جی نہیں نفیس نستعلیق تو بلکل نہیں ہے، البتہ مجھے ونڈوز ۸ میں موجود مایکروسافٹ والوں کا اردو ٹائپ سیٹنگ فونٹ سے زیادہ قریب تر لگا ہے یا ہوسکتا ہے کلک ۲۰۱۰ کے لاہوری نستعلیق فونٹ میں لکھا گیا ہے، ان دونوں کے علاوہ میرے علم کے مطابق کوئی بھی نستعلیق فونٹ اِس سے مطابقت نہیں رکھتا۔
یہ نفیس نستعلیق ہی ہے (یا کم از کم اشکال نفیس نستعلیق کی ہیں)، البتہ کچھ جگہوں پر مینوئلی کرننگ کی گئی ہے۔ نیچے موجود تصویر کو دیکھیے جس میں مَیں نے منتخب الفاظ کے اوپر سیاہ رنگ میں نفیس نستعلیق میں سیٹ کیے گئے وہی الفاظ لکھے ہیں (فونٹ سائز میں ۱۹/۲۰ کا فرق ہو سکتا ہے ) :
(ہندسوں کے لیے مختلف فونٹس استعمال ہوئے ہیں: دوسری تصویر کے بارے میں تو علم نہیں، لیکن پہلی تصویر میں Myriad Pro ہے۔)
السلام علیکم
عرض مکرر
جس فونٹ کے بارے میں پوچھا گیا تھا وہ نفیس نستعلیق سے مختلف ہے اور بولڈ بھی کچھ زیادہ ہے مزید تصاویر شامل کررہا ہوں از راہ کرم کوئی رہنمائی فرمائے یہ کونسا فونٹ ہے؟
جی میرا یہی مطلب تھا کہ کیا آپنے یہ سنیپ کسی ویب سائٹ سے لیئے ہیں۔
ویسے میں نے چیک کیا یہ نفیس نستعلیق ہی ہے، شاید کرلپ والوں نے نفیس نستعلیق کے بیٹا 02 میں کچھ تبدیلیاں کیئے ہیں ، پرانے والے نفیس نستعلیق سے کافی بہتر لگتا ہے۔