ہادیہ
محفلین
آپ کی بات سے بھی اتفاق کرتی ہوں کچھ حد تک۔۔ یہاں کچھ کہنا چاہوں گی ۔۔ اگر آپ برا نا مانیں۔۔ ویسے تو آپ اتنے اچھے ہیں کبھی برا مانتے دیکھا نہیں آپ کو۔۔بہت شکریہ نایاب بھائی۔
اتنی علم و آگہی کہاں کہ آپ کے سوال کا جواب قرار واقعی دے پاؤں، تاہم رسمِ لڑی کے باعث جواب دینا ہی پڑے گا۔
ویسے تو پورا چہرہ ہی سچ بولتا ہے۔ یعنی چہرے کی جزئیات کو الگ الگ پرکھنا اتنا آسان نہیں ہے۔ لیکن میرے خیال سے پیشانی اور ہونٹ سب سے زیادہ راز عیاں کرتے ہیں۔
ہمیشہ آنکھیں سچ بولتی ہیں۔۔زبان چاہے جھوٹ بھی بولے۔۔ ہماری خوشی، غم، نفرت غرض ہر جذبہ آنکھیں بیان کردیتی ہیں ۔۔۔
خیر زبردست انٹرویو۔۔ یہاں ابھی تک جن کے بھی انٹرویو پڑھے ہیں ۔۔ ہر کسی کی الگ ہی شخصیت۔۔ الگ ہی مقام ۔۔۔بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں بھی جان کر
خوش رہیے
انٹرویو پینل کی بہت شکر گزار ہوں ۔۔ ان کی بدولت ہم نکموں کو بھی کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا۔۔
نایاب بھائی کا بھی انٹرویو پڑھ رہی ہوں آج کل۔۔لیکن ان کی گفتگو اوپر سے ہی گزر گئی۔۔۔سوری یہ تبصرہ یہاں نہیں بنتا۔۔ لیکن ایسے ہی لکھ دیا