شاکرالقادری
لائبریرین
دراصل یہ رومن ڈکشنری ڈریگن نیچرلی سپیکنگ میں استعمال کے لیے تیار کی جا رہی ہے اور میرا خیال ہے اس میں بعض الفاظ جو حروف کے اعتبار سے تو یکساں ہیں لیکن انکی الگ الگ شناخت اعراب کے ساتھ ہی ہو سکتی ہے جیسے کہ اِس اُس اِن اَن اُن اَڑ اُڑ بِن بَن بُن وغیرہ
ظاہر ہے کہ جب سافٹ ویئر اعراب کو اڑا دے گا تو ان تمام حروف کی رومن کنورشن کے بعد انکی شناخت الگ الگ لفظ کی حیثیت سے نہیں رہے گی بلکہ وہ تمام کے تمام بطور ایک لفظ کے ہی شناخت ہونگے اور جب ڈریگن کو املا کرائی جائے گی تو وہ مختلف الفاظ کو شناخت نہیں کر سکے گا کیونکہ اگر اسے صوتی شناخت کی ٹریننگ دیتے ہوئے ایک جیسے رومن سپیلنگ کے لیے مختلف اصوات (اِس، اُس وغیرہ) کی ریکارڈنگ فراہم کی گئی تو اسے شناخت کرنے میں کنفوزن ہو سکتی ہے اور وہ املا لیتے ہوئے غلطی کر سکتا ہے اس لیے اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی مناسب حل نکلنا چاہیئے