یوئیفا چپمئینز لیگ16-2015

فہد اشرف

محفلین
جوانیٹو کا بہت مشہور قول ہے۔
" برنابیو میں ٩٠ منٹ بہت طویل وقت ہوتا ہے "
ہالا مادرید
 
آخری تدوین:
یاز بھائی انٹینا وغیرہ سیدھا کر لو میچ شروع میں ہونے "ساڑھے"ڈیڑھ گھنٹہ باقی ہے۔
میچ تو برناباؤ پر کھیلے جانا والا میچ دیکھوں گا
آپ اتحاد اسٹیڈیم کا شغل دیکھ لینا۔
 
10 منٹ گزرنے کے بعد بھی اسکور شیٹ ہنوز شونے-شونے۔
میڈرڈ مکمل اٹیکنگ موڈ میں جسکا فائدہ اٹھا کر وولفز برگ ایک گول داغ کر تقریباََ سیمی فائنل کی راہ ہموار کر سکتا۔
 
دوسری جانب مانچسٹر اور پیرس کے میچ میں بھی اسکور شیٹ جمود کا شکار۔
فرنچ کلب کو گول داغنا ہو گا بصورت دیگر اوے گول کی بنیاد پر انکو واپسی کی ٹکٹیں بک کروانی ہونگی۔
 
وولفز برگ کے برازیلین کھلاڑی لوئس گسٹاوو کی جانب سے پہلی شاندار کوشش۔
وولفز برگ ایک بھی گول اسکور کر دے تو میڈرڈ کا کام کافی بڑھ جائے گا۔
 
Top