مبارکباد یومِ مادر مبارک

زیک

مسافر
آج یہاں یومِ مادر تھا یعنی Mother's Day۔ کیا آپ نے آج یہ دن منایا؟ کیسے؟

میں نے امی کو تحفہ آن‌لائن بھیج دیا تھا۔ ارادہ تھا کہ صبح فون کروں گا مگر موصول ہونے پر انہوں نے ہی فون کر دیا۔

بیٹی کے سکول میں امیوں کے لئے جمعہ کو چائے کا انتظام تھا۔ بیٹی بہت خوش تھی کہ ممی کو چائے اور سنیکس پیش کرے گی۔ میں نے اپنی چار سالہ بیٹی سے پوچھا کہ ماں کے لئے کیا تحفہ لینا ہے اور ساتھ کچھ تجاویز دیں‌ تو وہ کہنے لگی کہ امی کے پاس یہ سب تو ہے۔ کیوں ناں انہیں ڈرائنگ کے لئے مارکر دیں تاکہ وہ میرے ساتھ ڈرائنگ اور پینٹنگ وغیرہ کر سکیں۔ خیر ہم نے کچھ تحفہ لے ہی لیا۔ پھر کارڈ پر بیٹی نے لکھا اور ہم دونوں نے مل کر دیا کہ تحفہ کچھ بھاری تھا۔

اگر آپ یومِ مادر ایک دو ماہ پہلے منا چکے ہیں تو اس کا احوال ہی تحریر کر دیں۔
 
سخت راستوں میں بھی آسان سفر لگتا ہے
یہ مجھے ماں کی دعاؤں کا اثر لگتا ہے
اک مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش
میں نے اک بار کہا تھا ماں مجھے ڈر لگتا ہے
 

مغزل

محفلین
ماں ایسے رشتے کے ساتھ ڈرامہ
ناطقہ پر تازہ اظہاریہ

عزیز قارئین ، مذکورہ واقعہ ایک کہاوت ہے جو ماضی کے گم کردہ اوراق سے ایک دوست نے ہمیں ’’ ماں کے عالمی دن ‘‘ پر ارسال کی، من حیث القوم ہماری بدنصیبی یہ رہی کہ ہم مجموعی غلامانہ ذہن کے مالک ہیں ،فرنگی معاشرے میں مادی دوڑ میں انسان کے معاشرتی ، سماجی اور اخلاقی رویوں میں‌اس قدر بڑی دیواریں کھڑی ہوگئی کہ مادی تگ و دو کی دوڑ میں بحیثیتِ معاشرتی حیوان اپنی جبلت کے مطابق روحانی سکون رشتوں میں تلاش کرنا پڑا، کائناتی کلیے کے تحت سب سے زیادہ قریبی تعلق تخلیق کرنے والا کا ہوتا ہے ، جس کے لمس سے زندگی لہروں کی طرح رگوں میں دوڑتی ہے اور یہ رشتہ ماں کا ہے ۔مادہ پرستی کے جھمیلے انسان کو ماں کی طرف جانے سے محروم کرنے لگے تو انہیں ’’ منانے ‘‘ کو ماں کا دن طے کرنا پڑا یوں ماں ایسی ہستی کو تکلف کے خانے میں قید کردیا گیا، مادہ پرستی کی دوڑ میں سرشار قومیں یہ بھول جاتی ہیں کہ ان کی اپنی روایات و اقدار کیاہیں چند مالدار ممالک نے دنیا کو کائناتی گاؤں تسلیم کرنے کا نعرہ بلند کیا تو تہذیبوں میں ٹکراؤ اور طرح بے طرح کی خرابیوں نے جنم لیا سو ہم بھی پستی کے مارے غلامانہ ذہنیت کے عکاس غیروں کی تقلید میں صرف یہ دن منا کر سمجھتے ہیں کہ ماں سے محبت یا اس رشتے کا حق ادا کردیا ہے حالانکہ ماں یا یہ رشتہ اس تکلف کا محتاج نہیں، جسے قدرتی تفاخر حاصل ہو اسے محتاجی نہیں ۔

مزید پڑھیں
 

مغزل

محفلین
ایک تصویر ملی سوچا یہاں پیش کروں:

mother10.gif
 

arifkarim

معطل
بکواس دن! بھلا یہ بھی کوئی منانے کی چیز ہے۔ ماں کی آغوش تو بچے کی پناہ گاہ ہے، بیشک عمر جتنی مرضی ہو جائے!
 

