یہ کونسا فونٹ ہے ؟

سویدا

محفلین
از راہ کرم رہنمائی فرمایے کہ ان تصاویر میں کونسا فونٹ استعمال کیا گیا ہے؟
اور کہاں سے ڈاون لوڈ ہوسکے گا؟
font.jpg
font2.jpg
 

سویدا

محفلین
نفیس نستعلیق جیسا لگ رہا ہے لیکن شاید کوئی اور فونٹ ہے ؟؟؟
کوئی عارف کریم بھائی کو ٹیگ کردے مجھے ٹیگ کرنا نہیں آتا
 
جی نہیں نفیس نستعلیق تو بلکل نہیں ہے، البتہ مجھے ونڈوز ۸ میں موجود مایکروسافٹ والوں کا اردو ٹائپ سیٹنگ فونٹ سے زیادہ قریب تر لگا ہے یا ہوسکتا ہے کلک ۲۰۱۰ کے لاہوری نستعلیق فونٹ میں لکھا گیا ہے، ان دونوں کے علاوہ میرے علم کے مطابق کوئی بھی نستعلیق فونٹ اِس سے مطابقت نہیں رکھتا۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
یہ نفیس نستعلیق ہی ہے (یا کم از کم اشکال نفیس نستعلیق کی ہیں)، البتہ کچھ جگہوں پر مینوئلی کرننگ کی گئی ہے۔ نیچے موجود تصویر کو دیکھیے جس میں مَیں نے منتخب الفاظ کے اوپر سیاہ رنگ میں نفیس نستعلیق میں سیٹ کیے گئے وہی الفاظ لکھے ہیں (فونٹ سائز میں ۱۹/۲۰ کا فرق ہو سکتا ہے :) ) :

nafees-comparison-85913_zpszso45jdb.png

(ہندسوں کے لیے مختلف فونٹس استعمال ہوئے ہیں: دوسری تصویر کے بارے میں تو علم نہیں، لیکن پہلی تصویر میں Myriad Pro ہے۔)
 

متلاشی

محفلین
یہ بنیادی طور پر نفیس نستعلیق ہی ہے ہو سکتا ہے کچھ شکلوں کے ساتھ کسی نے کچھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔۔۔ فونٹ اسٹرکچر ، اشکال نفیس نستعلیق کی ہی ہیں
 
از راہ کرم رہنمائی فرمایے کہ ان تصاویر میں کونسا فونٹ استعمال کیا گیا ہے؟
اور کہاں سے ڈاون لوڈ ہوسکے گا؟
font.jpg
font2.jpg

صاحب فونٹ کے بارے میں تو علم نہیں مگر پہلی تصویر میں جو خبر درج ہے اس پر تاخیر سے ہی سہی۔۔۔

إنا لله وإنا إليه راجعون۔۔۔
 

سویدا

محفلین
السلام علیکم
عرض مکرر
جس فونٹ کے بارے میں پوچھا گیا تھا وہ نفیس نستعلیق سے مختلف ہے اور بولڈ بھی کچھ زیادہ ہے مزید تصاویر شامل کررہا ہوں از راہ کرم کوئی رہنمائی فرمائے یہ کونسا فونٹ ہے؟
Screenshot_2015-11-29-08-44-51.png
Screenshot_2015-11-29-08-45-07.png
 
جی میرا یہی مطلب تھا کہ کیا آپنے یہ سنیپ کسی ویب سائٹ سے لیئے ہیں۔
ویسے میں نے چیک کیا یہ نفیس نستعلیق ہی ہے، شاید کرلپ والوں نے نفیس نستعلیق کے بیٹا 02 میں کچھ تبدیلیاں کیئے ہیں ، پرانے والے نفیس نستعلیق سے کافی بہتر لگتا ہے۔
 

متلاشی

محفلین
برادرم یہ نفیس نستعلیق ہی ہے۔۔۔ آپ تسلی کے لیے نفیس نستعلیق کے ورژن 2 میں یہی جملے ٹائپ کر کے موازنہ کر لیں ۔۔۔ امید ہے تشفی ہو جائے گی ۔۔۔
 

سویدا

محفلین
نفیس نستعلیق کے ورژن 1 پوائنٹ 02 میں ٹائپ کرکے چیک کیا ہے لیکن تصویر والا فونٹ تھوڑا بولڈ زیادہ ہے
نفیس نستعلیق ورژن 20۔1 میں چیک کیا ہے
 
Top