یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محترم سر ظہیراحمدظہیر صاحب!
پھر نہایت ادب سے (اپنی اصلاح کے لیے) سوال ہے کہ :
ریختہ لغت میں بات بَنْنا کے اردو معانی · ۱. حسب مراد صورت پیدا ہونا ، کام چلنا ، کامیابی ہونا ، حالات کا ساز گار ہونا. · ۲. عزت قایم ہونا ،وقار حاصل ہونا
باتیں بنانا کا وہ معنی ہے جو آپ کے شعر میں لیا گیاہے
کیا شعر کے مفہوم میں ابہام نہیں ہوگا؟
بات بننا اور باتیں بنانا دونوں الگ الگ باتیں ہیں ۔ :)
باتیں بنانا کا مطلب اپنی طرف سے باتیں گھڑنا ہوتا ہے ۔ باتیں بننا اس کا فعل لازم ہے ۔ جیسے شور مچانا سے شور مچنا ، ہاتھ اٹھانا سے ہاتھ اٹھنا ۔ وغیرہ
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محترم سر ظہیراحمدظہیر صاحب!
پھر نہایت ادب سے :
ایک طالب علم نے غزل پوسٹ کی تھی اصلاح کے لیے اس کا ایک شعر تھا:لنک
گر شمع ہے روشن تو کیوں دور ہے پروانہ
محروم ِبصارت ہے یا ہوش سے بے گانہ​
خورشید ، آپ کا یہ مراسلہ سر سے گزر گیا ۔ میری سمجھ میں نہیں آیا کہ آپ کیا پوچھ رہے ہیں۔ براہِ کرم وضاحت فرمائیے ۔
خورشیداحمدخورشید
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

یاسر شاہ

محفلین
ظہیر بھائی السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
میں بھی آپ سے ماضی کی تلخی پہ دست بستہ معافی کا طالب ہوں ۔کوشش کروں گا کہ آئندہ حتی المقدور آپ کی دل آزاری سے گریز کروں۔
ابھی اپنے دل کے متعلق آپ کے شعر میں ترمیم کرتے ہوئے عرض کیا ہے :
یہ دل دَرگاہِ عبرت ہے، کہاں نذرانے آتے ہیں
بہت سے مفت خورے صرف لنگر کھانے آتے ہیں
 
