یہ شعر کس کا ہےِ؟

الف عین

لائبریرین
پہلے تو یہ اس قسم کی بھی ایک ذیلی فورم کی ضرورت ہے جہاں اردو شعر و ادب کے متعلق سوالات پوسٹ کئے جائیں، ’سمت‘ کے اجراءء کی خبر بھی ویسے میں اردو نامہ میں ہی دے دیتا ہوں جو کہ گٌط ہی ہے.
بہر حال سوال یہ ہے، جو مجھ سے ای میل سے سرور عالم راز صاحب نے پوچھا ہے.، کہ یہ شعر (یا مصرع( کس کا ہے
نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم
نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے
ممکن ہے کہ یہ غلط ہی مشہور ہو، کہ ’نہ‘ کا یہ استعمال کلاسیکی شاعری میں نہیں ملتا.
 

مغزل

محفلین
یہ شعر بہادر شاہ ظفر کی ایک غزل میں سے ہے ،
بابا جانی میں پوری غزل تلاش کرکے پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
آپ کا ’’ آئیڈیا ‘‘ ہمیں پسند آیا ہم بھی ہاتھ کھڑے کرتے ہیں ۔
والسلام
 

محبوب خان

محفلین
صحیح شعر کچھ یوں‌ہے۔

گئے دونوں‌جہاں سے خدا کی قسم نہ اِدھر کےہوئے نہ اُدھر کے رہے
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ اِدھر کےہوئے نہ اُدھر کے رہے
 

محبوب خان

محفلین

ویسے م۔م۔مغل صاحب نے بارے شاعر کے کچھ لکھا ہے:

یہ شعر بہادر شاہ ظفر کی ایک غزل میں سے ہے ،
بابا جانی میں پوری غزل تلاش کرکے پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
آپ کا ’’ آئیڈیا ‘‘ ہمیں پسند آیا ہم بھی ہاتھ کھڑے کرتے ہیں ۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب نے شعر و ادب کے سوالات سے متعلق ذیلی زمرے کا ذکر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اردو ادبیات و لسانیات کا زمرہ سیٹ اپ کر دیا گیا ہے جہاں اس نوعیت کے سوالات اور ان کے جوابات پوسٹ کیے جا سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ نبیل، اردو نامہ میں بھی میرے خیال میں ساری اردو سے متعلق خبعیں شامل کی جانی چاہئیں، صرف کانفرنسوں اور مشاعروں تک محدود نہ کیا جائے۔ ’سمت‘ جریدے کے اجراء کی خبریں تو دیتا ہی رہتا ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
نہیں جناب یہ ظفر کا شعر نہیں میں نے دیکھا تھا دیوان ظفر میں۔

پچھلے دنوں میں نے ، آب حیات، اردو ادب کی تاریخ، اردو کے 10 بہترین شعرا، اردو ادب کی تاریخ از فرزانہ سید، کتابیں یکے بعد دیگرے پڑھین۔ ان میں سے ایک کتاب میں یہ شعر دیکھا تھا۔ مگر اب یاد نہیں کہ کونسی کتاب تھی
 

مغزل

محفلین
اچھی بات ہے میں اسناد تلاشتا ہوں اور راوی سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ مکمل وضاحت کرے ۔ شکریہ
 

جہانزیب

محفلین
مشہور بھی اقبال کے نام سے ہے، لیکن میرے پاس ایک اخباری تراشا موجود تھا جہاں‌ لکھا تھا کہ اقبال کا نہیں‌ بلکہ کسی دوسرے شاعر کا ہے ساتھ دیگر اشعار بھی تھے ۔ لیکن وہ مجھ سے کھو گیا ہے ۔
اگر اقبال کا ہے تو کس دیوان میں‌ ہے؟‌ اور کس نظم یا غزل کا حصہ ہے؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
تندئ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے

یہ کس کا شعر ہے؟

یہ اقبال کا شعر نہیں ہے۔ عطاالحق قاسمی صاحب کے ایک کالم میں اس شعر کے خالق کا نام میں نے پڑھا تھا لیکن ذہن سے نکل گیا ہے۔ بہرحال علامہ اقبال کا یہ شعر نہیں ہے۔
 

علی فاروقی

محفلین
"میں دور تھا ضرور مگر راستوں میں تھا"

یہ شعر کا دوسرا مصرعہ ہے، پہلا مصرعہ بھول گیا،اگر کسی کو یاد تو براے مہربانی بتا دیں
 
Top