محب علوی
مدیر
میں ایک مرتبہ اس پراجیکٹ کے مقاصد کی جانب توجہ مبذول کروانا چاہوں گا۔ ہمارا مقصد اردو سے رومن ڈکشنری کا حصول ہے ناکہ کسی ایسی سروس کی تشکیل جس کے ذریعے اس قسم کی کنورژن کی جا سکے۔ البتہ ایسی ڈکشنری کو بنانے کے لیے جو مشترکہ کاوش درکار ہے اس کی کوآرڈینیشن کے لیے کوئی ویب بیسڈ ٹول جیسے کہ انٹرانس وغیرہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جہاں تک اردو الفاظ کی فہرست کا تعلق ہے تو میں نے اسی بارے میں اوپر دریافت کیا ہے کہ کیا ہمیں زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ پر پہلے کام نہیں کر لینا چاہیے؟ اس طرح زیادہ استعمال ہونے والے تقریبا 5000 الفاظ کی اردو ٹو رومن ڈکشنری تیار ہو جائے گی جس کی بدولت سپی ریکگنیشن کے تجربات ممکن ہو سکیں گے۔
اعجاز صاحب والی فہرست میں نے دیکھی ہے ، اس میں تقریبا 45 ہزار سے کچھ زائد الفاظ ہیں۔ اگر اسی فہرست پر اتفاق ہوتا ہے تو پھر کام کو بانٹنے کے لیے زیادہ الفاظ کی فہرست ہی بہتر رہے گی کیونکہ اس وقت ماشاءللہ جتنی دلچسپی لوگوں کی محفل پر ہے اور جس تیزی سے نئے ممبران آ رہے ہیں ، کافی لوگوں میں کام بانٹ کر پھر اس کے ریویو میں ہم زیادہ استعمال والے 5000 ہزار الفاظ نکال سکتے ہیں۔
میرے خیال میں اس میں کام کے آغاز کے بعد دو ہفتوں سے زیادہ نہیں لگنے چاہیے۔