یک نہ شد دو شد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (احوال ایک ملاقات کا)

ویسے ایک ملاقات اس سنیچر کو بھی ہوئی تھی رات میں۔۔۔ میری اور ابوشامل کی۔ میں اپنی خالہ کے گھر تھا اور ابوشامل بھی وہیں قریب ہی رہتے ہیں تو گھر بلالیا انہوں نے۔۔۔ :)
 
مغزل

محفلین
میری خالہ بھی وہیں رہتی ہیں عمار میاں۔۔
ماڈل کالونی میں ۔۔ مجھے خبر کرتے تو حاضر ہوجاتا ۔۔
 
مغزل

محفلین
ایک سچ کہوں مغل ! ؟
انگریز نے سو سال حکمرانی کی لیکن دنیا کا بہترین نہری نظام ، ناقابل یقین علاقوں تک ریلوے لائن ، بہترین پل جو آج بھی قابل استعمال ہیں ، دئیے ، اسکول و کالج ، دواخانے ، اور جانے کیا کچھ اگرچہ اس کے بدلے لیا بھی بہت کچھ
مگر مغل حکمرانوں نے سوائے عمارتوں کے کیا دیا ؟ ظالموں کو ظلم سمیت جڑ سے اکھاڑ دیا جاتا ہے اگر آپ کو ایسا دکھائی دے رہا ہے تو یوں سمجھئے کہ مغلوں کی تاریخ دہرائی جانے والی ہے کیونکہ ہم نے کبھی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا
(دل آزاری کے لیئے معذرت چاہوں گا لیکن سچائی شاید کچھ ایسی ہی ہے)
وسلام

طالوت صاحب اس سچ کے دہرانے کا شکریہ ۔۔ میں اپنی تاریخ کے سبھی نشیب و فراز سے واقف ہوں۔
اس میں دل آزاری کا کیا دخل، بہر کیف یہ تھریڈ کا موضوع نہیں‌ہے ۔۔ اس پر کہیں اور کبھی اور بات کریں گے۔
والسلام
 
مغزل

محفلین
فہیم میاں! یاد رکھیں کہ ملاقات آپ سے بھی ہوئی تھی اور ہم نے اس وقت آپ کا حلیہ بھی نہیں پیش کیا تھا ;)
تاڑنے والے نظریں تو قیامت کی رکھتے ہیں لیکن الفاظ مغل صاحب جیسے نہیں رکھتے، کیا کریں؟

یہاں ملاقاتوں کے آدرشی ہمیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں یا خراج نامہ ؟؟
فہیم صاحب ، امکانات اور طالوت صاحب آپ سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کرنا ہے ۔۔
فوراًَ اپنے اپنے رابطے اور فون نمبر مجھے ذپ (ذاتی پیغام) میں ارسال کیجئے ۔
میرا ملاقاتی نمبر۔۔ میری یاہو آئی ڈی کے پروفائل میں موجود ہے۔
منتظر رہوں گا۔ والسلام
 
مغزل

محفلین
میرا مطلب صرف مغل صاحب کی تیز نگاؤں کی داد دینا تھا کہ انہوں نے تو دونوں کو پوری طرح تاڑ لیا;)
لیکن وہ ان پر اتنی توجہ نہیں دے پائے
ویسے بھی مغل صاحب کچھ دونوں پہلے فرمارہے تھے کہ ہر چیز پر گہری نظر رکھتا ہوں
لگتا ہے وہ ہی ثابت کردیا انہوں نے;)

ارے جناب۔۔
آپ درج بالا مراسلہ بھی پڑھ لیجئے ۔۔ ’’ دعوتِ پیرِ مغاں عام ہوئی جاتی ہے ‘‘:) کے مصداق
آپ سے ملاقات کا صرف وقت اور جگہ طے کرنا باقی ہے۔۔ انشا اللہ آپ کو بھی ہم اپنے قلم کی
زینت بنادیں گے:boxing: ( معیار دلنوازی ہے ) ۔۔ امید ہے آپ بھی یوپی میں رہتے ہوں گے۔۔ :grin:
 
