عاطف بٹ
محفلین
ہم ان سب جگہوں پر نہیں جاتے جہاں یہ مواد بکھرا ہوا ہے تو پھر یوٹیوب کے استعمال پر اصرار کیوں؟ جو دلیل آپ نے دی ہے یہ تو ایسی ہی بات ہے کہ برائی کے خلاف جہاد کرنے کا حکم ہے اور پوری دنیا میں چونکہ برائی اور بےحیائی جابجا پھیلی ہوئی ہے، لہٰذا ایمان والوں کو ہتھیار لے کر نکلنا چاہئے اور ان سب کو نیست و نابود کردینا چاہئے جو برائی اور بےحیائی کے کاموں کو فروغ دے رہے ہیں۔اجی پہلے بھی گذارش کی تھی کہ غلط مواد محض یو ٹیوب نہیں بلکہ کل انٹر نیٹ پر بکھرا پڑا ہے۔ آپ کے ہاں انٹرنیٹ کے استعمال پر ہی پابندی ہونی چاہیے۔ یا اگر پابندی نہیں تو خود ہی غیرت کھا کر نیٹ پر آنا بند کردیں۔