یہ کون سا کھیل ہے؟
میرا بھی یہی سوال ہے تفصیل بھی بتائیں اس کھیل کی
ویسے اسے دیکھ کر اب پتہ چلا کہ مسجد سے چپلیں کون چرایا کرتا ہے
بھائی جی یہ تصویر عین اسی جگہ کی ہے جہاں میں بچپن میں ہم باندر کلا کھیلتے تھے ۔ اور اب بھی بچے کھیل رہے ہیں ۔اور سچ کہوں تو ہر کھیل میں میرا چھوٹا بھائی بھی ہمارے ساتھ کھیلتا تھا باندر کلا میں میری ساری کوشش ہوتی کہ کہیں میرے بھائی کو نا بندر بننا پڑے چاہے مجھے بے شک بننا پڑے۔وقت بدلتا گیا ابھی آج ہی فکلر دیکھ رہا تھا ایک میرے گاؤں کے بندے کے پیج پر دوسری تصویروں کے ساتھ یہ بھی مل گئی۔تو ایسے لگا جیسے پرانے زخموں کو دوبارہ کسی نے چھیڑ دیا ہو ۔ہائے افسوس کیا دن تھے بچپن کے کتنی بے فکری تھی کیسا وقت گزرتا تھا ۔آج کو دیکھیں تو لگتا نہیں یہ ہمارے ساتھ ہو چکا ہے۔دوستو وقت نے کیا سے کیا بنا دیا۔
کیا سے کیا بنا دیا وہ کھیل تھا یہ حقیقت ہے۔ ہے ناں یہی بات۔