؟؟
آپ کو دونوں میں سے کون پسند ہے؟شاید کوئی اس ماضی کو بھولا ہو۔ کم از کم میں تو نہیں بھولا
جنرل ضیاء اور مشرف دونوں فوجی حکمران تو تھے مگر دونوں کی پالیسیوں میں زمین و آسمان کا فرق تھا
جنرل ضیاء الحق تو میرے نزدیک مشرف سے بہت بہتر تھا۔آپ کو دونوں میں سے کون پسند ہے؟
واو حیرانی ہو رہی ہے آپ کے جواب پر۔ کیا آپ سنجیدہ ہیں؟جنرل ضیاء الحق تو میرے نزدیک مشرف سے بہت بہتر تھا۔
آپ کو دونوں میں سے کون پسند ہے؟ آپ بھی بتا دیجئے؟
جی میں سنجیدہ ہی ہوں۔ اگر دونوں کا موازنہ کیا جائے تو ضیاء بہتر تھا۔ البتہ دونوں میں یہ برائی یقیناً موجود تھی کہ دونوں غیرقانونی اور غیر جمہوری حکمران تھے۔واو حیرانی ہو رہی ہے آپ کے جواب پر۔ کیا آپ سنجیدہ ہیں؟
کوئی طریقہ نہیں ضیا کو بہتر قرار دینے کاجی میں سنجیدہ ہی ہوں۔ اگر دونوں کا موازنہ کیا جائے تو ضیاء بہتر تھا۔ البتہ دونوں میں یہ برائی یقیناً موجود تھی کہ دونوں غیرقانونی اور غیر جمہوری حکمران تھے۔
اگر اس برائی کو تھوڑی دیر کے لئے نظر انداز کرکے موازنہ کیا جائے تو ضیا بہتر تھا۔
یہ آپ کی رائے ہے جسے رکھنے کا آپ کو حق ہےکوئی طریقہ نہیں ضیا کو بہتر قرار دینے کا
نیلے رنگ میں لکھے جملے کے علاوہ آپ کو کس بات پر اعتراض ہے؟http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/14-Aug-2011/زبان-کلچر-ایک-ہے-صرف-سرحد-درمیان-میں-آ-گئی-جس-رب-کو-بھارتی-پوجتے-ہیں-ہم-بھی-اسی-کو-پوجتے-ہیں-نوازشریف
لاہور (سپیشل رپورٹر/ خبرنگار خصوصی/ وقت نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے بھارت کے ساتھ میں ایک کہانی لکھنے کو تیار تھا لیکن مجھے معلوم نہیں تھا کہ مشرف ایک اور کہانی لکھ رہے ہیں، واجپائی نے کہا کہ میری پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا، واجپائی ٹھیک کہتے ہیں، چھرا کس نے مارا سب جانتے ہیںبھارت نے تو کرگل کی انکوائری کمشن بنا دیا لیکن یہاں کیا کہیں کہ کون آج تک کرگل کی انکوائری نہیں ہونے دے رہے ہیں۔ بھارت کو شاباش دینی چاہئے کہ اس نے کرگل پر کمشن بنایا ہم کسے شاباش دیں یہاں تو لوگ انکوائری میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ جس رب کو بھارتی پوجتے ہیں اسی رب کو ہم بھی پوجتے ہیں۔ واجپائی نے 1999ءکو مسئلہ کشمیر کے حل کا سال قرار دینے کو کہا تھا دونوں ملکوں کو مسئلہ کشمیر پر اپنے 60 سالہ مو¿قف سے باہر نکل جانا چاہئے اس ساٹھ سالہ پوزیشن پر قائم رہنے والے آج بھی یہاں ہیں لیکن ہم کو مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا پڑے گا۔ یہ باتیں انہوں نے مل کر لکھیں نئی کہانی کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہیں جس میں بھارتی شہر امرتسر کے ایک وفد نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت میں دوستی کی فضاءہو گی تو مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے کہا سیاست دان دریاﺅں کے بغیر بھی پل بناتے ہیں وہ پل امن اور بھائی چارے کے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم اتنے قریب آچکے تھے ان میں انڈرسٹینڈنگ پیدا ہو گئی تھی، واجپائی جرات مند انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل ڈھونڈیںاور مسائل کو حل کرنے کی سنجیدہ کوششیں کی جائیں جس وقت واجپائی یہاں آئے وہ ایک تاریخی دن تھا یہاں آکر انہوں نے خلوص سے بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری متعدد وزرائے اعظم سے فیس ٹو فیس ملاقاتیں ہوئیں، میری بھارت کے وزیر اعظم نرسیماراﺅ سے ملاقات ہوئی تھی، نرسیماراﺅ نے مجھ سے کہا کہ آپ کا اکنامک ریفارمز آرڈر بہت مقبول ہے، ہمارے اُوپر بھارت میں پریشر ہے اسلئے ہمیں اپنے اکنامک پروگرام کی سٹڈی کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا اسلحہ کی دوڑ نہیں چاہتے ہیںہم دونوں اسلحے کی دوڑ میں ایک دوسرے کے پیچھے بھاگتے رہے ہیں۔ اگر بھارت مگ 27 کے پیچھے بھاگا ہم ایف 16 کے پیچھے بھاگتے رہے ۔ اس اسلحے کی دوڑ کی وجہ سے تعلیم ، سوشل سیکٹر ، صحت اور ترقی میں پیچھے رہ گئے ۔ ہم ٹٹ فار ٹیٹ کی پالیسی پر عمل کر تے رہے۔ ہم ساٹھ سال سے اس بات پر لگے ہیں کہ وہاں کچھ ہو تو کہتے ہیں کہ پاکستان نے کیا ہے یہاں کچھ ہو تو کہتے ہیں بھارت نے کیا ہے اس لئے ہم ترقی کے ٹارگٹ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تاشقند سے گوادر تک موٹر وے بنانا چاہتا تھا لیکن مجھے جدہ بھیج دیا گیا، میں جدہ نہ جاتا تو موٹروے ضرور بن جاتی، بھارت اسے کلکتہ تک بناتا، بھارت سے ٹریڈ کرتے اپنے مسائل کو حل کرتے اور جموں و کشمیر کے مسئلہ کو بھی حل کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ واجپائی نے کہا کہ واقعی جموں کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان میں دباﺅ ہے اسلئے اس کا حل نکالنا چاہتے ہیں مجھے ان کے رویہ اور جذبہ پر خوشی ہوئی کیونکہ ہمارادین بھی درس دیتا ہے کہ ہمسائے سے تعلقات اچھے رکھیں اس کا خیال رکھیں اور میرے ملک کے ساتھ دوسرے ملک کی سرحدیں بھی لگتی ہیں وہ بھی میرا ہمسایہ ہے اور یہ ایک ہی معاشرہ کے لوگ تھے میرے والدین بھی امرتسر سے تھے آج بھی لوگ اپنے ناموں کے ساتھ جالندھری، امرتسری لکھتے ہیں جبکہ بھارت میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے اگر بھارت میں لاہور سویٹ مارٹ ہے تو یہاں بھی ایسا ہی ہے۔ یہ سب کیا ہے ہم ایک ہی سوسائٹی کے ممبران ہیں آپ لوگ بھی آلو گوشت پسند کرتے ہیں میں بھی آلو گوشت پسند کرتا ہوں ویسے لوگوں نے میرے بارے میں الزام لگایا کہ سری پائے پسند ہیں وہ تو میں نے کبھی کھائے بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ بھی گھیا کھاتے ہیں ہم بھی وہ کھانے میں پسند کرتے ہیں اگر سب کچھ سانجا ہے تو ہم مسائل کو بیٹھ کر کیوں حل نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹریڈ انفرسٹرکچر اور بزنس میں ایک دوسرے کی مدد کرنے چاہئے اور پانی اور مسئلہ کشمیر کے حل بھی کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان کا مشکور ہوں کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں پاکستان کی مدد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو شاباش ملنی چاہئے کہ انہوں نے کارگل کی انکوائری کروا لی لیکن یہاں آج تک کرگل پر انکوائری کمشن بنانے میں کون رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن آئے گا کہ انکوائری کمشن ضرور بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک مسائل حل کریں ترقی کے راستے کھولیں اس سے قربت بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تعلقات بنائیں کہ اپ خوشحال ہوں تو ہم اپنے اپ کو خوشحال سمجھیں اور اگر ہم خوشحال ہوں تو آپ یہی بات سمجھیں اور جس رب کو آپ پوجتے ہیںہم بھی رب کو ہی پوجتے ہیں۔ این این آئی اور نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کی نوبت نہ ہی آتی تو اچھا تھا مگر بھارت نے خود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بننے کا موقع دیا اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں بھارت کا بھی ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی زبان ثقافت ایک جیسی ہے اس میں صرف سرحد آ گئی ہے۔ مذاکرات سے ہی تعلقات کی مضبوطی اور مسائل حل ہونگے کچھ لوگ ہمیں ساٹھ سال سے پھنسائے ہوئے ہیں، دونوں ممالک کو قریب نہیں آنے دیا جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام میں کہا گیا ہے کہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھو اسی طرح ہمسایہ ملک ہی ہمسایہ ہوتا ہے اس کے اچھے تعلقات ضروری ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا کلچر ایک جیسا ہے ہم خوشحال ہیں تو بھارت بھی خوشحال ہو گا کیا ہی اچھا ہوتا کہ موٹروے واہگہ سے کولکتہ تک جاتی۔ ہمیں ایک دوسرے کو انسان سمجھ کر مسائل حل کرنے چاہئیں۔ دریں اثناء نوازشریف نے یوم آزادی کو قائداعظمؒ کے پاکستان کو عظیم تر پاکستان بنانے اور اس کا اصل چہرہ واپس لانے کے عزم کا دن قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہے کہ اگر یہاں آئین قانون کی بالادستی قائم کر دی جاتی تو یہ خوبصورت ملک مسائل سے دوچار نہ ہوتا، ہمارے روشنیوں کے شہر دہشت گردی کا شکار نہ بنتے، ہمیں متحد ہوکر عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کا اصلی چہرے واپس لاتے ہوئے اسکی تعمیر کریں گے اسے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ وہ ریس کورس پارک میں پنجاب کے محکمہ اطلاعات اور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے لگائی جانے والی مشترکہ تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور، سینیٹر پرویز رشید، سیکرٹری اطلاعات محی الدین وانی اور ڈی جی پی آر اسلم ڈوگر موجود تھے۔ تقریب سے نواز عالم، اظہر جعفری نے بھی خطاب کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض صوفیہ بیدار نے انجام دئیے۔ نوازشریف نے آویزاں کی جانے والی 37 فوٹو گرافروں کی تصاویر کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہمارا کلچر ہے امید اور آس پر مبنی یہ تصاویر دیکھ کر میرے دل سے دعا نکلی ہے کہ کاش یہ دور لوٹ آئے، دہشت گردی اور انتہاپسندی کی جگہ یہ چیزیں لے لیں یہ تصاویر دراصل وہ حسین یادیں ہیں جو معاشرے کا اثاثہ ہیں یہی پاکستان کا اصل چہرہ ہے جسے ہمیں مل جل کر واپس لانا ہے۔ اس میں معاشرے کے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہے یہ ناممکن نہیں اس کیلئے عزم کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے اندر سے بے چینی کی کیفیت ختم کرتے ہوئے حقیقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ہو گی، آگے بڑھنا ہو گا بدقسمتی سے آج انتہائی خوبصورت ملک مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے، ہمارے روشنیوں کے شہر دہشت گردی کے شکار بن رہے ہیں، قدرت نے ہمیں وسائل سے مالا مال کر دیا، ہمارے دیہات، پہاڑ اور دریا اس کا بہترین ثبوت ہیں ہمارے فوٹو گرافر نے اپنے فن کے ذریعے تصاویر میں جان ڈال دی ہے لہٰذا وقت آ گیا ہے کہ ہمیں عزم بھی کرنا ہے اور محنت بھی کرنی ہے۔ قائداعظم کا پاکستان بناتے ہوئے اس کا اصل چہرہ واپس لانا ہے۔ قبل ازیں لاہور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نواز عالم نے فوٹو گرافرز کی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ 37 فوٹو فوٹو گرافرز کی دن رات کی محنت کا نمونہ ہے ہم نے ان تصاویر کے ذریعے حقیقت کے رنگ اجاگر کئے ہیں اظہر جعفری نے کہا کہ نمائش کا مقصد پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے رکھنا ہے اور بتانا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہم نے ان تصاویر کے ذریعے پاکستان کے چہرے پر لگنے والے دہشت گردی کے داغ دھونے کی کوشش کی ہے۔ صوفیہ بیدار نے کہاکہ ہمیں تخریب کا راستہ روکنے کیلئے تخلیق کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ تصاویری نمائش اس کی بھی ایک کوشش ہے۔ تقریب میں سینیٹر پرویز رشید سیکرٹری اطلاعات محی الدین وانی، نواز عالم، اظہر جعفری، غلام مصطفی کو خصوصی شیلڈ بھی دی گئیں۔
نوائے وقت 14 اگست 2011