زیک
مسافر
آج یہاں یومِ مادر تھا یعنی Mother's Day۔ کیا آپ نے آج یہ دن منایا؟ کیسے؟
میں نے امی کو تحفہ آنلائن بھیج دیا تھا۔ ارادہ تھا کہ صبح فون کروں گا مگر موصول ہونے پر انہوں نے ہی فون کر دیا۔
بیٹی کے سکول میں امیوں کے لئے جمعہ کو چائے کا انتظام تھا۔ بیٹی بہت خوش تھی کہ ممی کو چائے اور سنیکس پیش کرے گی۔ میں نے اپنی چار سالہ بیٹی سے پوچھا کہ ماں کے لئے کیا تحفہ لینا ہے اور ساتھ کچھ تجاویز دیں تو وہ کہنے لگی کہ امی کے پاس یہ سب تو ہے۔ کیوں ناں انہیں ڈرائنگ کے لئے مارکر دیں تاکہ وہ میرے ساتھ ڈرائنگ اور پینٹنگ وغیرہ کر سکیں۔ خیر ہم نے کچھ تحفہ لے ہی لیا۔ پھر کارڈ پر بیٹی نے لکھا اور ہم دونوں نے مل کر دیا کہ تحفہ کچھ بھاری تھا۔
اگر آپ یومِ مادر ایک دو ماہ پہلے منا چکے ہیں تو اس کا احوال ہی تحریر کر دیں۔