یاسر شاہ

محفلین
ضامن کامیابی کا یہ ارشاد ہے کہ جو اپنی نظر میں برا ہوتا ہے اللہ جل شانہ کی نظر میں اچھا ہوتا ہے اور جو اپنی نظر میں اچھا ہوتا ہے اللہ جل شانہ کی نظر میں برا
 
سیما علی

لائبریرین
ضامن کامیابی کا یہ ارشاد ہے کہ جو اپنی نظر میں برا ہوتا ہے اللہ جل شانہ کی نظر میں اچھا ہوتا ہے اور جو اپنی نظر میں اچھا ہوتا ہے اللہ جل شانہ کی نظر میں برا
صائب ہے آپکی بات ۔۔مولا علی علیہ السلام کا قول بھی ہے من و عن یاد نہیں پر مفہوم یہی ہے
 
یاسر شاہ

محفلین
صریح دلیل اس کی یہ ہے کہ آدمی کو جب تک معلوم ہے کہ وہ سو رہا ہے وہ سو کہاں رہا ہے ۔حقیقی سونایا نیند تو یہ ہے کہ آدمی کو پتا بھی نہ چلے کہ وہ سو رہا ہے۔ یہی فناءالفنا مطلوب ہے کہ دعویٰ تواضع کا نہ ہو
 
سیما علی

لائبریرین
شعر آپکی نذر ۔اتنی پیاری باتیں کرنے پر؀
کشادہ دست کرم جب وہ بے نیاز کرے
نیاز مند نہ کیوں عاجزی پہ ناز کرے
 
یاسر شاہ

محفلین
سیما جی جزاک اللہ خیر۔میں صدر چلا گیا تھا کو آپریٹو مارکٹ دو ایک کام نبٹا لیے۔چودھری فرزند علی کی قلفی کھائی اور گھر واپس۔آپ نے کھائی ہے؟
 
سیما علی

لائبریرین
سیما جی جزاک اللہ خیر۔میں صدر چلا گیا تھا کو آپریٹو مارکٹ دو ایک کام نبٹا لیے۔چودھری فرزند علی کی قلفی کھائی اور گھر واپس۔آپ نے کھائی ہے؟
زبردست آج ظالم نے قلفی وہ بھی فرزند علی کی اکیلے اکیلے کھا لی۔ ابھی پچھلے ہفتے کہ قلچے نہ بھولے تھے ایک نیا زخم قلفی کا بھی لگ گیا ☹️☹️
 
سیما علی

لائبریرین
رزق میں اضافہ فرمائے رب العزت آپکے۔۔کبھی اس سیدانی کو بھی یاد کرلیا کریں شاہ صائب 😊😊

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
سیما علی

لائبریرین
جلد بلاوا آئے حرم پاک سے اور ہم بھی حاضر ہوں ۔۔
کہتے ہوئے؀

لبیک اللھم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، انالحمد وان نعمت لک والملک لا شریک لک…لبیک اللہم لبیک۔​

Top