یوٹیوب پر پابندی اور ہماری تفریحِ طبع

عسکری

معطل
بالکل ٹھیک بات کی عاطف بھائی نے
میں نے کچھ دفعہ پراکسی بریکر کے ذریعے یو ٹیوب اوپن کی تھی
اورمجھے واقعی اپنے اس عمل پے شرمندگی ہے

کیا ہماری آپﷺ سے محبت پر تفریح کا جذبہ غالب آگیا ہے ؟؟؟؟
اگر ایسا ہے تو پھر سب کو یوٹیوب اوپن کرنے کے حق میں مظاہرہ کرناچاہئے

(میری بات سے کسی کامتفق ہونا یا نا ہونا ضروری نہیں ہے یہ میری ذاتی رائے ہے )
بتانا یار میں بھی آؤں گا یوٹیوب کھلوانے کے نیک کام شرکت کرنے :D
 
نایاب

لائبریرین
بلا شبہ اک تلخ حقیقت رقم کی ہے محترم بٹ بھائی
ہم پاکستانیوں نے ایسا طرز عمل اختیار کر کے واقعی " یو ٹیوب " والوں کو یہ ثبوت فراہم کیا ہے کہ
اس قوم کی کیا سننی ۔ یہ صرف شور مچاتی ہے ۔
 
عسکری

معطل
بلا شبہ اک تلخ حقیقت رقم کی ہے محترم بٹ بھائی
ہم پاکستانیوں نے ایسا طرز عمل اختیار کر کے واقعی " یو ٹیوب " والوں کو یہ ثبوت فراہم کیا ہے کہ
اس قوم کی کیا سننی ۔ یہ صرف شور مچاتی ہے ۔
جیسے وہ پہلے نہیں جانتے تھے یہ بات نایاب بھائی ؟:grin:
 
فاتح

لائبریرین
یو ٹیوب بلاک کرنا ایک سٹوپڈ ایکٹ تھا اور ہے ایسے ڈرامے صرف جاھل عوام کے لیے کوئی معنی رکھتے ہوں گے جنہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ یو ٹیوب ہے کیا بلا ۔کوئی زی ہوش آدمی اس پر پابندی نہیں لگوانا چاہے گا مکہ مدینہ میں تو یو ٹیوب آج بھی چل رہی ہے صرف وہ پیج بلاک ہے جس پر فلم تھی :bighug: اور ہم جاھل گنوار ٹہرے بھئی ہمارا علم یا تحقیق سے کیا واسطہ کھلے گی بھی تو گندے کلب بکواس اور مزاحیہ ڈرامے مجرے دیکھ لیں گے :mrgreen:
ہزار فیصد متفق
 
علی خان

محفلین
میرے خیال میں جب کسی ایک کے دوسرے کے ساتھ دشمنی ہو جاتی ہے۔ تو پھر اسمیں ہم وہ اچھے دوست بھی کھو دیتے ہیں۔ مثلا اگر الف کی دوستی ب کے ساتھ ہے۔ اور غلطی سے یا بہ ہوش خواص ب نے الف کے بھائی کو قتل کر دیا ۔ یا پھر انکا آپس میں جھگڑا ہو گیا ۔تو کیا انکی دوستی قائم رہ پائے گی۔ اور اگر رہ پائے گی۔ تو کیا الف کے گھر والے ، رشتہ دار الف کو ایسے چھوڑ دینگے۔ میرے خیال سے تو نہیں۔ بلکہ اسکو بے غیرت اور اس طرح کے دوسرے القاب سے روز کے روز نوازیں گے۔

جب ہم ذاتی مسئلے پر اتنا سٹینڈ لے سکتے ہیں تو پھر اس پر کیوں نہیں۔ ان ویب سائٹ والوں کو تب ہی جھکایا جا سکتا ہے۔ جب ہم سب ایک ہوں۔ اور اس پر عمل کریں۔ پھر کیا وجہ ہے کہ یہ لوگ ہماری بات پر عمل نہیں کریں گے۔ یہ لوگ نٹ پر بیزنیس کرتے ہیں۔ اور جہاں پر بھی انکی کمائی میں کمی ہونے کا اندیشہ ہوں۔ یہ لوگ اپنی بنائی ہوئی تمام پالیسوں کو پیچھے پھینک دیتے ہیں۔ اور ان ممالک کے متعین کردہ خدود کو پار نہیں کرتے جو انکو پہلے سے بتا دی گئی ہوں۔

