یادوں کے سبز لان میں پھولوں کے اس طرف اب بھی ہے آبشار کا منظر بنا ہوا منصور آفاق
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 10، 2011 #681 یادوں کے سبز لان میں پھولوں کے اس طرف اب بھی ہے آبشار کا منظر بنا ہوا منصور آفاق
فرقان احمد محفلین جون 2، 2018 #682 یادوں کی بوچھاڑوں سے جب پلکیں بھیگنے لگتی ہیں سُوندھی سُوندھی لگتی ہے تب ماضی کی رُسوائی بھی! (گلزار)
یادوں کی بوچھاڑوں سے جب پلکیں بھیگنے لگتی ہیں سُوندھی سُوندھی لگتی ہے تب ماضی کی رُسوائی بھی! (گلزار)
مریم افتخار محفلین جون 2، 2018 #683 کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں، کب ہاتھ میں تیرا ہاتھ نہیں صد شُکر کہ اپنی راتوں میں اب ہجر کی کوئی رات نہیں
کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں، کب ہاتھ میں تیرا ہاتھ نہیں صد شُکر کہ اپنی راتوں میں اب ہجر کی کوئی رات نہیں
محمد تابش صدیقی منتظم جون 2، 2018 #684 ان کا خیال جملہ مشاغل کے ساتھ ساتھ رہتی ہے ان کی یاد مرے دل کے ساتھ ساتھ نظرؔ لکھنوی
محمد تابش صدیقی منتظم جون 2، 2018 #685 کافری شیوہ مرا، فطرت مسلمانی مری یاد ان کی سو بتوں کے درمیاں رکھتا ہوں میں نظرؔ لکھنوی
محمد تابش صدیقی منتظم جون 2، 2018 #686 آنکھوں میں اشک، آہ لبوں پر، جگر میں سوز آئی ہے ان کی یاد بڑے اہتمام سے نظرؔ لکھنوی
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #687 اسے کہو کہ کوئی یاد ہی روانہ کرے کہ اب تو لگ چکی عمرِ خضر اداسی کو نثار محمود تاثیر
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #688 احباب نے، رقِیب نے، دل نے، رفِیق نے یہ بھی رہا نہ یاد کہ کس کس نے مات دی
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #689 خود کو دیتے بھی رہے ترکِ تعلق کا فریب اور درپردہ کسی کو یاد بھی کرتے رہے اقبال عظیم
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #690 بیٹھا ہے کیوں اداس وہ دلبر کی یاد میں مجھ سے تو کہہ ریا تھا محبت فضول ہے
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #692 اداسی، شام، تنہائی، کسک، یادوں کی بے چینی مجھے سب سونپ کر سورج اتر جاتا ہے پانی میں
سحرش سحر محفلین نومبر 16، 2018 #693 سارہ خان میں نے یہ شعر کچھ یوں سنا تھا ۔ ""اپنی یادوں کے چراغ میرےساتھ رہنے دے نجانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے"""
سارہ خان میں نے یہ شعر کچھ یوں سنا تھا ۔ ""اپنی یادوں کے چراغ میرےساتھ رہنے دے نجانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے"""
عبدالرحمن آزاد محفلین نومبر 16، 2018 #694 حسن دیکھا جو بتوں کا تو خدا یاد آیا راہ کعبہ کی ملی ہے مجھے بت خانے سے
زیرک محفلین نومبر 18، 2018 #696 دعائیں یاد کرا دی گئی تھیں بچپن میں سو زخم کھاتے رہے اور دعا دئیے گئے ہم
زیرک محفلین نومبر 18، 2018 #697 یادیں اور خزاں ہوا جب زرد پتوں کو شاخوں سے گراتی ہے مجهے تم سے بچهڑنے کا زمانہ یاد آتا ہے
زیرک محفلین نومبر 19، 2018 #698 پلکوں نے اتنی ایڑیاں رگڑیں شب فراق زم زم تمہاری یاد کا جاری ہے آج تک
زیرک محفلین نومبر 23، 2018 #699 آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔ کچھ نہ تھا یاد بجز کار محبت اک عمر وہ جو بگڑا ہے تو اب کام کئی یاد آئے
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔ کچھ نہ تھا یاد بجز کار محبت اک عمر وہ جو بگڑا ہے تو اب کام کئی یاد آئے
زیرک محفلین نومبر 23، 2018 #700 آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔ اک شرط ہے یاں خوشبوئے وفا یاد آئے تو کرنا یاد ذرا جب تم پہ بھروسا تھا گل کا کیا مہکے کیا مہکائے گئے
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔ اک شرط ہے یاں خوشبوئے وفا یاد آئے تو کرنا یاد ذرا جب تم پہ بھروسا تھا گل کا کیا مہکے کیا مہکائے گئے