مبارکباد یوم پاکستان مبارک

شاہد شاہ

محفلین
تمام محفلینز کو ۲۳ مارچ ۲۰۱۸ کی خوشی میں یوم پاکستان مبارک
971650_AF-_E4_BD-40_BF-9_F05-5938_C84_A6989.jpg
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
زیادہ نہیں دیکھ سکا۔ گئے وہ وقت کہ جب پریڈ دیکھنے کے لیے اٹھا کرتے تھے۔ :)
گئے وہ وقت کیوں؟؟ ہمیں تو پریڈ دیکھنا بے حد پسند ہے۔ کیا شاندار نظم و ضبط ہوتا ہے۔
لگتا ہے آپ نے پریڈ میں سے اپنا پسندیدہ حصہ اشتراک کیا ہے۔ :p
 
گئے وہ وقت کیوں؟؟ ہمیں تو پریڈ دیکھنا بے حد پسند ہے۔ کیا شاندار نظم و ضبط ہوتا ہے۔
لگتا ہے آپ نے پریڈ میں سے اپنا پسندیدہ حصہ اشتراک کیا ہے۔ :p
جی بالکل پسند تھا اور ہے۔
چھوٹے تھے تو صبح صبح ناشتہ کر کے تیار ہوتے تھے اور ساتھ والوں کے گھر جا کر اہتمام کے ساتھ دیکھا کرتے تھے۔ اور ٹی وی پر جہاز گزرنے کے بعد بھاگ کر چھت پر جاتے تھے کہ اب چھت سے گزرے گا۔ :)

اب چھٹی کے دن صبح آرام کا جذبہ غالب ہوتا ہے۔ اور یہ سوچ بھی کہ بعد میں ویڈیو دیکھ لیں گے۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
زبردست!! ابھی ایک مظاہرہ پیش کیا گیا تھا جس میں جہاز vertically اوپر جا کے اسی پوزیشن میں نیچے آتا ہے۔ اس میں gravitational force صفر ہوتی ہے۔ بھائی بتا رہے ہیں کہ یہ مظاہرہ ہر پائلٹ کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ اس کے لیے اسپیشل ٹریننگ ہوتی ہے۔ vertically نیچے آتے ہوئے سینے پہ بے پناہ دباؤ پڑتا ہے۔ اس پوزیشن میں نیچے آتے ہوئے انسان بے ہوش بھی ہو سکتا ہے۔
پاکستان ائیر فورس زندہ باد!! :applause::applause::applause:
 
Top