یوئیفا چپمئینز لیگ16-2015

اٹلیٹکو میڈرڈ کے کھلاڑی یوں ییلو کارڈ لے رہے جیسے نیاز بٹ رہی ہو۔
چوتھاییلو کارڈ جبکہ ٹوریس ریڈ کارڈ حاصل کر چکا۔
 
بارسا نے2-1
جبکہ بائرن 1-0 سے میچ جیت لئے۔
بارسا کی حالت پہلے ہاف تک پتلی تھی لیکن جیسا کہ متوقع تھا کہ دوسرے ہاف میں بارسلونا 10 مین اٹلیٹیکو کیخلاف زبردست کم بیک کرےگی۔اور بلکل ایسا ہی ہوا۔
بارسا کے میچ میں گرفت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا کہ پوزیشن 75-25 فیصد تھی۔
دوسری طرف بائرن کی فتح متوقع تھی۔ لیکن محض ایک گول سے ہارنا بینفیکا کے بہتر کھیل کی نشاندہی۔
 
پی ایس جی اور مانچسٹر سٹی کا میچ 0-0 سے برابر
جبکہ وولفز برگ نے میڈرڈ کیخلاف 1 گول کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
25 منٹ تک کی اپ ڈیٹ ۔ یاز بھائی آ جاؤ۔۔
 
ہاف ٹائم
وولفز برگ 2 ریال میڈرڈ 0
پیرس سینٹ جرمین 1 مانچسٹر سٹی 1
میڈرڈ کو میچ اور ٹائی میں واپسی کے لئے دو نہیں دو کم از کم ایک گول ضرور کرنا ہوگا تاکہ کم ازکم اوے گول کا ایڈوانٹیج تو حاصل ہو۔
 
میڈرڈ اور وورلفزبرگ کا کھیل دیکھ کر لگتا کہ، میچ میں مزید گول لازمی آئے گا بس یہ دیکھنا ہے کہ آئے گا کس ٹیم سے۔
 
وولفز برگ 2 ریال میڈرڈ0
پی ایس جی 2 مانچسٹر سٹی 2

وولفز برگ خلاف توقع کمال ہی کر دیا ہے۔ د و گول کی برتری لیکر وہ برنا باؤ میں خوشی خوشی اتریں گے جبکہ میڈرڈ والے ہوم گراؤنڈ پر ساکھ کی راکھ سمیٹنے کی کوشش کرینگے۔
دوسری طرف اگرچہ ٹائی 2-2 سے برابر لیکن سٹی ٹیم کو دو اوے گولز کا شاندار ایڈوانٹیج حاصل ہو گیا ہے۔

ٹائی کا دوسرا مرحلہ 12 اپریل کو میڈرڈ،اسپین اور مانچسٹر،انگلینڈ میں کھیلا جائے۔
 
Top