مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائنز ڈے) 2014 کی سعد گھڑیاں سب کو مبارک

فاتح

لائبریرین
فاتح۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔:):):):):):)
اب تو معلوماتی سے متفق تک کا سفر طے کرلینا چاہیے تھا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
گو کہ آپ کے نصف بہتر نہ تو شیخ ہیں اور نہ ہی شاہ لیکن پھر بھی
جس کو بھی شیخ و شاہ نے حکمِ خدا دیا قرار
ہم نے نہیں کیا وہ کام ہاں بخدا نہیں کیا
 
ویلنٹائن ڈے کا کرشمہ:laugh:
89J9M0B.jpg
یعنی اسلام کے مقابلے میں ویلنٹائن زیادہ معتبر ہے۔ توبہ استغفار۔
 
فاتح

لائبریرین
یعنی اسلام کے مقابلے میں ویلنٹائن زیادہ معتبر ہے۔ توبہ استغفار۔
اس شاندار متبرک معجزے کی تصویر میں اسلام، عیسائیت، یہودیت یا کسی بھی مذہب کے ساتھ ویلنٹائن ڈے کے موازنے کی "خباثت" کس نے کی؟ ;)
یہ "غلاظت" ہم نے تو بہرحال نہیں کی۔۔۔ میاں انیس الرحمن کیا یہ کام آپ نے کیا؟
اگر ہم دونوں نے نہیں کیا تو ۔۔۔ :laughing:
 
نہیں فاتح بھائی میری کیا اوقات کہ میرے ہاتھوں ایسے کرشمے ہوں۔۔۔
یعنی اسلام کے مقابلے میں ویلنٹائن زیادہ معتبر ہے۔ توبہ استغفار۔
اس کا بہتر جواب وہی دے سکتا ہے جس نے اس شاندار متبرک معجزے کی تصویر لی ہے۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے۔۔۔ ۔:laugh:
سمپل شاہنواز عامر صاحب نے موازنہ کیا ہے۔۔۔
اوہ آپ نے تو مسئلہ ہی حل کر دیا۔۔۔ تو یہ کام ان کا تھا۔۔۔ خیر ہم شاہنواز عامر کو اس متبرک دھاگے میں آمد اور اپنا اور ہمارا وقت برباد کرنے پر دل کی گہرائیوں سے ویلنٹائن مبارک کہتے ہیں :redheart: ;)
 
فاتح

لائبریرین
عیاشیاں کروا لے کوئی فاتح سے :openmouthed:
میں تو تمھاری جانب سے آج ٹیلی فون پر کیے گئے روایتی گلے شکووں سے گھبرا کر تمھیں ٹیگ کرنے آیا تھا اس دھاگے میں کہ آؤ تم بھی ویلنٹائن ڈے یا حیا ڈے جو بھی منانا چاہ رہے ہو اس کی مبارک باد لے دے لو یہاں۔۔۔ مگر تم پہلے ہی آ گئے :laughing:
 
شاہ پر کاش کیوں؟
اگر شاہ ہوتے نصف بہتر تو کیا نذر نیاز کا سلسلہ متوقع تھا کہ ایک درگاہ کھولی اور کوئی کام دھندا نہیں۔ عیاشی ہی عیاشی :laughing:
شاہ ہوتے تو پھر یہ نہ ہوتا نہ .......
نہ دے نامہ کو اتنا طول غالب مختصر لکھ دے
کہ حسرت سنج ہوں عرض ستم جدائی کا........

ویسے سنا ہے شاہ کی بیویوں کے بھی کافی وارے نیارے ہوتے ہیں:):):)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
لگتا ہے آپ واقعی ڈر گئی ہیں۔۔۔ تبھی تو کچھ لکھ بھی نہ سکیں۔۔۔ ورنہ کل پرسوں تک تو آپ نے لکھا تھا کہ
اور جو مشرف کا حال ہورہا ہے ان دنوں اب تو یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ "میں کسی سے نہیں ڈرتا "
پر مذاق برطرف پوری طرح سے آزادی تحریر حاصل ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
آخری تدوین:

مقدس

لائبریرین
ہیں۔۔۔۔ لوگوں سے کیا ڈرنا۔۔ لوگوں کو تو بس ڈرایا جاتا ہے۔۔۔ ابھی کیا بتایا تھا امید
 
فاتح

لائبریرین
شاہ ہوتے تو پھر یہ نہ ہوتا نہ .......
نہ دے نامہ کو اتنا طول غالب مختصر لکھ دے
کہ حسرت سنج ہوں عرض ستم جدائی کا........

یعنی آپ نے تدوین کر کے خوفزدہ مراسلے کو بہادرانہ مراسلہ بنانے کی کوشش کی ہے لیکن خوف پھر بھی صاف جھلک رہا ہے کہ غالب کے شعر تک میں سے لفظ "ہائے" تک حذف کر دیا مبادا اسے علامتِ شکوہ نہ سمجھ لیا جاوے:rollingonthefloor:
اصل مصرع یوں ہے:
کہ حسرت سنج ہوں عرضِ ستم ہائے جدائی کا

ویسے سنا ہے شاہ کی بیویوں کے بھی کافی وارے نیارے ہوتے ہیں:):):)
جی بالکل۔۔۔ سب کچھ مفت میسر ہوتا ہےنذر نیاز کے طور پر
 
میں تو تمھاری جانب سے آج ٹیلی فون پر کیے گئے روایتی گلے شکووں سے گھبرا کر تمھیں ٹیگ کرنے آیا تھا اس دھاگے میں کہ آؤ تم بھی ویلنٹائن ڈے یا حیا ڈے جو بھی منانا چاہ رہے ہو اس کی مبارک باد لے دے لو یہاں۔۔۔ مگر تم پہلے ہی آ گئے :laughing:

بس دیکھ لو میں نے سوچا کہ اگر تم اتنے خضوع و خشوع سے ہر سال ویلنٹائن ڈے ، یوم محبت یا حیا ڈے وغیرہ وغیرہ پر دھاگہ کھول کر مبارکبادیں اور صلواتیں دونوں دے اور سن سکتے ہو تو میں بھی اس کوچے کی سیر کر ہی لوں۔ :tongue:
 
Top