محمد وارث
لائبریرین
ہم لنڈورھے یعنی 'بے جان' ہی بھلے میاں!ارے صاحب غلطی سے کیا درستگی سے بھی کہہ سکتے ہیں۔۔۔
آپ کو اجازت ہے!!!
ہم لنڈورھے یعنی 'بے جان' ہی بھلے میاں!ارے صاحب غلطی سے کیا درستگی سے بھی کہہ سکتے ہیں۔۔۔
آپ کو اجازت ہے!!!
ایک مرتبہ بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی آٹا چکی پر بیٹھنا ہوا۔ ایک جوان ہینڈسم پینٹ شرٹ زیب تن کیے ہوئے تشریف لائے اور یوں گویا ہوئے:تو کیا غلطی سے کسی مرد کو 'جان' کہنا جائز ہے؟ یا یہ بھی "منع" ہے!
بلکہ بعض اوقات "چھڈ جان" وغیرہ بھی۔"وہ جان" کا تو آپ نے تکلف ہی کیا ہے۔ وہ جان تو بس 'ان جان' ہے یا 'بے جان'۔
جی چوہدری صاحب ، تسی ٹھیک ای کیندے او۔اس لوکی کی ’ی‘ ہٹائیں تو پنجابی کا لفظ ’لوک‘ بنتا ہے، جسے گاؤں یا آبادی کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے۔
حمیرا آپی ، ایک مراسلے میں پختون بھائیوں کی حمایت کرنے سے پٹھان کیسے بن سکتا ہوں جو غلطی سے خان کو جان لکھ گیا۔ایڈیٹر اتنی واضح غلطی کیسے کر سکتا ہے ان کا نام غالباً محمد سلیم خان ہے لیکن غلطی سے جان لکھ دیا دیکھئیے گا عمران بھائی اب وہ اسی بات پر زیادہ زور دیں گے کہ وہ خان نہیں جان ہیں
یہ لوک سنسکرت کا ہے...جی چوہدری صاحب ، تسی ٹھیک ای کیندے او۔
جیسے لوک ورثہ ، لوک میلہ وغیرہ
تھکا دیا بھائییہ لوک سنسکرت کا یے...
جیسے لوک اَدَب، لوک رَقْص، لوک سَبھا، لوکشاعِری، لوک کَتھا، لوک کَہانی، لوک گِیت، لوک وِرْثَہ!!!
پہلی لائن نے نا! )تھکا دیا بھائی
مراسلہ نہ ہو گیا، ٹریڈمِل ہو گئی گویا۔تھکا دیا بھائی
آپ بھی ناںلو جی۔۔۔
یہاں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور ایڈیٹر بھی بن بیٹھے!!!
" کچھ بھی نا کہا اور کہہ بھی گئے ۔"جی بالکل مرد کو جان کہنا درست ہے، جیسے ہم ابو جان، بھائی جان، خالو جان، پھوپھا جان،
اور ایک وہ جان
یڈیٹر کا مراسلہ نگار سے متفق ہونا ضروری نہیں
ایک نووارد و نوآموز اور ایک کہن سال و آزمودہ کار محفلین کے مابین اس اطوار کے مراسلوں کے تبادلوں سے مابدولت کو اردو محفل میں نقص امن کے حوالے سے سنجیدہ قسم کے تحفظات لاحق ہوگئے ہیں ، چنا نچہ فی الفور مداخلت کرتے ہوئے مابدولت طرفین کو سوئے صلح جوئی راغب کرنے کو اپنا فریضۂ محفلی گردانتے ہیں تاکہ فضائے امن و آشتی کو کوئی گزند نا پہنچنے پائے جس سے یقینا" بہتوں کا بھلا ہوگا۔لو جی۔۔۔
یہاں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور ایڈیٹر بھی بن بیٹھے!!!
یہ امربذاتِ خود خوش آئند ہے کہ مابدولت نے جملہ فریقین کے اندازِ سخن میں بقدرِ اشکِ بلبل برانگیختگی و برافروختگی نیز خفگی و کرختگی کا بلاتاخیر نوٹس لیا ہے اور خاکسار کو کامل امید ہے کہ مابدولت اپنے خوش مزاجیِ طبع، مرنجاں رنجی اور بذلہ سنجی وغیرہ سے معاملے کو شستگی و شائستگی سے فیصل فرماویں گے، بصورتِ دیگر دل شکستگی و خستگی بمعہ آزردگی و افسردگی وغیرہ کے سیلِ بلا کا خدشہ بھی خارج از امکان نہ رہے گا کہ جس سے فورم پہ پژمردگی و تیرگی وغیرہ کی افزودگی لاحق ہو سکتی ہے۔ایک نووارد و نوآموز اور ایک کہن سال و آزمودہ کار محفلین کے مابین اس اطوار کے مراسلوں کے تبادلوں سے مابدولت کو اردو محفل میں نقص امن کے حوالے سے سنجیدہ قسم کے تحفظات لاحق ہوگئے ہیں ، چنا نچہ فی الفور مداخلت کرتے ہوئے مابدولت طرفین کو سوئے صلح جوئی راغب کرنے کو اپنا فریضۂ محفلی گردانتے ہیں تاکہ فضائے امن و آشتی کو کوئی گزند نا پہنچنے پائے جس سے یقینا" بہتوں کا بھلا ہوگا۔
مابدولت عزیزی یاز کی دلپذیر اردو سے کماحقہ محظوظ ہوچکنے کے بعد ان کے اندیشۂ پرخطر سے کامل اتفاق کرتے ہیں اور اس ضمن میں مابدولت کی سعیء مقدور بھر کے اعتراف اور سراہنے پر قلب اختلاج زدہ کی کپکپاتی گہرائیوں سے شکریہ بجالانے کو اپنے تئیں باعث فخر وانبساط گردانتے ہیں۔یہ امربذاتِ خود خوش آئند ہے کہ مابدولت نے جملہ فریقین کے اندازِ سخن میں بقدرِ اشکِ بلبل برانگیختگی و برافروختگی کا بلاتاخیر نوٹس لیا ہے اور خاکسار کو کامل امید ہے کہ مابدولت اپنے خوش مزاجیِ طبع سے معاملے کو شستگی و شائستگی سے فیصل فرماویں گے، بصورتِ دیگر دل شکستگی و خستگی بمعہ آزردگی و افسردگی وغیرہ کے سیلِ بلا کا خدشہ بھی خارج از امکان نہ رہے گا۔