یوم دفاع پاکستان

عینی شاہ

محفلین
لیکن یہ قینچی لائے گا کون؟؟؟؟؟ میں تو نہیں لاؤں گا، مجھے نین بھیا سے ڈر لگتا ہے:p
میں لاؤں گی نا منے ۔۔۔ڈرپوک خیال بھائی بھی کوئی ڈرنے کی چیز ہیں ۔:eek:وہ تو خود میرے کراس سے ڈر کے مجھے منع نہی کریں گے تم دیکھتے جاؤ بس :rollingonthefloor:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھائی آپ تو جو بھی لکھتے ہیں خوب تر لکھتے ہیں۔
ہمیشہ کی طرح لاجواب تحریر
میاں منے۔۔۔ بہت بہت شکریہ ان توصیفی کلمات کا۔۔۔۔ :) اور خوبصورت اشعار کا الگ سے شکریہ :)

پاکستان کسی قطعہء زمین کا نام نہیں ہے۔یہ ہمارے افکار،ہمارے جذبوں،ہمارے تشخص کی آبیاری کا منبع ہے۔ پاکستان ہمارے جسم اور ہماری روح کی جائےپناہ ہے۔پاکستان کروڑوں انسانوں کی آنکھوں کا تارا اور امیدوں کا محور ہے۔
قوموں کی زندگیوں میں ایسی آزمائشیں بھی آتی ہیں جہاں امیدیں دم توڑتی نظر آتی ہیں ،لیکن امانت، صداقت ،سچائی اور قربانی منفی تصورات کی راہ میں حائل رہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم میں اب بھی ایسے لوگ ان صفات کے ساتھ موجود ہیں۔جب تک ایسے لوگ موجود ہیں میرے پیارے وطن پر آنچ نہیں آئے گی۔
ہمیں نو جوانوں میں جذبہء حب الوطنی کو جگانے کی ضرورت ہے۔گھروں ،اسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ایسے اسباق سیکھائے جانے کی ضرورت ہے جن میں اپنی بقا کو اپنے وطن کی بقا سے منسلک کیا گیا ہو۔
اللہ ہمارے وطن کی حفاظت فرمائے، ہم میں سے جو لوگ دانستہ یا نادانستہ اپنے ہی گھر کو برباد کرنے کے درپے ہیں اُنہیں ہدایت فرمائے۔ اللہ ہمیں بھی اپنے دشمنوں کو جاننے اور اُن کے سامنے سینہ سپر ہو جانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

کشتی تو بڑی چیز ہے،مٹی کے گھڑے بھی
دریا میں اُترنا ہو تو کچے نہیں لگتے۔
بیشک۔۔۔۔ بہت خوبصورت الفاظ و خیالات۔۔۔ دل کر رہا ہے اپنی تحریر میں اضافہ کردوں ان کا۔۔۔ :)

نین بھائی۔۔ لاجواب تحریر رقم کرنے اور ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں یاد دلانے کا شکریہ۔
6-ستمبر کا وہ دن کیسے بھُلایا جا سکتا ہے۔یہ وہی دن تو ہےجب ہم اس بات پر فخر کرنے پر حق بجانب تھے کہ ہم نے اپنے اسلاف کے کارناموں کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔یہ وہی دن تو تھے جب ہم ایک قوم کہلانے اور اس پر فخر کرنے میں حق بجانب تھے۔
ہمیں اپنے رویّوں کی، اپنی بے حسی کی،اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی کی اصلاح کی ضرورت ہے۔اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو ۔آمین
آپ کے اوپر لکھے خیالات کے سامنے میری تحریر ہیچ ہیں۔۔۔ پھر بھی آپ کا ظرف ہے کہ آپ توصیفی کلمات سے نواز رہے ہیں۔۔۔ بہت بہت تشکر سر۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب تحریر جناب۔۔۔ داد قبول فرمائیے۔۔۔
شکریہ سرکار۔۔۔۔ :)

پیارے وطن کی کی مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو کی طرح دل میں اتر جانے والی تحریر۔۔۔ !
بہت خوب نینی بھیا!
یہ دن تو اندھیری راتوں میں جگنوؤں کی سی امید رکھتا ہے کہ جب بھی وقت آتا ہے پاکستانی قوم سینہ سپر ہوجاتی ہے۔۔۔ سیسہ پلائی دیوار بن جاتی ہے ۔۔۔ !
چشمِ نم چھلک جاتی ہے اس وقت کو یاد کرکے جب ہم ایک تھے ۔۔ایک سے عزائم تھے ۔۔اور پھر پوری دنیا نے یہ دلکش نظارہ دیکھا کہ لاہور جیم خانہ میں فاتح کا جشن منانے کا دعویٰ کرنے والوں کو جائے پناہ نہیں مل رہی تھی ۔۔۔ ۔
آج پھر وہی جذبہ ، وہی اتحاد وہی محبتیں لوٹ آئیں تو وطنِ عزیز پر چھائے یہ کرب کے بادل چھٹ جائیں گے۔۔۔ ان شاءاللہ یہ وقت آئے گا اس مٹی میں ایسی تاثیر ہے کہ ہم اس سے ناامید نہیں ہوسکتے ۔۔۔ کبھی نہیں!
بہت شکریہ عینی۔۔۔۔ تم نے لکھنا کیوں چھوڑ دیا ہے۔۔۔ تم تو ماشاءاللہ سب سے بہترین لکھتی ہو۔۔۔۔ :)

ویری گڈ خیال بھائی :)
شکریہ کراس شاہ۔۔۔ اتنے دنوں بعد نظر آئی ہو۔۔۔۔ :)
 

عینی شاہ

محفلین
اوووووووووووو میں سمجھی آپ نے مجھے کہا کہ لکھنا کیوں چھوڑا دیا افففففففففف:devil::devil::devil::devil:اور اپ کو شکریہ مکریہ نہ بولنے کا کہا تھا سمجھ نہی اتا اپکو کیاااااااااااااااااااااا:waiting::waiting::waiting:
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ ! کیا خوب لکھا ہے ذوالقرنین بھائی آپ نے۔ ماشاءاللہ۔۔۔!

:pak:

نہ ہو نومید اے اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی​

اچھی تحریر کی خوبی یہ ہے کہ وہ جذبات کو مہمیز کرتی ہے۔ آپ کی تحریر پر دوستوں نے دل و جان سے جو تبصرے کئے ہیں وہ سب جذبہ ء حب الوطنی اور محبت سے بھرپور ہیں۔

پاکستان کتنی ہی کٹھن صورتِ حال کا شکار کیوں نہ ہو یہ ہمارا محبوب وطن ہے اور ہمارے دلوں میں اس کی محبت میں کمی نہیں آ سکتی۔ انشاءاللہ آج نہیں تو کل، کل نہیں تو پرسوں حالات موافق ہو ہی جائیں گے۔

کچھ اور بڑھ گئے ہیں اندھیرے تو کیا ہوا
مایوس تو نہیں ہیں طلوعِ سحر سے ہم
بس ہم سب کو چاہیے کہ اِس شجر سے پیوستہ رہ کر اُمیدِ بہار رکھیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
Top