یہ 'کریڈٹ' کیا ھے!!!

طالوت

محفلین
یہ تو کچھ اور ہی معاملہ نکلا ، میں سمجھا سچ مچ کی کوئی قرض اسکیم شروع ہو گئی ، کہ نبیل ، اور زکریا اپنے خزانے سے کچھ "غریب" محفلین کو قرض حسنہ دینے جا رہے ہیں ۔۔ اسلیے میں نے شادی اور بعد میں بچوں کی تعلیم کے لیے قرضہ کی درخواست دے دی تھی :noxxx: کوئی اور وجہ سمجھ نہیں آئی نا اسلیے ۔۔
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے آج صبح تجرباتی طور پر ایک پوائنٹس سسٹم فورم میں شامل کیا ہے، ابھی اس کی کچھ ایڈجسٹمنٹ کرنا باقی ہے۔ فی الحال فورم کے ممبران پوائنٹس اکٹھے ہی کر سکتے ہیں۔ اسے خرچ کرنے کا ابھی کوئی انتظام نہیں ہے۔ اس لیے ابھی اپنے پوائنٹس جمع کر کے ہی خوش ہو لیں۔ :)
میرا اپنا کریڈٹ اس وقت بہت کم ہے، پتا نہیں ایسا کیوں ہے۔ :(
میں جلد ہی کریڈٹ موڈ کے بارے میں آپ کو معلومات سے آگاہ کروں گا۔ اور جو دوست اتنی فراخدلی سے ایک دوسرے کو پوائنٹس دے رہے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ اپنے پوائنٹس کچھ سنبھال کر بھی رکھیں۔ کیا پتا کب ان کی ضرورت پڑ جائے۔ :)
 
فہیم

لائبریرین

نبیل بھائی کہیں یہ وہ بیلنس شیلنس کا چکر تو نہیں:rolleyes:
 
نبیل

تکنیکی معاون
فہیم، یار اتنی مشکل باتیں مجھ سے مت پوچھو۔ مجھے اکاؤنٹنگ کی اصطلاحات کے بارے میں بالکل علم نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ شمشاد بھائی بہتر سمجھا سکیں۔ شمشاد بھائی اگر کریڈٹ موڈ میں شامل اردو ترجمے کو چیک کر لیں تو یہ بھی اچھا ہوگا۔ میں نے Drawings کا ترجمہ نکالے گئے کیا ہے۔ :confused:

ابھی مجھے ایک دوست کی جانب سے کچھ پوائنٹس موصول ہوئے ہیں۔ جزاک اللہ خیر برادرم۔ لیکن ابھی آپ ان پوائنٹس کو سنبھال کر رکھیں تو بہتر ہوگا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
تو آخر کار فیلڈ مارشل صاحب کا خطبہ آ ہی گیا۔ بہتر جناب ابھی دیکھتے ہیں۔
لیکن مجھے 100 کا ٹیکس کیوں لگا دیا ابھی سے؟
 
شمشاد

لائبریرین
اور زین حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے مجھے ایک ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔
کوئی بات نہیں میں نے بھی وہی ایک ڈالر سنبھال کر رکھنا ہے اور اس کی شادی پر اسے سوا ڈالر کی سلامی دے کر حساب برابر کرنا ہے۔
 
زین

:grin:

جس جس کو پوائنٹ چاہیئے مجھ سے رابطہ کریں ۔ آسان شرائط پر 20 ڈالر تک قرضہ مل سکتا ہے :grin::grin:
 
Top