خورشید ، آپ کا یہ مراسلہ سر سے گزر گیا ۔ میری سمجھ میں نہیں آیا کہ آپ کیا پوچھ رہے ہیں۔ براہِ کرم وضاحت فرمائیے ۔
خورشیداحمدخورشید
استادِمحترم ظہیراحمدظہیر صاحب!
آپ نے میرے مراسلوں کو جواب کے لائق سمجھ کر میرا مان بڑھادیا۔ اور ساتھ ہی میرے ناقص علم کی درستگی بھی فرمائی۔میں آپ کا بہت زیادہ ممنون ہوں۔
سچ پوچھیں تو مراسلے پوسٹ کرنے کے بعد میں ڈر رہا تھا کہ کہیں میری گستاخی نہ سمجھی جائے۔ اس لیے میں سرزنش کا منتظر تھا۔ لیکن آپ نے جس شفقت سے جوابی مراسلہ پوسٹ کیا اس نے میرے دل میں آپ کی عظمت اور بڑھادی۔ میں معذرت کے ساتھ یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کسی کی بھی دل آزاری کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا ۔ خاص طور پر سینئرز اور پھر وہ جن کو میں استاد سمجھتا ہوں ان کے لیے ایسا سوچنا بھی میرے لیے گناہ ہوگا۔ سوال کرتے ہوئے ہوئےیا کبھی بحث کرتے ہوئے مطمع نظر صرف آپ جیسے لوگوں سے فیض حاصل کرنا ہی ہوتا ہے۔ ورنہ میرے جیسا طالب علم نقاد بننے کا سوچے گا بھی تو اپنی ہی عزت گنوائے گا۔
گر شمع ہے روشن تو کیوں دور ہے پروانہ
محروم ِبصارت ہے یا ہوش سے بے گانہ​
شعر لکھنے کا مقصد آپ سے شاباشی وصول کرنا تھا۔ کہ اس موضوع پر ایک طالب علم نے بھی کوشش کی تھی۔
اللہ تعالٰی آپ کو سلامت رکھے ۔آپ ہمیشہ خوش رہیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
میں بھی آپ سے ماضی کی تلخی پہ دست بستہ معافی کا طالب ہوں ۔کوشش کروں گا کہ آئندہ حتی المقدور آپ کی دل آزاری سے گریز کروں۔
ابھی اپنے دل کے متعلق آپ کے شعر میں ترمیم کرتے ہوئے عرض کیا ہے :
یہ دل دَرگاہِ عبرت ہے، کہاں نذرانے آتے ہیں
بہت سے مفت خورے صرف لنگر کھانے آتے ہیں
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ، یاسر!
نہیں بھائی ، معافی تلافی کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے ۔ چھوٹی موٹی باتیں ہوجاتی ہیں ۔ سو ایسی کوئی بات نہیں ۔ زندگی مختصر ہے ، ماضی بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے ۔ مثبت باتوں پر دھیان دینا چاہیے۔
آپ اس دھاگے میں آئے اور مجھ سے مخاطب ہوئے تو گویا میرے گھر آئے ۔ میں آپ کو گلے لگاتا ہوں ۔ خوش آمدید، میرے بھائی!
یاسر ، آپ جی بھر کر لنگر لُوٹیں ، آپ بھی کھائیں اور مجھے بھی کھلائیں ۔ :):):)
اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے ۔خوش رہیں ، سلامت رہیں ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
استادِمحترم ظہیراحمدظہیر صاحب!
آپ نے میرے مراسلوں کو جواب کے لائق سمجھ کر میرا مان بڑھادیا۔ اور ساتھ ہی میرے ناقص علم کی درستگی بھی فرمائی۔میں آپ کا بہت زیادہ ممنون ہوں۔
سچ پوچھیں تو مراسلے پوسٹ کرنے کے بعد میں ڈر رہا تھا کہ کہیں میری گستاخی نہ سمجھی جائے۔ اس لیے میں سرزنش کا منتظر تھا۔ لیکن آپ نے جس شفقت سے جوابی مراسلہ پوسٹ کیا اس نے میرے دل میں آپ کی عظمت اور بڑھادی۔ میں معذرت کے ساتھ یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کسی کی بھی دل آزاری کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا ۔ خاص طور پر سینئرز اور پھر وہ جن کو میں استاد سمجھتا ہوں ان کے لیے ایسا سوچنا بھی میرے لیے گناہ ہوگا۔ سوال کرتے ہوئے ہوئےیا کبھی بحث کرتے ہوئے مطمع نظر صرف آپ جیسے لوگوں سے فیض حاصل کرنا ہی ہوتا ہے۔ ورنہ میرے جیسا طالب علم نقاد بننے کا سوچے گا بھی تو اپنی ہی عزت گنوائے گا۔
گر شمع ہے روشن تو کیوں دور ہے پروانہ
محروم ِبصارت ہے یا ہوش سے بے گانہ​
شعر لکھنے کا مقصد آپ سے شاباشی وصول کرنا تھا۔ کہ اس موضوع پر ایک طالب علم نے بھی کوشش کی تھی۔
اللہ تعالٰی آپ کو سلامت رکھے ۔آپ ہمیشہ خوش رہیں۔
شاباشی وصول کیجیے، خورشید! :)
 
یاسر شاہ

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ، یاسر!
نہیں بھائی ، معافی تلافی کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے ۔ چھوٹی موٹی باتیں ہوجاتی ہیں ۔ سو ایسی کوئی بات نہیں ۔ زندگی مختصر ہے ، ماضی بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے ۔ مثبت باتوں پر دھیان دینا چاہیے۔
آپ اس دھاگے میں آئے اور مجھ سے مخاطب ہوئے تو گویا میرے گھر آئے ۔ میں آپ کو گلے لگاتا ہوں ۔ خوش آمدید، میرے بھائی!
جزاک اللہ خیر و احسن الجزا۔
یاسر ، آپ جی بھر کر لنگر لُوٹیں ، آپ بھی کھائیں اور مجھے بھی کھلائیں
ہاہاہا
اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے ۔خوش رہیں ، سلامت رہیں ۔
آمین ۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی عافیت دارین عطا فرمائے۔آمین
 
