"یاد" کے موضوع پر اشعار!

زیرک

محفلین
کہیں ہے آس کا بادل کہیں یادوں کی بوندیں ہیں
مچلتی خواہشوں کا ہے، یہ موسم بارشوں کا ہے​
 

زیرک

محفلین
خزاں کے زرد پتوں کا وہ منظر یاد کرتا ہے
اسے کہنا اسے اب بھی دسمبر یاد کرتا ہے​
 

زیرک

محفلین
آفتِ جاں ہوئی اس روئے کتابی کی یاد
راس آیا نہ مجھے حافظِ قرآں ہونا
حیدر علی آتش​
 

زیرک

محفلین
ہم اگر روز بھی اک یاد بھلانے لگ جائیں
تیری یادوں کو بھلانے میں زمانے لگ جائیں
رحمان فارس​
 

زیرک

محفلین
پھر اٹھا یاد کے آنگن سے اداسی کا دھواں
کس نے طاقوں میں جلا کر مِری شامیں رکھ دیں
ناظر وحید​
 
Top