یہاں سب کچھ منع ہے

میرے خیال ہے یہ سب کچھ منع کرنے کی تہذیب یافتہ قوموں میں ضرورت ہی پیش ہی نہیں آتی بلکہ وہ ان چیزوں کا خیال خود ہی رکھتے ہیں اور ہم بحثیت قوم ابھی منع کرنے اور منع ہونے کی پریکٹس کر رہے ہیں
 
میرے خیال ہے یہ سب کچھ منع کرنے کی تہذیب یافتہ قوموں میں ضرورت ہی پیش ہی نہیں آتی بلکہ وہ ان چیزوں کا خیال خود ہی رکھتے ہیں اور ہم بحثیت قوم ابھی منع کرنے اور منع ہونے کی پریکٹس کر رہے ہیں
ہر ملک میں اس طرح کے بورڈ موجود ہوتے ہیں، کوئی تہذیب یافتہ یا غیر تہذیب یافتہ کی تخصیص نہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ یہاں کوئی خاطر میں نہیں لاتا، وہاں عمل کیا جاتا ہے۔
 
آپکی کی بات بالکل درست ہے لیکن بہت سارے بورڈز کی تہذیب یافتہ ممالک میں لگانے کی ضرورت ہی پیش ہی نہیں آتی مثلاً انکی عقل اور اخلاقیاے اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتیں کہ وہ باتھورم میں لکھیں بے وجہ ہارن بجاءیں وغیرہ وغیرہ ۔میرے ایک جاننے والے بتاتے ہیں کہ جرمنی میں اگر کوئی ہارن بجاءے تو اردگرد موجود سارے اسے حیرت سے دیکھتے ہیں غرض کہ ہم بطور قوم ابھی وہ کچھ سیکھنا یا سکھانا چاہ رہے ہیں جو کہ انکی فطرت کا حصہ بن چکے ہیں
 
بھائی آپ بجا فرما رہے ہیں کہ یہ ایک اردو فورم ہے یہاں اردو ہی بولی جانی چاہیے اور حقیقت پسندی بھی یہی ہے لیکن پاکستان میں پنجابیوں کی کثیر تعداد (تقریباً اڑتالیس فیصد) ہے، اس لیے اگر طنز و مزاح کی خاطر اگر کوئی دوست بول دیتا ہے تو اس کا نہ ہی برا منانا چاہیے اور نہ ہی ڈھنڈورا پیٹنا چاہیے۔ اگرکسی دوست کو سمجھ نہیں آئی تو مطلب اس کے لیے ہے ہی نہیں صرف انہیں کے لیے جن کو سمجھ آئی ہے، اور مزاح کا صحیح لطف صرف مادری زبان میں ہی آتا ہے۔ کئی دفعہ انگریزی میں بھی کمنٹس یا مراسلے کرتے ہیں دوست اگرچہ تعداد کم ہے، اب وہ بھی سمجھ نہیں آتی، حقیقتاً اردو بھی کئی پٹھان بھائیوں کو صحیح سمجھ نہیں آتی، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ زبان پر قدغن لگا دی جائے، ہاں اردو پریفرینس ضرور ہونی چاہیے لیکن مینڈیٹری نہیں۔ یہ میری ذاتی رائے ہے آپ کا متفق ہونا ہرگز ضروری نہیں۔
ایڈیٹر کا مراسلہ نگار سے متفق ہونا ضروری نہیں
رہی بات پٹھانوں کی اردو کی تو احمد فراز اردو کے ان بڑے شاعروں میں سے ہیں جن کی اردو شاعری پڑھ کر میرے بھائی یقینا" آپ بھی داد دیتے ہوں گے اور سنا ہے کہ وہ ایک پٹھان تھے۔
 
آئندہ سے مابدولت اور برادرم یاز کے مراسلہ جات کو بارمتعدد اور لغت دیکھ دیکھ کر پڑھ کر سمجھنا منع ہے ۔ بلکہ بارواحد ہی پڑھ کر سمجھنا ہوگا !:D:D
 

سید عمران

محفلین
لوکی تو شاید ایک سبزی کا نام ہے ۔ہے ناں ؟
لوکی باز آتے ہوں یا نا آتے ہوں مگر
آلو ، گوبھی ، پیاز ، ٹماٹر وغیرہ ضرور باز آتے ہوں گے قسم سے ۔
یہ لوکی اردو کا لفظ یا سبزی نہیں پنجابی کا لفظ ہے جس کے معنی لوگ ہیں۔۔۔
اور یہ باز لوکی سے ملا ہوا نہیں لکھا ہے، ایک لفظ کے فاصلے سے لکھا ہے۔۔۔
غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال باجھجک اور بلا جھجک ہر دو صورتوں میں منع ہے!!!
 
لو جی۔۔۔
یہاں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور ایڈیٹر بھی بن بیٹھے!!!
:doh::doh::doh:
ایڈیٹر اتنی واضح غلطی کیسے کر سکتا ہے ان کا نام غالباً محمد سلیم خان ہے لیکن غلطی سے جان لکھ دیا دیکھئیے گا عمران بھائی اب وہ اسی بات پر زیادہ زور دیں گے کہ وہ خان نہیں جان ہیں
:whistle::whistle:
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ایڈیٹر اتنی واضح غلطی کیسے کر سکتا ہے ان کا نام غالباً محمد سلیم خان ہے لیکن غلطی سے جان لکھ دیا دیکھئیے گا عمران بھائی اب وہ اسی بات پر زیادہ ضرور دیں گے گے وہ خان نہیں جان ہیں
:whistle::whistle:
پتا نہیں ’’سلو جان ‘‘کس سے باتیں کرتے ہوئے یہ اکاؤنٹ بنا رہے تھے!!!
:noxxx::noxxx::noxxx:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اس لڑی نے تو وطن عزیز کو ہموطنوں کے لیےایک شجر ممنوعہ بنادیا ۔
لیکن ہموطنوں کی حب الوطنی کے آگے کیا شجر کیا حجر کیا جائز اور کیا ممنوع۔
الا یہ کہ جب تک کوئی " میرے عزیز ہموطنو!!!! " کہہ کر مخاطب نہ کر لے۔
حمیرا عدنان ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایڈیٹر اتنی واضح غلطی کیسے کر سکتا ہے ان کا نام غالباً محمد سلیم خان ہے لیکن غلطی سے جان لکھ دیا دیکھئیے گا عمران بھائی اب وہ اسی بات پر زیادہ زور دیں گے کہ وہ خان نہیں جان ہیں
:whistle::whistle:
پتا نہیں ’’سلو جان ‘‘کس سے باتیں کرتے ہوئے یہ اکاؤنٹ بنا رہے تھے!!!
:noxxx::noxxx::noxxx:

تو کیا غلطی سے کسی مرد کو 'جان' کہنا جائز ہے؟ یا یہ بھی "منع" ہے! :)
 
Top