وعلیکم السلام ! محترمی و مکرمی سرور بھائی ، میں انتہائی شرمندہ ہوں کہ میری نالائقی اور ناسمجھی کی وجہ سے آپ کی دل شکنی اور دل آزاری ہوئی ۔ بخدا اگر مجھے ذرا بھی اندازہ ہوتا تو میں کبھی اپنا وضاحتی مراسلہ نہ لکھتا اور بہت شکریے کے ساتھ آپ کی تمام تجاویز بغیر چون و چرا قبول کرلیتا۔ لیکن اس غزل پر باہمی تبادلۂ خیال کے ضمن میں میری کم فہمی کی وجہ سے ذرا سی غلط فہمی پیدا ہوگئی جس کے لیے میں آپ سے دست بستہ معافی کا خواستگار ہوں ۔ اس عام سی غزل پر میں آپ کا مفصل تبصرہ دیکھ کر بہت خوش ہوا تھا اور اس نظرِ کرم کے لیے آپ کا بیحد شکریہ بھی ادا کیا تھا ۔ شاعری میرا شوق اور مشغلہ ہے اور مجھے شاعری پر تنقیدی مباحث پڑھنا اور ان میں حصہ لینا پسند ہے ۔ آپ کا تفصیلی تبصرہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی تھی کہ اب اس کے توسط سے اس دھاگے میں شاعری کے تکنیکی اور فکری پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کے دروازے کھلیں گے ۔ مختلف نکات پر بات چیت ہوگی اور یوں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ الحمد للہ ، غزل میں کوئی عروضی اور لسانی غلطی تو نہیں تھی لیکن اسلوب اور پیرایۂ اظہار کے پہلوؤں پر تو ہمیشہ ہی بہتری کی گنجائش رہتی ہے ۔ چنانچہ آپ نے اپنا وقت اور توانائی صرف کرکے اس پر اپنی بے لاگ رائے کا اظہار کیا ۔ اس کے لیے میں مقروض ہوں۔ اب اسے میری ناسمجھی اور نالائقی کہیے کہ میں اس گمان میں رہا کہ جس طرح آپ نے ان اشعار پر اپنی بے لاگ رائے دی ہے اُسی طرح کی بے لاگ رائے آپ اپنی تجاویز پر مجھ سے بھی طلب کرر ہے ہیں تاکہ مکالمہ آگے بڑھے اور غور و فکر کے نئے دروازے کھلیں ۔ امید یہ تھی کہ مختلف نکات پر بات ہوگی ، ہر متبادل کے معائب و محاسن کو دیکھا اور پرکھا جائے گا ۔ بخدا میں منتظر تھا کہ آپ میرے اٹھائے گئے اشکالات اور سوالات کے جواب میں مزید کچھ لکھیں گے اور یوں میرے اور دیگر قارئین کے لیے سیکھنے کا سامان مہیا ہوگا۔ اس محفل کے صفحات گواہ ہیں میں یہ بات ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ مجھے اپنی شاعری کے بارے میں کسی قسم کی کوئی خوش گمانی یا زعم نہیں ۔ میں نے اسے کبھی بھی تک بندی یا معمولی سی شاعری سے زیادہ نہیں سمجھا۔ اور میں یہ بات بھی متعدد بار لکھ چکا ہوں کہ جب بھی اساتذہ اور بڑے شعر اکا کلام پڑھتا ہوں تو اپنا لکھا ہوا ہیچ معلوم ہوتا ہے اور اپنی شاعری پھاڑ کر پھینکنے اور ترک کرنے کا جی چاہتا ہے ۔ سرور بھائی ، آپ براہِ کرم یہ مت سمجھیے کہ میں نے آپ کی کسی اصلاحی تجویز کو لائقِ اعتنا نہیں سمجھا۔ بالکل بھی ایسی بات نہیں ہے ۔ جہاں مصرع کی بندش ڈھیلی ہے اور جہاں شعر میں زائد الفاظ استعمال ہوئے ہیں میں نے بالکل آپ کی رائے سے اتفاق کیا ہے اور انہیں بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ آخری تین اشعار کے ابہام اور ابلاغ کے مسائل کا مجھے پور ادراک ہے اور ان کے بارے میں میر ارادہ تھا کہ اگلے مراسلے میں بات کروں گا ۔ آپ کی جن تجاویز پر مجھے مزید گفتگو کی ضرورت محسوس ہوئی اپنی نالائقی کی وجہ سے میں نے ان پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔ یہ میری غلطی تھی اور اس کے لیے میں انتہائی نادم ہوں ۔ محترم و مکرم سرور صاحب ، میں آپ کے مرتبے اور مقام سے واقف ہوں جس ادبی ماحول میں جن ادب پرور لوگوں کے زیرِ سایہ آپ نے تعلیم و تربیت حاصل کی اور اپنے شعر کو پروان چڑھایا وہ آپ کی ثقاہت و صیابت کی دلیل ہیں اور آپ کی تصنیفات اس کی گواہ ہیں ۔ میں تو آپ کے خوشہ چینوں میں شامل ہوں ۔ ایک عمر سے آپ اس دشت کی سیاحی میں مصروف ہیں اور آپ کی شاعری کا تجربہ میری عمر سے بھی زیادہ ہے۔ چنانچہ آپ کی تجاویز کو قبول کرنا تو میرے لیے خوش بختی کی بات ہے ۔ پھر عرض کروں گا کہ میں اپنی ناسمجھی کی وجہ سے قلم آرائی کی جرات کا مرتکب ہوا ۔ کسی بھی دانستہ بے ادبی اور دل آزاری کا میں تصور بھی نہیں کرسکتا ۔ ایسا کرنا میرے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہوگا۔ میرے نزدیک اہلِ علم اور بزرگوں کا ادب و تعظیم ہر چیز سے بڑھ کر ہے ۔ شعر و شاعری میرے نزدیک حقیر سی چیز ہے ۔ اہلِ علم و ہنر کے ادب اور تعظیم پر ایسی ہزار شاعری قربان ۔ اس کی کوئی حیثیت نہیں ۔
سو پشت سے ہے شیوۂ آبا فروتنی
کچھ شاعری ذریعۂ عزت نہیں مجھے
محترمی و مکرمی سرور عالم راز صاحب ، اپنی ناسمجھی اور نالائقی کے لیے میں انتہائی نادم ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ آپ حسبِ عادت در گزر سے کام لیں گے اور اس بات کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے آگے بڑھ جائیں گے۔ اور سیکھنے سکھانے کے سلسلوں کو یہاں جاری رکھیں گے ۔ اردو کو آپ کے علم و ہنر اور تجربے کی ضرورت ہے۔ میں ترمیم شدہ غزل ذیل میں لگارہا ہوں ۔ آپ کی عالی ظرفی اور کشادہ دلی سے پوری امید ہے کہ آپ میری ناسمجھی کو معاف فرمائیں گے۔ اللہ کریم آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے ، آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ سلامت رکھے۔ علم و فضل میں اضافہ فرمائے اور اسے فیضِ جاریہ بنائے۔ آمین!
برادرم ظہیر صاحب: سلام علیکم
آپ کا خط آپ کی عالی ظرفی پر دلالت کرتا ہے اور میں آپ کا ممنون و متشکر ہوں۔ اس قدر تردد کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ نے ہر شخص اور اس کے حالات کا ایک وقت مقرر کر دیا ہے۔ دو چار ماہ میں بشرط زندگی اپنی عمر کی 89 شامیں دیکھ چکا ہوں گا۔ الحمد للہ اب مزید کی ہوس نہیں۔ اگر کچھ زندگی رہ گئی ہے اور وہ صحیح طریقے سے گذر جائے تو مقام صد شکر ہوگا نہ کہ جائے شکایت۔
میرا وقت جا چکا ہے اور کچھ کرنے کو رہ نہیں گیا ہے۔ میں اردو محفل میں وقت گذاری کی خاطر آتا رہوں گا لیکن کوئی خدمت شاید انجام نہ دے سکوں گا۔عمر، صحت ، حالات سبھی کا تقاضا ہے کہ اب گھر بیٹھو اور اللہ اللہ کرو۔ دیکھئے کیا بنتا ہے۔ دعائے خیر کا خواستگار ہوں۔ اور درویش کی صدا کیا ہے!
آپ کے توسط سے اہل محفل کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امید ہے یہ محفل کامیابی اور ترقی کی منزلوں میں سرفراز رہے گی۔ میں سب کے حق میں دعائے خیر کا طالب ہوں۔ فی امان اللہ۔
سرور عالم راز
 