اور یہ ویڈیو تو خود انکے اپنے بنائے گئے ٹرمز اور کنڈیشن کے خلاف یو ٹیوب پرموجود ہے۔ ان ٹرمز میں واضح الفاظ میں لکھا ہوا موجود ہے۔ کہ کسی بھی مذہب کے خلاف اور انکے پیروکار کی دل آزاری والی تمام ویڈیوز کو بغیر کسی پیشگی وارننگ کے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ مگر اس ویڈیو کے بارے میں ایسا نہیں کیا گیا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
یو ٹیوب بلاک کرنا ایک سٹوپڈ ایکٹ تھا اور ہے ایسے ڈرامے صرف جاھل عوام کے لیے کوئی معنی رکھتے ہوں گے جنہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ یو ٹیوب ہے کیا بلا ۔کوئی زی ہوش آدمی اس پر پابندی نہیں لگوانا چاہے گا مکہ مدینہ میں تو یو ٹیوب آج بھی چل رہی ہے صرف وہ پیج بلاک ہے جس پر فلم تھی :bighug: اور ہم جاھل گنوار ٹہرے بھئی ہمارا علم یا تحقیق سے کیا واسطہ کھلے گی بھی تو گندے کلب بکواس اور مزاحیہ ڈرامے مجرے دیکھ لیں گے :mrgreen:
پاکستان کی قوم اور حکومت دونوں اپنی جہالت کے باعث مذہب اور مذہبی جنونیوں کی اندھی تقلید میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں نہ اس جاہل حکومت کو اور نہ اس جاہل قوم کو یہ معلوم ہے کہ کس اقدام سے کیا فائدہ ہے اور کیا نقصان۔۔۔ یو ٹیوب بند، فون سروس بند، فکر مت کریں بہت جلد "ان شا اللہ" انٹرنیٹ بھی بند کر دیا جائے گا۔
پورنوگرافی شیدائی قوم کو کبھی یہ خیال تو نہ آیا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت پر اور اسلام کی درست صورت دکھانے والی وڈیوز اپلوڈ کر کے بدلہ لیں۔
کتنے اسلامی ممالک میں یو ٹیوب بلاک کی گئی ہے سوائے پاکستان کے جہاں ہم اسلام کے نام نہاد ٹھیکے داروں نے اپنی جہالت کا تمغہ سجا رکھا ہے سینوں پر۔
 
نیلم

محفلین
کاش ہم اتنےسٹرونگ ہوتےکہ ہم یوٹیوپ پہ موجود اُس فلم کوڈیلیٹ کرواسکتے،،،لیکن ہماری آپس کی لڑائی ختم ہوگی توکچھ ہوگا،،پتہ نہیں ہم ایک بات پہ متحد کیوں نہیں ہوتے،،
 
اگر ایک سال کی جی ڈی پی کا 10 فیصد تعلیم پر لگا دیں تو کی اسدھار ہو سکتا ہے؟:p۔ پورنوگرافی کو کچھ مت کہیں وہ اس ٹیوب پر نہین ہوتی :biggrin: کسی اور ٹیوب پر ہوتی ہو گی شاید :cautious:
 
عسکری

معطل
کاش ہم اتنےسٹرونگ ہوتےکہ ہم یوٹیوپ پہ موجود اُس فلم کوڈیلیٹ کرواسکتے،،،لیکن ہماری آپس کی لڑائی ختم ہوگی توکچھ ہوگا،،پتہ نہیں ہم ایک بات پہ متحد کیوں نہیں ہوتے،،
اس کے لیے ہمیں علم حاصل کرنا پڑے گا علم پر عمل اور تحقیق کرنی پڑے گی جو ہمین اچھا نہیں لگتا ہم جہالت اور مذہب کو بطور فخر استمال کرتے ہین ;)
 
نیلم

محفلین
اس کے لیے ہمیں علم حاصل کرنا پڑے گا علم پر عمل اور تحقیق کرنی پڑے گی جو ہمین اچھا نہیں لگتا ہم جہالت اور مذہب کو بطور فخر استمال کرتے ہین ;)
جہالت توٹھیک لیکن مذاہب ہمارہ فخرہےجس کی پہلی آیات ہی ،،،اقراہ ہے،،،بھلاوہ کیسےعلم سےروکتاہے
 
Top