یہ فیس بک بھی نفاق کا گڑھ ہے

نور وجدان

لائبریرین
فیس بک سے ایک تحریر ملی ۔۔۔۔۔۔۔سوچا کہ شریک محفل کردوں

یہ فیس بک بھی نفاق کا گڑھ ہے
جس کو بیٹی کہ کر پکارو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔امی سے بڑی نکلتی ہے
باجی کہ دو تو بیٹی کی کلاس فیلو نکلتی ہے ۔۔۔۔۔
اس لیے پکی بات نہیں کہ پروفائل والی لڑکی ہے
نام بھی اسلامی ہے
''اقرا'ء'
فوتو بھی مکمل پردے والا ہے مگر فرینڈز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔۔۔
لڑکی اسٹیسٹس پر لکھتی ہے ۔۔ آآچھو ووووو!!!!
اور پھر لکھتی ہے الحمد اللہ !!!
بس جناب وہ یرحمک اللہ کی موسلا دھار بارش ہوتی ہے کہ رہے نام سائیں کا
اور اگر اس جگہ کوئی لڑکا لکھے تو کمنٹ آتے ہیں کہ تیاری کرلو موت کا فرشتہ آنے والا ہے ۔۔۔۔۔۔۔''
وہ پوچھتی ہے :
دوستو !
آج آپ کے شہر کا درجہ حرارت کیا ہے َ
لوگ جھٹ پٹ لکھنا شروع کر دیتے ہیں ''
وہ پوچھتی ہے موسم کیسا ہے ؟
لوگ دل کا موسم لکھنا شروع کردیتے ہیں
اور اگر اس جگہ لڑکا موسم کا پوچھے تو ۔۔۔۔۔۔جواب آتے ہیں ۔۔۔۔۔
جا یار کم کر اپنا۔۔۔۔۔۔اسی اگے بڑے تنگ بیٹھے آں ! اوتوں تو آگیا موسم دا حال پچھن ۔۔۔
وہ پوچھتی ہے دوستی آج کس شہر میں ہو ؟
اور لوگ گلی اور بلاک تک لکھ دیتے ہیں ۔
عجیب واللہ عجیب ۔۔
 
لاریب مرزا

محفلین
ہاہاہاہا...:D
پتہ نہیں کون لوگ فیس بک پہ ہزاروں کی تعداد میں نامعلوم افراد کو ایڈ کر لیتے ہیں، اور کیوں کر لیتے ہیں۔ :raisedeyebrow: ہم تو ڈھائی سالوں میں 146 سے اوپر نہیں جا سکے.. :D
 
ناصر رانا

محفلین
ہاہاہاہا...:D
پتہ نہیں کون لوگ فیس بک پہ ہزاروں کی تعداد میں نامعلوم افراد کو ایڈ کر لیتے ہیں، اور کیوں کر لیتے ہیں۔ :raisedeyebrow: ہم تو ڈھائی سالوں میں 146 سے اوپر نہیں جا سکے.. :D
146 کم ہوتے ہیں؟
دراصل ہوتا یوں ہے کہ فرینڈز آف فرینڈ اپ کے پروفائل میں گھسے ہوتے ہیں اور فٹ سے ریکوئسٹ داغ دیتے ہیں۔
مجھے بھی ایسے ہی انٹ شنٹ ریکوئسٹ آتی رہتی تھیں جنھیں میں جانتا تک نہ تھا اور میں بھی جھٹ پٹ قبول کر لیا کرتا تھا، نتیجتاً فرینڈ لسٹ پانچ سو سے بھی تجاوز کر گئی۔ مشکل یہ ہونے لگی کہ میری وال پر اوٹ پٹانگ پوسٹوں کا انبار لگ جاتا اور اس بیچ اصل دوستوں سے رابطہ تقریباً منقطع ہو جاتا۔
پھر ایک دن کلین سوئپ کیا اور مخصوص لوگوں کے علاوہ سب کو اڑا دیا۔ خاص کر انہیں جو زبردستی اپنی پوسٹ میں ٹیگ کرتے تھے۔
 
تھوڑے نہیں ہیں۔ بہت کافی ہیں۔
آپ نے بہت اچھا کیا بھائی!! یہ شروع سے ہی کرنا چاہیے تھا آپ کو.. اپنے حلقہ احباب کے علاوہ کسی کو ایڈ کرنا ہی نہیں چاہیے، چاہے لڑکا ہو یا لڑکی..
 
سارہ خان

محفلین
ہاہاہاہا...:D
پتہ نہیں کون لوگ فیس بک پہ ہزاروں کی تعداد میں نامعلوم افراد کو ایڈ کر لیتے ہیں، اور کیوں کر لیتے ہیں۔ :raisedeyebrow: ہم تو ڈھائی سالوں میں 146 سے اوپر نہیں جا سکے.. :D
خوب کہا نا معلوم افراد۔۔۔ :LOL:
میرے پاس سات سالوں 109 فرینڈز ہیں ۔۔۔
 
لاریب مرزا

محفلین
لوٹے نہیں انصافین ہوتے ہیں۔ اور انکے وزیر اعظم عمران خان ہیں
عمران خان صاحب کے انصافین میں کم از کم مذکر اور مونث کی تفریق تو ہو جاتی ہے بآسانی. :p
فیس بک والے تو ان سے بھی دو ہاتھ آگے ہی ہوتے ہیں۔ پتہ ہی نہیں ہوتا اگر نام مونث ہے تو آئی ڈی استعمال کرنے والی بھی مونث ہے کہ نہیں۔ :D
 
یہ اردو محفل ہے۔ فیس بک نہیں ہے بہنا.. :ROFLMAO: میرا خیال ہے یرحموک اللہ میں ہی کہہ دیتی ہوں۔ یہاں اس کارِخیر میں کوئی حصہ نہیں لے گا۔ :p :ROFLMAO:
کیا اردو محفل والے یرحموک اللہ نہیں کہتے فیس بک والے پکے مسلمان ہیں اردو محفل والے پکے مسلمان کیوں نہیں ہیں:rollingonthefloor:
 
Top