فاخر رضا

محفلین
بہت شکریہ ، فاخر رضا ! بہت ممنون ہوں ۔
بہت عرصے بعد نظر آئے ۔ امید ہے سب خیر و عافیت ہوگی ۔ڈاکٹر صاحب ، آتے جاتے رہا کیجیے ۔ زندگی مختصر ہے ۔ سلام دعا ہوتی رہنا چاہیئے۔
سلام
بہت ممنون ہوں
اس نئے فارمیٹ میں بالکل مزہ نہیں آتا. مگر اب ان شاء اللہ حاضر رہوں گا
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم ظہیر بھائی!

ہمیشہ کی طرح بہت خوبصورت غزل پیش کی آپ نے۔ سب کے سب اشعار بے حد پسند آئے۔

بہت سی داد قبول کیجے۔

نجانے کون سی منزل ہے یہ سودائے الفت کی
دوانے شہر بھر کے اب مجھے سمجھانے آتے ہیں
کیا بات ہے!

ویسے تصور میں یہ منظر دیکھتا ہوں تو جھرجھری سی لیتا ہوں کہ سارے شہر کے دیوانے شاعر کو سمجھانے آئے ہوئے ہیں۔ :)

کبھی مہمیز ہو کر دشمنی ٹھوکر لگاتی ہے
کبھی دیوار بن کر سامنے یارانے آتے ہیں
واہ! کیا بات ہے۔

روایت ہے یہی مے خانۂ اقدارِ دنیا کی
پرانے ٹوٹ جائیں تو نئے پیمانے آتے ہیں
واہ واہ!
مسافر ہوں ، الہٰی خیر میرے دین و ایماں کی
مرے رستے میں کچھ مسجد نما بتخانے آتے ہیں
مسجد نما بت خانے! کیا بات ہے ظہیر بھائی!
کوئی تصویر سی تصویر ہے آنکھوں میں وحشت کی
مجھے آباد شہروں میں نظر ویرانے آتے ہیں
اللہ اللہ !

بہت اچھی غزل ہے۔ بہت داد قبول فرمائیے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
السلام علیکم ظہیر بھائی!

ہمیشہ کی طرح بہت خوبصورت غزل پیش کی آپ نے۔ سب کے سب اشعار بے حد پسند آئے۔

بہت سی داد قبول کیجے۔

کیا بات ہے!

ویسے تصور میں یہ منظر دیکھتا ہوں تو جھرجھری سی لیتا ہوں کہ سارے شہر کے دیوانے شاعر کو سمجھانے آئے ہوئے ہیں۔ :)

واہ! کیا بات ہے۔

واہ واہ!
مسجد نما بت خانے! کیا بات ہے ظہیر بھائی!
اللہ اللہ !
بہت اچھی غزل ہے۔ بہت داد قبول فرمائیے۔
بہت بہت شکریہ ، احمد بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ بہت ممنون ہوں ۔ آپ کو اشعار پسند آئے تو خوشی ہوئی ۔ اللہ سلامت رکھے!
ویسے تصور میں یہ منظر دیکھتا ہوں تو جھرجھری سی لیتا ہوں کہ سارے شہر کے دیوانے شاعر کو سمجھانے آئے ہوئے ہیں۔ :)
دیوانے جو ہوئے۔ :D
 
محترم ظہیرصاحب ۔
جنابِ عالی میں نے آپ کی غزل ایم ایس آفس 2016 کے پاورپوائنٹ پر لکھی اور وہیں ایسے فیچرز ہیں کہ آپ ٹیکسٹ باکس (جس میں تحریرموجود ہو)کو جو زاویہ دینا چاہیں،دے سکتے ہیں ۔ اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہوں تو جنابِ محترم میں حاضر ہوں تفصیل سے مع تصاویر پاورپوائنٹ کے فیچرز یہاں پیش کردوں گا جو کہ اُردُو ٹیکسٹ کو مختلف efeactsدینے میں کارآمد ہیں۔پسندیدگی کا بے حد شکریہ ۔ اللہ تعالیٰ رب العالمین آپ کی فکرانگیز ، خیال افروز ،روح پرور شاعری اور علم و آگہی سے بھرپور نثر نگاری کو چارچاند لگائے ۔ آپ کے ہر شعر بلکہ لکھے ہوئے ہر لفظ میں طلبائے زبان وادب کے لیے سیکھنے کا وافر سامان ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور آپ کا فیض ہمیشہ جاری و ساری رہے ،آمین۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

شکیل بھائی،براہِ کرم ذرا تفصیل سے سمجھا دیں 🙂
 
Top