ابن رضا

لائبریرین
رضا صاحب کیا مجھے چند اشعار بمعہ تقطیع مِل سکتے ہیں بطور نمونہ تاکہ میں اُنہیں دیکھ کر خود کوشش کر سکوں جیسا کہ چند ایک مثالیں احباب نے مہیا بھی کی ہیں ؟
میں اپنی ایک حالیہ غزل بطورنمونہ پیش کرتا ہوں شاید آپ کی تشفی کا سامان کرے
 

ابن رضا

لائبریرین
Untitled_zpshcftsohy.jpg
 

ظفری

لائبریرین
بحث و تمحیص (صاد کے ساتھ)
وہ تو جناب ظفری نے بات چھیڑ دی تو ۔۔ تار ہل گیا، رگِ ظرافت پھڑک اٹھی، سوچا چلنے دیجئے کیا روکنا ہے۔ خاطر جمع رکھئے۔

محترم آسی صاحب ۔ ۔۔۔ معذرت خواہ ہوں کہ روانی میں ایسا لکھ دیا ۔ عموماً میں بہت احتیاط کرتا ہوں ۔ مگر پھر بھی کہہ گیا ۔ اوراپنی کمال ِ جسارت پر شرمندہ ہوں کہ آپ کو ٹیگ بھی کردیا ۔ آپ اردو محفل کی روئیداد پڑھ چکے ہیں ۔وہاں تھوڑا بہت حالیہ سالگرہ کے حوالے سے لکھ رکھا ہے ۔( تلمیذ صاحب کی رحلت پر ارسال کرنا موقوف کردیا تھا ) ۔ وہاں اسے ایک سطر اٹھا کر یہاں شئیر کردی ۔ مگر ماحول اور شخصیت کا خیال نہیں کیا ۔ آئندہ اپنی تحریر پر دس دفعہ نظرِ ثانی کروں گا ۔ اُمید ہے آپ میری اس جسارت کو معاف کردیں گے ۔
 
محترم آسی صاحب ۔ ۔۔۔ معذرت خواہ ہوں کہ روانی میں ایسا لکھ دیا ۔ عموماً میں بہت احتیاط کرتا ہوں ۔ مگر پھر بھی کہہ گیا ۔ اوراپنی کمال ِ جسارت پر شرمندہ ہوں کہ آپ کو ٹیگ بھی کردیا ۔ آپ اردو محفل کی روئیداد پڑھ چکے ہیں ۔وہاں تھوڑا بہت حالیہ سالگرہ کے حوالے سے لکھ رکھا ہے ۔(تلمیذ صاحب کی رحلت پر ارسال کرنا موقوف کردیا تھا ) ۔ وہاں اسے ایک سطر اٹھا کر یہاں شئیر کردی ۔ مگر ماحول اور شخصیت کا خیال نہیں کیا ۔ آئندہ اپنی تحریر پر دس دفعہ نظرِ ثانی کروں گا ۔ اُمید ہے آپ میری اس جسارت کو معاف کردیں گے ۔
تلمیذ صاحب مرحوم کو محفل پر بھی ایک عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ اللہ کریم ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
 
رضا صاحب کیا مجھے چند اشعار بمعہ تقطیع مِل سکتے ہیں بطور نمونہ تاکہ میں اُنہیں دیکھ کر خود کوشش کر سکوں جیسا کہ چند ایک مثالیں احباب نے مہیا بھی کی ہیں ؟
یہ سائٹ کل کام نہیں کر رہی تھی۔ اس فقیر کی درخواست پر سید ذیشان اصغر نے خصوصی توجہ فرمائی اور فنی نقص جو بھی تھا، دور کر دیا۔
اس سے بھی فائدہ اٹھائیے گا۔
 

آوازِ دوست

محفلین

متلاشی

محفلین
آپ ماشاء اللہ ذہین طالب علم لگتے ہیں تو براہِ کرم تقطیع کا عمل سیکھنے میں تقطیع شُدہ اشعار یا دیگر مواد مہیا کر کے مشکور فرمائیں۔
اسی فورم پر اصلاح سخن کے سیکشن میں مختلف نو آموز شعراء کا کلام دیکھیں وہاں اساتذہ نے تقطیع کر کے دکھائی ہوئی ہے ۔۔۔
آپ سید ذیشان بھائی کے عروض کے سوفٹ وئیر کی مدد بھی لے سکتے ہیں ۔۔۔۔
 

آوازِ دوست

محفلین
اسی فورم پر اصلاح سخن کے سیکشن میں مختلف نو آموز شعراء کا کلام دیکھیں وہاں اساتذہ نے تقطیع کر کے دکھائی ہوئی ہے ۔۔۔
آپ سید ذیشان بھائی کے عروض کے سوفٹ وئیر کی مدد بھی لے سکتے ہیں ۔۔۔۔
بہت خوب- شاہ جی کا سافٹ وئیر تو کمال کی چیز ہے۔ فلائیٹ سیمولیٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ذیشان صاحب نے :) لگتا ہے اَب ہمیں شاعر بننے سے روکنا وزن کے بس کی بات نہ ہو گی:)
 

سید ذیشان

محفلین
لگی آگ دھیرے سے بڑھتی گئی
کہ دل رفتہ رفتہ مرا جل گیا
جناب لئیق احمد کے اس شعر کی تقطیع عروض ڈاٹ کام پر یوں ہوئی ہے۔
آسی صاحب، یہ لنک اس طرح کام نہیں کرے گا۔
تقطیع سیکشن میں جا کر شعر ایڈیٹر میں کاپی پیسٹ کرنے کے بعد تقطیع کا بٹن دبانا پڑے گا۔ :)
 

arifkarim

معطل
آسی صاحب، یہ لنک اس طرح کام نہیں کرے گا۔
تقطیع سیکشن میں جا کر شعر ایڈیٹر میں کاپی پیسٹ کرنے کے بعد تقطیع کا بٹن دبانا پڑے گا۔ :)
کیا آپ نے بھی زیک ایچ اے خان جیہ اور بعض دوسرے محفلینز کی طرح انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھوا لیا؟ :)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/خدا-حافظ-و-ناصر.80868/
 
Top