طالوت

محفلین
فہیم صاحب ، امکانات اور طالوت صاحب آپ سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کرنا ہے ۔۔
جی اس وقت تو میں سعودی عرب میں مقیم ہوں آئندہ سال کے آخر میں آنے کا ارادہ ہے ، تو انشاء اللہ ملاقات کا کوئی سلسلہ ضرورقائم کریں گے
وسلام
 
مغزل

محفلین
اگر بندہ ناچیز کو بھی یاد رکھا جاے تو کیا بات ہے، باقی

جو مزاج یار میں آے

سعود الحسن صاحب۔۔ ’’ دعوتِ پیرِ مغاں عام ہے ۔۔ یعنی ہر خاص کیلئے بھی ‘‘
آپ بھی قطار میں لگ جائیں۔۔ بادشاہ سلامت کی سواری آتی ہی ہوگی۔۔:grin:
 
فہیم

لائبریرین
فہیم میاں! یاد رکھیں کہ ملاقات آپ سے بھی ہوئی تھی اور ہم نے اس وقت آپ کا حلیہ بھی نہیں پیش کیا تھا ;)

ارے اس ناچیز میں پیش کرنے والی چیز ہی کچھ نہیں تھی اور ویسے بھی ملاقات میں ہمارے ساتھ ایک محترمہ بھی تھیں۔
کیا نام تھا ان کا

ہاں

لوڈشیڈنگ;)
 
فہیم

لائبریرین
ارے جناب۔۔
آپ درج بالا مراسلہ بھی پڑھ لیجئے ۔۔ ’’ دعوتِ پیرِ مغاں عام ہوئی جاتی ہے ‘‘:) کے مصداق
آپ سے ملاقات کا صرف وقت اور جگہ طے کرنا باقی ہے۔۔ انشا اللہ آپ کو بھی ہم اپنے قلم کی
زینت بنادیں گے:boxing: ( معیار دلنوازی ہے ) ۔۔ امید ہے آپ بھی یوپی میں رہتے ہوں گے۔۔ :grin:

ویسے کچھ عرصہ پہلے کراچی کے احباب ایک اجتماعی ملاقات کا پروگرام تشکیل دے رہے تھے:rolleyes:

تو کیا خیال ہے ایک اجتماعی ملاقات ہی نہ کرلی جائے!
 
جیا راؤ

محفلین
جیا جی آپ کا حسنِ نظر ہے ۔۔
یہ پوسٹ مارٹم کا ذکر ۔۔ اللہ خیر۔۔ ارے بی بی ۔۔ آہستہ آہستہ ہسپتال کی زبان درآئی ہے۔۔:hatoff:
بہر کیف ۔۔ آپ کی محبت ہے کہ آپ نے ناچیز کی ٹوٹی پھوٹی تحریر میں مذکورہ محاسن تلاش کیے ۔
وگرنہ ۔۔ من آنم کہ من دانم ۔۔
اور ہاں لکھنے کی بھی خوب کہی۔۔ ارے بھائی آپ ایک عرصے سے لکھ تو رہی ہیں۔۔:laugh:مذاق برطرف۔
اچھی بات ہے آپ ضرور لکھئے ۔۔ کہ نسائی ادب میں نئے خون اور ولوے کی ضرورت ہے:)۔۔۔ میری دعا
ہے کہ آپ خدیجہ مستور، قرۃ العین حیدر، بانو قدسیہ ، انوپا (صفیہ حیدر) اور رضیہ بٹ ایسا نام پیدا
کریں۔۔۔ ماہ ِ صیام کی پہلی رات دعا گو ہوں ۔۔ کہ مالک و مولیٰ آپ کو دنیاوی و اخروی دائمی خوشیاں
نصیب فرمائے (اٰمین ثم اٰمین) ;)

آپ تو بغیر بریک لگائے ساتویں آسمان کی باتیں کرتے ہیں۔:grin:
دعاؤں کے لئے شکرگزار ہوں۔:)
 
