یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

شکیل بھائی،براہِ کرم ذرا تفصیل سے سمجھا دیں
عبدالرؤف بھائی ان شاء اللہ بہت جلد تصاویر کے ساتھ پیش کروں گا۔بس ذرا سی فرصت میسر آجائے تاکہ پیش کرنے میں کمی نہ رہے لیکن پھر بھی مجھے سمجھانے میں کمی رہ جائے تو آپ پوچھ سکتے ہیں ۔تھوڑا سا انتظارفرمائیں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محترم ظہیرصاحب ۔
جنابِ عالی میں نے آپ کی غزل ایم ایس آفس 2016 کے پاورپوائنٹ پر لکھی اور وہیں ایسے فیچرز ہیں کہ آپ ٹیکسٹ باکس (جس میں تحریرموجود ہو)کو جو زاویہ دینا چاہیں،دے سکتے ہیں ۔ اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہوں تو جنابِ محترم میں حاضر ہوں تفصیل سے مع تصاویر پاورپوائنٹ کے فیچرز یہاں پیش کردوں گا جو کہ اُردُو ٹیکسٹ کو مختلف efeactsدینے میں کارآمد ہیں۔پسندیدگی کا بے حد شکریہ ۔ اللہ تعالیٰ رب العالمین آپ کی فکرانگیز ، خیال افروز ،روح پرور شاعری اور علم و آگہی سے بھرپور نثر نگاری کو چارچاند لگائے ۔ آپ کے ہر شعر بلکہ لکھے ہوئے ہر لفظ میں طلبائے زبان وادب کے لیے سیکھنے کا وافر سامان ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور آپ کا فیض ہمیشہ جاری و ساری رہے ،آمین۔
بھائی ، سکھانے اور فیضِ عام پہنچانے میں کیسا تردد! اس فورم کی یہی بات اچھی ہے کہ ہر قسم کا ہنر اور فن سیکھنے سکھانے کا ایک سلسلہ جاری رہتا ہے ۔آپ ضرور تفصیل سے لکھیے ۔ میرے علاوہ اور بہت سے لوگوں کو بھی دلچسپی ہوگی اور وہ اس دھاگے کے توسط سے سیکھ لیں گے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محمد عبدالرؤوف ظہیراحمدظہیر
محترم میں نے اُردُو ٹیکسٹ لکھنے اور مختلف انداز دینے کی ایک ویڈیو بنائی ہے ۔ ازراہِ کرم رہنمائی فرمائیں یہاں کیسے اپ لوڈ کی جائے کہ آپ براہِ راست دیکھ سکیں؟
یوٹیوب پر ڈال کر یہاں لنک شیئر کر دیں۔
 
عبدالروؤف بھائی اور دیگر ناظرین ویڈیودیکھ کر مجھے بتائیں کہ میں اپنا مدعا پکچرائز کرنے میں میں کامیاب رہا ، نامراد ٹھہرا یا آدھے اِدھر ہے آدھے اُدھر۔حق تو یہ ہے کہ عبدالروؤف بھائی کے مشورے نے کام کیاوگرنہ مجھے یوٹیوب کی اِس سروس کاقطعی علم نہیں تھا۔ساکت تصاویرتو ہوسٹ کرنے کی ویب سائٹس میرے استعمال میں رہی ہیں مگر یہ تجربہ واہ بھئی واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محترم ظہیراحمد ظہیر صاحب اِ س فلم کے محرک اور معاونِ خصوصی محترم عبدالروؤف دونوں صاحبانِ ذی مقام کا بہت بہت شکریہ ۔کوئی بات سمجھ نہ آئے تو ہمہ وقت حاضر ہوں ۔شکیل احمدخان
 
آخری تدوین:
پیارے بھائی مہرنستعلیق ویب لکھ کر گوگل کو زحمت دیں تو یہ وہاں پہنچا دے گا ۔ ویسے جمیل نوری نستعلیق بھی مہر والا کام کرتا ہے بس مہر یہ ب پ ک گ ت وغیرہ حروف کوکھینچ کرلکھنے کی سہولت دیتا ہے۔
 
آخری تدوین:
یہ اوپر والی ویڈیو کی ہی کاپی ہے کیونکہ میں نے دیکھا اوپر والی ویڈیوکو لوڈ ہونے میں کافی وقت لگتا ہے:

 
آخری تدوین:
Top