مغزل

محفلین
شکریہ جناب ، آپ سے گزارش ہے کہ ہمارے بلاگ پر بھی کبھی نظر دوڑا لیا کیجے ۔والسلام
 

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn-1.gif



جب یہ تھریڈ کھولا گیا میں نے دیکھا اور سوچا اب یہ گیا ۔۔۔اب جتنے بھی رپلائی آئے گے اک لمبے لیکیچرز سمیت ہی آئے گے اور بلکل ویسا ہی ہوا
zzzbbbbnnnn-1.gif
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
ماں
خالق واحد صرف امر کرتا ہے اور تخلیق وجود میں آ جاتی ہے ۔
ماں
کس درجے سے نوازیں اس تخلیق کار کو
جو خالق کے امر کی تعمیل اور تکمیل کے لیے
تخلیق کو اپنی کوکھ میں اٹھا اپنا خون پلاتی ہے ۔
موت و زندگی کی سرحد پہ کھڑے ہو کر تخلیق کی تکمیل کرتی ہے ۔
"ماواں تے ٹھنڈیاں چھاواں "
یہ چھاؤں کبھی انسان سے دور نہیں ہوتی ۔
ماں کی دعا سدا ساتھ رہتی ہے ۔
ماں کیا طلب کرتی ہے اپنی اولاد سے ۔
صرف یہی طلب کہ اولاد اسے اپنا ہنستا مسکراتا چہرہ دکھائے ۔
اس کی تخلیق اپنی شخصیت و کردار کے بل پر نمایاں رہے ۔
مدرز ڈے منانا ۔
ماں کی عظمت اور ماں سے پیار کا اظہار ۔
یہ ان کی مجبوری جو مغربی معاشرے کی تیز رفتار زندگی
اور مشترکہ خاندانی سسٹم سے الگ ہو چکے ۔
نایاب
 

ماوراء

محفلین
ہم نے فروری میں ماں کا دن منایا تھا۔ اتفاق سے ان دنوں چھٹیاں بھی تھیں اور سب بہن بھائی اکھٹے تھے۔ ہم تینوں نے مل کر امی کو گفٹ دیا۔ اور یہ کارڈ دیا۔ رات کو امی نے اچھا سا کھانا کھلوایا۔
3269186961_2ebe9fa3f3.jpg
 

زونی

محفلین
میں نے تو ماں جی کو روایتی انداز میں کہا تھا " ماں جی تسی گریٹ‌او "

باقی آگے سے ان کا ری ایکشن بتانے کے لائق نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
 

زیک

مسافر
الحمداللہ ہر روز ہی "مدر ڈے" مناتا ہوں ۔

میں بھی ہر روز "مدر ڈے" مناتا ہوں ۔

آپ نے اپنی والدہ کو آج کیا تحفہ دیا؟ کام میں ان کا کتنا ہاتھ بٹایا؟ پچھلے پورے ہفتے کی تفصیل بتائیں تاکہ ہم "مغرب‌زدہ" لوگوں کو بھی معلوم ہو کہ روز مدرز ڈے کیسے مناتے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
آپ نے اپنی والدہ کو آج کیا تحفہ دیا؟ کام میں ان کا کتنا ہاتھ بٹایا؟ پچھلے پورے ہفتے کی تفصیل بتائیں تاکہ ہم "مغرب‌زدہ" لوگوں کو بھی معلوم ہو کہ روز مدرز ڈے کیسے مناتے ہیں۔
آپ کے نزدیک مدر ڈے کس طرح منانا چاہیئے ؟
اور مغرب زدہ آپ کو کس نے کہا؟
 

ساجد

محفلین
ہمارے گھر میں مڈر ڈے باقاعدہ منانے کا تو رواج نہیں ہے لیکن میڈیا پر اس کے بارے میں دیکھ اور پڑھ کر ہم سب بہن بھائی اپنی ماں کو وش کرتے تھے اور بدلے میں ان سے گڑ والے میٹھے چاول کھاتے تھے ۔ پھر ایک لمبا عرصہ میں تو ماں سے دور رہا لیکن باقی سب خوش قسمت تھے کہ ماں کے پاس رہے ۔ اتنے برسوں بعد واپسی ہوئی تو آخری مدر ڈے پچھلے سال منایا تھا لیکن اس سال تو ماں ہی نہ تھی سو قبرستان جا کر ماں کی آرام گاہ پہ دل کے جذبات آنکھوں سے بہا دئیے جو مرقد کی نرم مٹی میں مل گئے۔
حوصلہ ہی نہیں تھا کہ مدر ڈے کا احوال لکھوں لیکن پھر بھی چند الفاظ لکھ ڈالے ہیں۔
 

تعبیر

محفلین
میری جب والدہ حیات تھیں تو ان کے ہاتوں کو چوم کر کہتا تھا !

مع السلام

اللہ آپ کو ہمت اور حوصلہ دے۔جب تک ماں زندہ ہوتی ہیں تب تک ہم کسی بھی عمر میں ہوں خود کو بچہ ہی سمجھتے ہیں ان کے آگے اور لاڈ کرواتےرہتے ہیں ۔ اب تو آپ خود ایک دم بڑا بڑا محسوس کرتے ہونگے نا




مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اب مدرز ڈے سال میں دو بار کیوں ہو گیا :confused:

میں نے فروری/مارچ میں منایا تھا امی کو کارڈ بیھجا تھا اور فون کر کے ان کو تھنکسسس کہا تھا۔ ساتھ ہی اپنا رونا رویا کہ آپ لکی ہیں کہ آپ کو اتنے اچھے بچے ملےجبکہ مجھے :grin:
 
Top