مغزل

محفلین
آپ تو بغیر بریک لگائے ساتویں آسمان کی باتیں کرتے ہیں۔:grin:
دعاؤں کے لئے شکرگزار ہوں۔:)

ج ی ا ۔۔۔ ر ا ء و ۔۔۔۔ص ا ح ب ہ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ آ داب
ک ے س ی ۔۔۔۔ ہ ی ں ؟ ۔۔۔ ا م ی د ۔۔۔۔۔ ہ ے۔۔۔۔ ٹ ھ ی ک ۔۔۔۔ ہ و ں ۔۔۔۔گ ی ۔۔۔
ل ی ج ی ء ے ۔۔۔۔ ب ر ی ک ۔۔۔۔ ل گ ا ۔۔۔۔ ک ر ۔۔۔۔۔ب ا ت ۔۔۔۔ک ی ج ی ء ے ۔۔۔

(پریشان نہ ہوں ۔۔ بریک لگا کر بات کر رہا تھا۔۔۔ دوست ) :hatoff:
 
مغزل

محفلین
ایک طویل سلسلہ ہے ملاقاتیوں کا جو ختم ہونے میں نہیں آرہا !:grin:
کہیں اس سلسلے میں آ پ کا نام تو نہیں۔۔ :grin:
اگر ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں خواتین الگ قطار میں ہونگی :hatoff:
آپ کی باری جلد آجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔:blush:
خیر مذاق برطرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ’’ ملاقاتی‌‘‘ صرف میں ہوں جیا بی بی ۔۔ باقی تو ’’ ملکوتی ‘‘ ہیں۔:laugh:
 
جیا راؤ

محفلین
ج ی ا ۔۔۔ ر ا ء و ۔۔۔۔ص ا ح ب ہ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ آ داب
ک ے س ی ۔۔۔۔ ہ ی ں ؟ ۔۔۔ ا م ی د ۔۔۔۔۔ ہ ے۔۔۔۔ ٹ ھ ی ک ۔۔۔۔ ہ و ں ۔۔۔۔گ ی ۔۔۔
ل ی ج ی ء ے ۔۔۔۔ ب ر ی ک ۔۔۔۔ ل گ ا ۔۔۔۔ ک ر ۔۔۔۔۔ب ا ت ۔۔۔۔ک ی ج ی ء ے ۔۔۔

(پریشان نہ ہوں ۔۔ بریک لگا کر بات کر رہا تھا۔۔۔ دوست ) :hatoff:

کچھ زیادہ ہی اسپیڈ بریکر نہیں تھے راستے میں !:eek:
 
جیا راؤ

محفلین
کہیں اس سلسلے میں آ پ کا نام تو نہیں۔۔ :grin:
اگر ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں خواتین الگ قطار میں ہونگی :hatoff:
آپ کی باری جلد آجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔:blush:
خیر مذاق برطرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ’’ ملاقاتی‌‘‘ صرف میں ہوں جیا بی بی ۔۔ باقی تو ’’ ملکوتی ‘‘ ہیں۔:laugh:

ہم نے تو ابھی تک اپنا نام پیش ہی نہیں کیا !:grin:
 
مغزل

محفلین
کچھ زیادہ ہی اسپیڈ بریکر نہیں تھے راستے میں !:eek:
اسپیڈ بریکر تو تھے ۔۔ مگر حروف اس سے زیادہ نہیں توڑے جاسکتے تھے۔۔ :grin::hatoff::boxing:

ہم نے تو ابھی تک اپنا نام پیش ہی نہیں کیا !:grin:

پیش بھی کردیں۔۔ کہ ابھی تک کسی نے نام نہیں پیش کیا ۔۔:grin:
سب گفتار کے غازی ہیں۔۔ کہاں اتنی لگاوٹ کا اظہار ۔۔ :beating:
میں نے دعوت دی تو ایک نے بھی رابطہ نہیں کیا۔۔۔:box::boxing::beating:
 
Top